Tag: narendar moodi

  • کورونا وائرس : بھارتی سیاست دان نے نریندر مودی پر بڑا الزام لگا دیا

    کورونا وائرس : بھارتی سیاست دان نے نریندر مودی پر بڑا الزام لگا دیا

    نئی دہلی : اترپردیش کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے مرکزی رہنما بھگوت سرن گنگوار نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت اپنی ناکامیوں اور بدعنوانیوں کو چھپانے کے لیے کورونا وائرس کی دہشت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔،

    یہ بات انہوں نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے بھگوت سرن گنگوار نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے ہوائی اڈّوں کو اچھی طرح سے تیار کرنے کی ضرورت تھی، وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی دستہ درست رکھنے کی ضرورت ہے۔

    بھارتی سیاستدان نے کہا کہ ایسے موقع پر عام طور پر لوگوں کی آمد و رفت بند ہونی چاہیے تھی اور بیرون ملک سے آنے والے تمام سامان پر پابندی عائد کرنی چاہیے تھی، لیکن مودی سرکار نے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

    یو پی کے سابق وزیر کا مزید کہنا تھا  کہ مودی سرکار کی غفلت کے نقصانات قوم کو برداشت کرنا ہوں گے۔

  • بی جے پی سرکار بھارت کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے، دی اکانومسٹ

    بی جے پی سرکار بھارت کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے، دی اکانومسٹ

    واشنگٹن : عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں، نریندر مودی سیکولر بھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکومت کی عدم برداشت کا چہرہ بےنقاب کردیا۔

    عالمی جریدے کے تازہ ایڈیشن میں مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے۔

    جریدے کے مطابق مودی سرکار کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں، بی جے پی سرکار بھارت کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے۔

    مودی سرکارسیاسی مفاد کیلئےمذہبی تفریق ،تقسیم کا پرچار کررہی ہے، جو سیکولربھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوتوا کا پرچار کررہی ہے۔

    امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی آئین اقلیتوں،زبان،لسانی،گروہی تحفظ کاضامن ہے، مودی آئینی حقوق غصب کرکےآئین کی خلاف ورزی کررہے۔

    بی جے پی پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتی ہیں، شہریت قانون کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاج حکومت پرعدم اعتماد ہے، بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکارکی نئی پالیسیاں مستردکرچکی ہے۔

    دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر طبقے نے سڑکوں پر آکر مودی سرکار کی پالیسیاں مسترد کردیں، مقبوضہ کشمیرلاک ڈاؤن بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ثبوت ہے، مقبوضہ کشمیر کےعوام مہینوں سےبنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری ایک رپورٹ میں بھی امریکی جریدے دی اکانومسٹ نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاریاں مظالم، آسام میں ہزاروں مسلمانوں کی بھارتی شہریت ختم کرنا، بھارتی تاریخ میں مسلمانوں کی بدترین نسل کشی ہے، نریندر مودی بھارت کی جمہوریت اور معیشت دونوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

    دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت میں کچھ بینک اور دیگر قرض دینے والے ادارے بحران کا شکار ہیں، معیشت نااہل اور برے طریقے سے چلائی جارہی ہے، ایسی صورتحال کے باوجود مغربی ممالک کا اکثر تجارتی طبقہ مودی کی حمایت کررہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔

  • مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا

    مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے، ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا

    نئی دہلی : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے،مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات ریکارڈ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا نے اپنی رپورٹ میں مودی حکومت کی مسلمان دشمنی کا پردہ چاک کردیا، شہریت کے قانون پر ایمنسٹی انڈیا بھی چیخ پڑا۔

    ایمنسٹی انڈیا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کا شہریت کا نیا قانون مسلمانوں کیخلاف ہے، مسلمانوں پربھارتی شہریت کا بارثبوت انسانی حقوق کے منافی ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کے مطابق مسلمانوں کو شہریت کی درخواست کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے، بھارتی حکومت کا مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے کا منصوبہ بھی ہے، اس اقدام سے دنیا میں بےوطن افراد کاسب سے بڑابحران پیدا ہوگا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے سوا دیگر اقلیتیوں کو درخواست کا حق دینا سراسر امتیازی سلوک ہے، بھارتی حکومت کا یہ اقدام آئین، سیکولرازم، مساوات اور شخصی آزادی کے منافی ہے، مسلمانوں کو محض املاکی غلطی پر شہریت سے حق سے محروم کیا گیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشل انڈیا کا کہنا ہے کہ یہی نہیں بلکہ مسلمانوں کو دادا یا دادی کی جائے پیدائش نہ بتانے پر بھی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے، نانا، نانی کے ووٹ نہ ڈالنے پر نواسے نواسیاں شہریت سے محروم ہوگئیں، نانا،نانی کی تاریخ پیدائش نہ بتانے پر بھی مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ دادا یا دادی نے ووٹ کیوں نہیں ڈالا، مسلمان پوتے پوتیاں شہریت سے محروم کردی گئیں، روہنگیا مسلمانوں کے علاوہ تامل افراد کی بڑی تعداد بھی بھارت میں موجود ہے، مودی حکومت نے روہنگیامسلمانوں اور تاملوں کو تارک وطن قراردے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشل کی سابقہ رپورٹ کے مطابق پرتشدد واقعات میں متاثرین کو یا تو وندے ماترم یا جے شری رام یا جے ہنومان یا پاکستان مردہ باد کہنے یا سر سے ٹوپی اتارنے پر مجبور کیا گیا جبکہ پانچ افراد کو ہجوم کے تشدد میں مارا گیا۔

    ایمنسٹی انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ بھارت میں 2015 میں نریندر مودی کی قیادت میں بننے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے دوران اتر پردیش، گجرات، راجستھان، ہریانہ اور شدت پسند جماعت کی قیادت میں تامل ناڈو میں نفرت انگیز واقعات میں بدترین اضافہ ہوا ہے۔

  • مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والے کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی

    مودی حکومت آئینی تحفظ کیلئے لڑنے والے کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، پریانکا گاندھی

    نئی دہلی : کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت آئین کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر لڑنے والے لوگوں کو بے رحمی سے کچل رہی ہے، ترمیمی قانون بھارتی آئین اور غریب عوام کے خلاف ہے۔

    یہ بات انہوں نے بھارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون بھارت کے غریب عوام کے خلاف ہے، مودی سرکار کا یہ قدم بھارتی آئین کی روح کے منافی ہے۔

    کسی بھی قیمت پر باباصاحب امبیڈ کرکے آئین پر حملہ نہیں ہونے دیا جائے گا، بھارتی آئین پر ہونے والے اِسی حملہ کے خلاف ملک کے عوام سڑکوں پر لڑرہے ہیں۔

    ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے کہا کہ لوگ اپنے حقوق کی لڑائی سڑکوں پر لڑ رہے ہیں لیکن مودی سرکار احتجاج کرنے والوں کےخلاف بے رحمی سے پیش آرہی ہے اور ظلم وجبر اور تشدد پر آمادہ ہے۔

    ہندوستانی آئین کو بچانے کی تحریک ہندوستان کے سبھی حصوں میں جاری ہے لیکن حکومت ہر طرف مظاہرین کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے، مودی سرکار اِن احتجاجی مظاہروں میں شامل ہونے والے نہتے طلبا، دانشوروں، سماجی کارکنوں، وکلا اور صحافیوں کو گرفتار کررہی ہے جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں پرتشدد مظاہرے، اترپردیش میں 9 افراد ہلاک

    پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی سرکارنے جس طرح نوٹ بندی میں غریبوں کو لائن میں کھڑا کیاتھا اب این آر سی اور شہریت ترمیمی قانون کے نام پر لوگوں کو اُسی طرح سے لائن میں کھڑاکرنے کی تیاری میں ہے۔

    حکومت اس کے لیے ایک تاریخ طے کرے گی اور ہر ایک ہندوستانی کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے اس تاریخ سے پہلے کوئی مستند دستاویز پیش کرنا ہوگی،اِس عمل میں سب سے زیادہ غریب اور محروم طبقہ کےلوگوں کو پریشان کیا جائے گا۔

  • بھارت اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت آج اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے، عالمی برادری 4 ماہ سے قید کشمیریوں کی حالت زار کا بھی نوٹس لے۔

    یہ بات انہوں نے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہی، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور 4 ماہ سے قید کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کا تبصرہ مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کو ہمسایہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق پر لیکچر دینا زیب نہیں دیتا کیونکہ بھارت آج خود اقلیتوں کے قتل کی علامت بن چکا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھارتی قانون کی مذمت کی ہے جبکہ غیر جانبدار مبصرین نے بھی اسے مسلمانوں کیخلاف امتیازی قانون قرار دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قانون جھوٹ کی بنیاد پر مبنی ہے، عالمی میڈیا بھی مودی حکومت میں اقلیتوں کی حالت زار بے نقاب کر رہا ہے۔

  • بھارتی وزیرخارجہ وزیراعظم مودی کو سفارتی کاری کے اصول سکھائیں، راہول گاندھی

    بھارتی وزیرخارجہ وزیراعظم مودی کو سفارتی کاری کے اصول سکھائیں، راہول گاندھی

    نئی دہلی : انڈین نیشنل کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو سفارتی کاری کے اصول سکھائیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ جے شنکر صاحب مودی کو کچھ سفارتی کاری ہی سکھا دیں۔

    ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بھارتی وزیرخارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ جے شنکر صاحب مودی کی نااہلی چھپانے کا شکریہ۔ ہیوسٹن میں ٹرمپ کے حق میں مودی کے بیان سے ڈیموکریٹک پارٹی ناراض ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہیوسٹن میں امریکہ میں مقیم بھارتیوں کے ایک جم غفیر سے خطاب کیا تھا۔ نریندر مودی نے جلسے کے دوران اب کی بار ٹرمپ سرکار کا نعرہ لگایا تھا۔

    مزید پڑھیں: جعلی خبریں، جھوٹا جشن: ممتاز بھارتی دانشور مودی سرکار پر برس پڑے

    جنگ اور تصادم کے موضوع پر ماہر تصور کیے جانے والے بھارتی پروفیسر اشوک سوین نے جعلی خبروں اور جھوٹے جشن پر بھارتی میڈیا اور مودی بھگتوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

    انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھارتی چینلز پر چلنے والی ایک جھوٹی خبر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جعلی خبروں میں الجھ گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا مودی کی اہلیہ کے بارے میں فکر کرے، مودی کی اہلیہ 46 سال سے منظر عام پر نہیں آئیں، مودی نے 1968میں شادی کی تھی، جسے 2014 میں تسلیم کیا۔

  • مودی صرف کشمیر نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے، مسعود خان

    مودی صرف کشمیر نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے، مسعود خان

    مظفر آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی صرف کشمیری مسلمان ہی نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے جبکہ ہماری جنگ ہندوؤں نہیں بلکہ آر ایس ایس کے نظریے کیخلاف ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دنیا کی7ارب آبادی میں دو ارب آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔

    بھارت کا وزیر اعظم صرف کشمیری مسلمانوں ہی نہیں پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کررہا ہے اس کے علاوہ نریندر مودی نے نچلی ذات کے ہندوؤں اور عیسائیوں کے خلاف بھی اعلان جنگ کردیا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ ہندوؤں نہیں بلکہ آرایس ایس کے ہندوتوا نظریے کیخلاف ہے، اسلام کسی کی زمین پر قبضے کی خاطر جنگ کو جہاد نہیں کہتا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا آرٹیکل370سے کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ ایک شیطانی سمجھوتہ تھا، بھارت میں بڑی سول سوسائٹی بھی مودی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی، دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

    مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی، دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

    ڈنمارک : دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ڈنمارک کی فضا بھارت کے خلاف ںعروں سے گونجتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، ڈنمارک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے۔

    سیکڑوں افراد نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق مودی حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    مظاہرین نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

    لندن کے علاقے ریڈنگ میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

    فضا”مودی دہشت گرد”کےنعروں سے گونج اٹھی، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا اقدام نامنظور کے نعرے لگاتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جائے

    ممبر یورپین پارلیمنٹ جان ہاورتھ اور دیگر اہم شخصیات بھی احتجاج میں شریک ہوئیں ڈنمارک کے دوسرے بڑے شہر آروس میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہارکیا گیا۔

    بڑی تعداد میں مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ لیڈز میں بھی کشمیریوں کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیا، برطانوی شہری بھی بھارت کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے۔

    فضا کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعروں سے گونجتی رہی پرجوش مظاہرین نے مودی دہشت گرد اور   کشمیریوں پرظلم بند کرو کے نعرے بھی لگائے۔

     

  • مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

    مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

    اسلام آباد : وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کی سفارت کاری کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں کروا سکتی۔

    پاکستان اور کشمیر کا بچہ بچہ جذبہ حسینیؓ سے سرشار ہے، باطل قوتوں کے سامنے کسی صورت نہیں جھکیں گے، مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے کشمیریوں کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مقبوضہ وادی میں ادویات اور خوراک کی شدید کمی ہو چکی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہیومین رائٹس کونسل میں مشترکہ اعلانیہ حوصلہ افزا ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی متحرک سفارتکاری کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق سفارتی کامیابیاں اس کے پائدار حل میں اہم ثابت ہوں گی، متحرک سفارتکاری کی بدولت مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی ضمیر آہستہ آہستہ جاگنا شروع ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ہوں یا دو طرفہ مذاکرات، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت کا ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈا خطے کی سلامتی کے لیے انتہاء خطرناک ہے، مودی کا فاشسٹ ایجنڈا کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

  • نریندرمودی اپنے تکبر کی وجہ سے بھارت پر منحوس اور بھاری ثابت ہوگا،  لیاقت بلوچ

    نریندرمودی اپنے تکبر کی وجہ سے بھارت پر منحوس اور بھاری ثابت ہوگا، لیاقت بلوچ

    لاہور : جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مودی اپنے تکبر کی وجہ سےبھارت پر منحوس اور بھاری ثابت ہوگا، پاکستان مظلوم کشمیریوں کیلئےایک امید ہے جبکہ پاکستان کیلئے بھی کشمیر لازم و ملزوم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ6ستمبر قومی تاریخ کا یاد گار اور قابل فخر دن ہے۔

    سال 1965 کی جنگ میں افواج پاکستان اورپوری قوم نے بے مثال اتحاد کے ساتھ ہندوستانی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کیلئے امید کی کرن ہے جبکہ پاکستان کیلئے بھی کشمیر لازم و ملزوم ہے ،کشمیر پر سودے بازی غداری ہوگی ،سودے بازی کرنے والا پاکستان پر حکمرانی کا حق کھودے گا اور عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کرفیو کے عقوبت خانہ میں اسی لاکھ انسان موت و حیات کی کشمکش میں ہیں، اپنی آزادی کیلئے ہر طرح کے وسائل استعمال کرنا کشمیریوں کا حق ہے، کشمیر وقت کے یزید مودی کے نرغے میں ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم کی اقتدار کی ہوس اور ہندوتوا کے لالچ اور تکبر و غرور میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے، مودی اپنے تکبر کی وجہ سے ہندوستان پر منحوس اور بھاری ثابت ہوگا۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کیلئے سفارتی محاذ پرازسر نو کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے اہم تر وسائل دستیاب ہوگئے ہیں لیکن سفارتی محاذ روایتی سستی بزدلی اور خدشات کا شکار ہے۔