Tag: narendar moodi

  • مودی حکومت کا کشمیرکو یونین بنانا ذلت کے سوا کچھ نہیں، بھارتی مصنفہ کا ٹوئٹ

    مودی حکومت کا کشمیرکو یونین بنانا ذلت کے سوا کچھ نہیں، بھارتی مصنفہ کا ٹوئٹ

    نئی دہلی : بھارتی مصنفہ نیروپاما سوبرمینن نے کہا ہے کہ بی جی پی حکومت کا کشمیر کی ریاست کو یونین بنانا ذلت کے سوا کچھ نہیں, بھارت میں بہت سے لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیا لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی آنکھوں سے جب جیت کے جشن کی دھند اترے گی تو ان کے سامنے اصل مشکلات آئیں گی۔

    نیروپاما سوبرمینن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 ختم ہونے سے کشمیریوں کے لیے ان کی شناخت اور حقوق کو چھینا گیا ہے، بی جی پی حکومت کا کشمیر کی ریاست کو یونین بنانا ذلت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں ابھی تک عوام شاک کے عالم میں ہے، وہاں پرمواصلاتی نظام کی بندش سمیت کرفیو پانچویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے، کشمیریوں کو ایک دوسرے سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں۔

    بھارتی مصنفہ نے کہا کہ پلواما گاؤں میں دو طالب علموں کا کہنا تھا کہ بھارت پر بھروسہ ختم ہوگیا جبکہ دوسرے گاؤں میں لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبریں دکھائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قابض فوج ہر رات 4 سے 5 بچوں کو اٹھا کے لے جارہی ہے اور ان سے رہائی پانے والے ایک بچے کے بازو تشدد کے باعث سوجے ہوئے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ جگہوں پر دیہاتیوں نے درخت کاٹ کر سڑکوں پر رکاوٹیں بنائی ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز نہ آسکیں۔

  • بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کے غنڈوں کی حکومت ہے،  اسد قیصر

    بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کے غنڈوں کی حکومت ہے، اسد قیصر

    چارسدہ : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کے غنڈوں کی حکومت ہے، کشمیر کے حوالے سے ہمارے تمام آپشن امن کے ہیں، سی پیک پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ک یموجودہ صورتحال پر پر او آئی سی اجلاس کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیرکی متنازع حیثیت ختم کرکے عالمی قوانین خلاف ورزی کی، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے فیصلے سے ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آچکا ہے۔

    اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت مودی کی نہیں آر ایس ایس کی حکومت ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے تمام آپشن امن کے لیے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بعض ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈرز دینے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

  • ظالم مودی نسل کشی کرکے کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہا ہے، سردار مسعود خان

    ظالم مودی نسل کشی کرکے کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہا ہے، سردار مسعود خان

    اسلام آباد : آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ظالم مودی نسل کشی کرکے کشمیریوں کو ختم کرنا چاہ رہا ہے، نسل کشی روکنا عالمی برادری کے لئے بڑا چیلنج ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اس وقت مقبوضہ وادی میں قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ بپا ہے۔

    نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ان کی شناخت چھیننے کے درپے ہے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ یہ مت کہیے کہ مسئلہ کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا بلکہ کشمیر پر ایک نئی قیامت ٹوٹی ہے۔

    مودی کے عزائم بہت خطرناک ہیں،وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے شناخت چھیننے کے درپے ہے، عالمی برادری کے سامنے دوچیلنجز ہیں، پہلا یہ کہ کشمیر میں نسل کشی کو کیسے روکا جائے ؟ظالم محاصرہ کرکے کشمیریوں کو ماررہا ہے دوسرا چیلنج یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو نو آبادی بننے سے کیسے بچایا جائے؟

    انہوں نے مزید کہا کہ نو لاکھ فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کیا ہے ،مسلح افواج نے غیر مسلح لوگوں پر حملہ کیا ہے، فیصلہ ہونا تو ابھی باقی ہے،کشمیریوں کی جدوجہد کے ایک نئے باب کا اظہار ہوا۔

    مقبوضہ وادی میں کربلا بپاہے،لوگ بھوکے اور پیاسے اپنے گھروں میں قید ہیں،ان کے پاس ادویات نہیں ہیں،رسد کا کوئی سامان نہیں ہے۔

    ظالم قابض ہندوستانی فوجیوں نے 10ہزار کشمیریوں کو قید کردیا ہے، ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، یہ قیامت صغریٰ نہیں قیامت کبریٰ ہے۔

  • مقبوضہ وادی میں کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مسعود خان

    مقبوضہ وادی میں کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہونا عام بات نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خططاب کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے جمعہ30 اگست کو برطانیہ کے ہائیڈ پارک سے بھارتی ہائی کمیشن تک کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ آزادی مانگ رہے ہیں،5اگست کو مقبوضہ کشمیر پر ایک نئی قیامت ٹوٹی، مقبوضہ کشمیر کیلئے جلد پوری دنیا میں ایک نیا جذبہ بیدار یوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں سے زمینیں چھین کر ہندوؤں کو آباد کیا جارہا ہے، مودی کہتا ہے کشمیریوں سے زمین چھین کر انہیں خوشحال کردوں گا، مقبوضہ کشمیر پرسلامتی کونسل کا اجلاس ہونا عام بات نہیں۔

    قبل ازیں آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نسل کشی کر رہی ہے۔

    پانچ اگست کے اقدام کے بعد سے دنیا نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے جب کہ خود انڈیا کے اندر سول سوسائٹی اور معتدل صحافیوں نے بھارت کے جارحانہ بیانیے کی مخالفت اور معصوم کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

  • مودی اپنے ہی جال میں پھنس گئے، کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے،  فواد چودھری

    مودی اپنے ہی جال میں پھنس گئے، کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، فواد چودھری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسہلہ کشمیر کیلئے ثالثی کی ایک بارپھر پیشکش پر ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ ثالثی کی پیشکش دنیا کی کشمیر پر تشویش عیاں کرتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر ہے، آرٹیکل 370کا خاتمہ کرکے نریندر مودی اپنے ہی جال میں پھنس چکے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر دنیا کو تشویش لاحق ہے، دنیا نے مودی کے فسطائی ہتھکنڈے اور آرایس ایس کے نازی فلسفہ کو مسترد کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ خطرناک صورتحال کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں سے بات چیت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ ہے اور ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ثالثی کے لیے اپنی بھرپور کوشش کروں گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، خط لکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان کی نریندرمودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت، خط لکھ دیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تیسری مرتبہ انتخابات میں فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر مسائل کے حل کیلئے مذکرات کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے، مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

    اس حوالے سے سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

    خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان کی مودی کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی دعوت

    مذاکرات سے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت اور افلاس سے نکالا جاسکتا ہے، آگے بڑھنے کیلئے مشترکہ طور پر خطے میں امن و استحکام ضروری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    وزیراعظم عمران خان اور مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، اجے بساریہ

    اسلام آباد : بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے، دونوں وزرائے اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتکاروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر ،پاکستان مسلم لیگ نواز سے روزینہ خورشید عالم اور دیگر رہنما بھی افطار ڈنر میں شریک تھے ۔

    بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کراچی سے آئے اور سب مہمانوں کا شکر گزار ہوں، افطار ڈنر کی یہ روایت گذشتہ 13سالوں سے جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں چند روز قبل نئی حکومت آئی ہے، نئی سرکار نئی امید کے ساتھ آتی ہے، یہ حکومت ایک بڑے مینڈیٹ کے ساتھ آئی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، اجے بساریہ

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی خطے میں امن کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مودی کی فون پر بڑی مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ دونوں وزراء اعظم تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

     

  • مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو دعوت نہیں دی جائے گی

    مودی کی تقریب حلف برداری میں عمران خان کو دعوت نہیں دی جائے گی

    نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان کو شرکت کے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہوگی۔ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ولی عہد ابوظبی محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا سے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ بھارت میں سات مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر رابطہ، انتخابات میں کامیابی پر دوسری بار مبارک باد

    وزیراعظم عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ٹیلی فون کر کے بھارتی وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

  • اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا ہوتا؟ شاہ محمود قریشی

    اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا ہوتا؟ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے گرا دیئے اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا انجام ہوتا۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مضحکہ خیز بیان پر اپنے ردعمل میں کہی۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ جب راڈار نہیں چل رہے تھے تو دو بھارتی طیارے مار گرائے، اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ پھر کیا ہوتا؟

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کی چینی شہریوں سے شادیوں کے معاملے پر چینی قیادت سے رابطے میں ہیں یہ معاملہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اپنے مفاد کو دیکھ کر حکمت عملی ترتیب دیں گے۔

    مزید پڑھیں: ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے، مودی کا مضحکہ خیز دعویٰ

    یاد رہے کہ نریندر مودی کے بادلوں پر مضحکہ خیز بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم کا خوب مذاق بن رہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اور اچھوتی بات کہہ ڈالی۔

    کہتے ہیں کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ اس دن بادل زیادہ تھے سوچا ہمارے طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے۔

    انہوں نے پلان بنایا تھا کہ بالاکوٹ حملہ کیا جائے کیوں کہ گہری گھٹائیں ہیں اور بھارتی فضائیہ بڑے آرام سے ان کی اوٹ میں پاکستان چلی جائے گی، ان کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

  • نریندر مودی کا مضحکہ خیز بیان : سوشل میڈیا پر تنقید اور مزاحیہ تبصرے جاری

    نریندر مودی کا مضحکہ خیز بیان : سوشل میڈیا پر تنقید اور مزاحیہ تبصرے جاری

    نئی دہلی : نریندر مودی کے بادلوں پر مضحکہ خیز بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم کا خوب مذاق بن رہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ ٹیلی فون کی ایجاد سے قبل گراہم بیل کے پاس مودی کی تین مسڈ کالیں آئی ہوئی تھیں۔

    گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بادلوں کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان کے بعد ان پر طنز کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سوشل میڈیا پر صارفین طرح طرح کے جملے کس رہے ہیں۔

    مودی پر تنقید کے گہرے بادل اس قدر چھائے ہوئے ہیں کہ طنز کی بارش ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، مودی کے اس بیان نے فزکس کے طالب علموں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے، فزکس کہتی ہے موسم جتنا بھی خراب ہو طیارہ ریڈار پر آ ہی جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر مودی کی پرکاش سنگھ بادل کے ساتھ تصویر لگا کر کہا جارہا ہے کہ مودی بادل کے ساتھ ریڈار سے بچنے کی ڈیل کر رہے ہیں۔

    کسی نے ٹویٹ کیا کہ مودی نے طیاروں کو ریورس گیئر میں جانے کا کہا تھا تاکہ پاکستان کو پتہ نہ چلے کہ طیارے آرہے ہیں یا جارہے ہیں، ایک ٹویٹر صارف نے تو مودی جی کو ناسا کی طرف سے کلاؤڈ مینجمنٹ کا سرٹیفکیٹ بھی دے دیا۔

    مزید پڑھیں: ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے، مودی کا مضحکہ خیز دعویٰ

    ایک صارف نے طنز کیا کہ گراہم بیل نے جب ٹیلی فون ایجاد کیا تو ا س کے پاس مودی کی تین مسڈ کالز پہلے سے آئی ہوئی تھیں، یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بی جے پی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مودی کا بیان ہی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔