Tag: narendar moodi

  • احتجاج کا خوف : نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    احتجاج کا خوف : نریندر مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

    بھارتی وزیراعظم کی آمد پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا، بھارتی فوج نے پوری وادی میں کرفیو نافذ کردیا، موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔ حریت رہنما گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی کشمیر آمد پر سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے، اس موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کردیا۔ گلی گلی کڑے پہرے لگا دیئے گئے۔

    سری نگر اور بارہ مولا سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کو گھروں میں محصور کیے رکھا ، لوگوں کی موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں اور انہیں اسپتال تک بھی نہیں جانے دیا گیا، اس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

    واضح رہے کہ نریندرا مودی کی آمد پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی، بھارتی فوج نے احتجاج کے ڈر سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کرکے دنیا کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: نریندرمودی کے دورے پرمقبوضہ کشمیرمفلوج کر دیا گیا ہے‘ مشعال ملک

    دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن پہنچے جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں ہوتے مظالم کو دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہا ہے، عالمی دنیا خاموش ہے، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

  • بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    بھارتی فوج نے جنگ مسلط کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، مولا بخش چانڈیو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔

    پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے، مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا، بھارتی فوج کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھوچکے ہیں ،کشمیر میں بد ترین شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

    مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آئے روز ایل اوسی پر سیزفائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی جنگی جنون کے خلاف پوری قوم متحدہے، پوری قوم بھارتی جنگی جنون کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح سرحدوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے۔

  • مودی سرکار کشمیریوں کی معلومات آن لائن کمپنی سے لینے لگی

    مودی سرکار کشمیریوں کی معلومات آن لائن کمپنی سے لینے لگی

    سری نگر : مودی سرکار کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے ایک مرتبہ پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، آن لائن کمپنیوں سے کشمیریوں کی معلومات حاصل کرنے لگی۔

    بھارتی ویب سائٹ کوبرا پوسٹ نے اسٹنگ آپریشن میں بھارتی ڈیجیٹل کمپنی پے ٹی ایم اور مودی سرکار کے کالے کرتوتوں کا راز فاش کردیا۔

    ڈیجیٹل کمپنی پے ٹی ایم نے کشمیریوں کی معلومات غیر قانونی طور پر سیاسی جماعت کو فراہم کیں، پے ٹی ایم کے سینئیر وائس پریزیڈنٹ کی وڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

    وڈیو میں اجے شیکر شرمانے اعتراف کیا کہ وزیر اعظم آفس کے کہنے پر کشمیری مظاہرین کی معلومات سیاسی جماعت کو فراہم کیں۔

    تہلکہ خیز انکشافات کے بعد کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے لوگ پے ٹی ایم کا استعمال ترک کردیں، انکشافات کے بعد صارفین نے بھڑاس سوشل میڈیا پر نکالی ۔

    لوگوں نے کہا پے ٹی ایم میں بیس کروڑ صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں، سینکڑوں صارفین نے پے ٹی ایم کی ایپ ان انسٹال کردی اور مطالبہ کیا کہ ڈیٹا شئیر کرنے پر کمپنی کیخلاف کارروائی کی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • نریندرمودی کی سری نگر آمد، کشمیری مظاہرین کی اندھا دھند گرفتاریاں

    نریندرمودی کی سری نگر آمد، کشمیری مظاہرین کی اندھا دھند گرفتاریاں

    سری نگر : مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، فوجیوں نے  نریندر مودی کی آمد پر  پورے سری نگر کو جیل بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ نے جگہ جگہ کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دئیے اور ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔

    بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کیلئے بھارتی فورسز نے پورا سری نگر ہی جیل بنا دیا۔ حریت رہنماؤں کو ریلی روکنے کیلئے سارے راستے سیل کر دئیے گئے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردیں اور پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

    سری نگر میں ٹریفک کی آمد ورفت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ گزشتہ روز نریندر مودی کی آمد کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ مظاہرے کئے گئے تھے۔

    احتجاج کرنے والوں کی پکڑدھکڑ اور تشدد کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری رہا، بھارتی فوج کی جارحیت کے باوجود حریت قیادت نے آج پوری وادی میں میر واعظ مولوی فاروق کی برسی پر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مودی کی حیثیت کومہاتما گاندھی سے بھی بڑھا دیا، بھارتی حکومت کا انوکھا فیصلہ

    مودی کی حیثیت کومہاتما گاندھی سے بھی بڑھا دیا، بھارتی حکومت کا انوکھا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے نریندر مودی کی زندگی پر مشتمل تقریباً ڈیڑھ لاکھ درسی کتابیں اسکولوں میں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ کتابوں کی اتنی بڑی تعداد کا آرڈر مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بی آر امبڈکر کے حوالے سے بھی نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہندو انتہاء پسندی کی راہ پر گامزن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کا انوکھا اقدام سامنے آیا ہے، نریندی مودی اور بھارتیہ جتنا پارٹی کی انتہاپسندی نے بھارت کا سیکولر چہرہ گنہا دیا۔

    مہاراشٹر کے محکمہ تعلیم نے گجرات میں قتل عام کرنے والے نریندر مودی کی زندگی اورافکار پر مبنی ڈیڑھ لاکھ درسی کتب کا آرڈر دے دیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں بھارت کے دیگر اہم اور قومی رہنماؤں پر نریندرمودی کو فوقیت دی گئی ہے۔

    آرڈر کے مطابق ان شخصیات سے متعلق کتابوں کی تعداد مودی کی کتابوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے، جس میں پہلے نمبر پر مودی پر 1،49،954  کتابیں، مہاتما گاندھی پر 4،343  کتابیں، جبکہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم اور کانگریس رہنما جواہر لال نہرو پر صرف 1،635 کتابیں آرڈر کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ فہرست میں بی آر امبڈکر پر 79،388 کتابیں اور بی جے پی رہنما اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پر 76،713 کتابیں شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکار نے مودی کے مذہب پر سوالات اٹھا دیئے


    مذکورہ کتابیں رواں ماہ پہلی سے آٹھویں کلاس تک کے طلباء و طالبات کو پڑھائی جائیں گی، مذکورہ کتابوں کو اضافی نصاب کے تحت شامل کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثارکی پرویزرشید پرکڑی تنقید

    مودی جیسا شخص ن لیگ کا وارث بن بیٹھا، چوہدری نثارکی پرویزرشید پرکڑی تنقید

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کو کھری کھری سنا دیں، پارٹی سے نکالے جانے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائیں، پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص نون لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز رشید اور چوہدری نثار میں الفاظ کی جنگ جاری ہے، نواز لیگ کے سینئر رہنماؤں نے ایک دوسرے پر طنز کے تیر چلادیئے۔

    ن لیگی رہنما پرویز رشید کے بیان پرترجمان چوہدری نثار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار پارٹی سے واجبی تعلق والوں کو جواب نہیں دیتے۔

    بیان دینے والے شخص کے کرتوت سب کے سامنے ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کیلئے مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص آج مسلم لیگ کا وارث بن بیٹھا ہے، ترجمان نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور پارٹی صدر ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کاحکم جاری کریں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ چوہدری نثار اتنے ہی بااصول ہیں تو پارٹی کی جان چھوڑدیں، سابق وزیر داخلہ نے پارٹی کے مشکل وقت میں گمراہ کن بیانات دیئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار ڈان لیکس رپورٹ پر کسی کی خوشنودی کی خاطر مجھے پارٹی سے نکلوانا چاہتے تھے، اب پارٹی ان کے خلاف فیصلہ کرے تو میرا ووٹ انہیں نکالنے کےحق میں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • جشن عید میلاد النبیﷺ: نریندر مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد

    جشن عید میلاد النبیﷺ: نریندر مودی کی مسلمانوں کو مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریند رمودی نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھارت کے تمام مسلمان باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئی دہلی میں پروگرام من کی بات کے38ویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کچھ دن بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے پیغمبر حضرت محمد صاحب ﷺ کی پیدائش کا جشن منایا جانے والا ہے۔

    عید میلادالنبی ﷺ کے مقدس موقع پر میں بھارت کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس موقع پر عوام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ملک میں قیام امن کیلئے سب مل کر کام کریں گے۔


    مزید پڑھیں: تیر ہاتھ میں رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • تیر ہاتھ میں ہی رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار

    تیر ہاتھ میں ہی رہ گیا، راون کا مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار

    نئی دہلی : بھارت میں ہندؤوں کا تہوار دسہرا منایا گیا، جس میں راون نے مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار کردیا، راون وزیر اعظم کی آمد سے قبل ہی شرم کے مارے زمین پر جا گرا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نے دسہرا کا تہوار منایا، اس تہوار کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں برائی کی علامت سمجھے جانے والے راون کے پتلے جلائے گئے۔

    اس موقع پر نریندر مودی بھی راون پر تیر چلانے کے لئے دہلی کے لال قعلہ پہنچے لیکن راون نے مودی کے ہاتھوں جلنے سے انکار کردیا۔

    چین اور روس کو منانے میں ناکام ہونے والے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی روان کو تیرکمان سے جلانے میں بھی ناکام ہوگئے۔

    نریندر مودی نے راون کو جلانے کے لئے کمان اٹھا کر تیر چڑھایا تو کمان ہی ٹوٹ گئی یعنی ابشگون ہوگیا، مودی کے دلی کے لال قلعہ پہنچنےسے پہلے راون کاپتلا گرگیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر پتلے کو دوبارہ کھڑا کیا گیا۔

    شاید راون کو کسی نے بتادیا تھا کہ نریندر مودی اس پر تیرچلائیں گے اسی لئے راون شرم سے گرگیا، واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد نے مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

  • آستانہ : نوازشریف کی نریندرمودی سے ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

    آستانہ : نوازشریف کی نریندرمودی سے ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

    آستانہ : شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف اور نریندرمودی نے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کئے درمیان خوشگوارماحول میں بات چیت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے درمیان ایک مختصرسی ملاقات ہوئی۔

    دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اورخیریت دریافت کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق دو سے تین منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں بھارتی وزیراعظم نے نوازشریف سے سوال کیا کہ آپ کا آپریشن ہوا تھا اب آپ کی طبعیت کیسی ہے؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ کافی بہتر ہوں شکریہ۔

    جواباً وزیراعظم نواز شریف نے بھی مودی کی خیریت دریافت کی جبکہ دونوں رہنما مصافحہ کرتے ہوئے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

  • بانی ایم کیوایم نے نریندر مودی سے مدد مانگ لی

    بانی ایم کیوایم نے نریندر مودی سے مدد مانگ لی

    لندن : بھارتی مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی بانی ایم کیوایم کو مسیحا نظرآنے لگے۔ پاکستان مخالف نعروں کے بعد بانی ایم کیوایم نے بھارت سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بیان کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پرایم کیوایم کے قائد سرزمینِ پاکستان کیخلاف کھل کر سامنےآ گئے۔ بانی ایم کیوایم نے پاکستان کیخلاف بھارت سے مدد مانگ لی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنا کرغلطی کی تھی۔

    اپنے بیان میں بانی ایم کیوایم نے کراچی کے عوام کو پناہ گزین قراردے دیا، انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ مہاجروں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے بیان کی مذمت کردی 

    دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بانی ایم کیوایم کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک دشمن عناصرکی سازشوں اور مہاجرعوام کی حب الوطنی کیخلاف سازشوں کو ہرسطح پرناکام بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاجروں کے آباؤ اجداد نے پاکستان کےحصول کیلئے ہراول دستے کا کردارادا کیا، مہاجروں کی اولادوں کے دل بھی وطن عزیز کیلئے دھڑکتے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ مہاجرعوام جانتے ہیں کہ نریندرمودی کو گجرات کا قصائی کہا جاتا ہے، مودی نے اترپردیش کا وزیراعلیٰ بھی مسلمان دشمن منتخب کیا ہے۔

    بانی ایم کیو ایم ملک دشمن اورغدار ہے، رہنما پی ایس پی 

    علاوہ ازیں بانی ایم کیو ایم کے بیان پر پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ، رضا ہارون نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، وہ ملک دشمن اورغدار شخص ہے،۔

    رہنماؤں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم نے اس بیان سے اپنا ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونا ثابت کردیا ہے، انیس ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا کہ بانی ایم کیوایم کی پاکستانی شہریت منسوخ ہونی چاہیئے۔

    رہنما پی ایس پی رضاہارون نے کہا کہ مجھے بانی ایم کیوایم کے بیان پرکوئی حیرانگی نہیں ہوئی، ہم تو 3 ماہ سے یہی کہہ رہے ہیں کہ بانی ایم کیو ایم "را” کےایجنڈے پر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ان ہی کا وزیراعظم ہے، متحدہ قائد اور ان کے لوگ ’’را‘‘کے ایجنڈے کو فالو کرتےہیں۔