Tag: Narender modi

  • بھارت کے ٹاپ 10 کرمنلز میں وزیراعظم مودی سرفہرست

    بھارت کے ٹاپ 10 کرمنلز میں وزیراعظم مودی سرفہرست

    کراچی: کیا آپ جانتےہیں بھارت کے ٹاپ ٹین کرمنلز میں پہلا نام کس کا ہے،تو وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ہیں۔

     جب آپ گوگل کےسرچ انجن پرٹاپ ٹین انڈین کریمنلز لکھ کر امیجز میں جائیں گے اورسرچ کریں گے، تو پہلی تصویر بھارت کےوزیراعظم نریندرا دامودرداس مودی کی ہوگی ۔

    بھارت میں بھی جب لوگوں کوجھٹکا لگا تو فیس بک اورٹوئیٹرپربحث چھڑ گئی، ایک صاحب نے تولکھا کہ میں نام آنے پر کہیں نیتا جی خود کو عالمی سطح کا لیڈر نہ سمجھنے لگیں۔

     

    ‘ ایک اورٹوئیٹ تھا ’دم ہے تو گوگل پر بھی پابندی لگادو ہم بھلے مودی جی کی تاریخ بھول جائیں، انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولےگا۔

    ‘ آخروزیراعظم نریندرمودی کی تاریخ ہےکیا، یہ وہی مودی ہیں جو 2002 میں گجرات کےوزیراعلٰی تھےجب مسلمانوں پرقیامت ٹوٹی پڑی تھی،درجنوں بےگناہ مسلمانوں کوہلاک اوران کاکاروبارلوٹ لیا گیا تھا۔

    مودی مسلمانوں کی جان تو کیا بچاتے، واقعےپرشرمندگی کااظہارکرنے سے بھی انکار کردیاتھا۔

     

     یہی مودی بابری مسجد کی شہادت میں بھی پیش پیش تھے مودی جی کوگجرات کاقصائی کا لقب بھی انہیں کرتوتوں کی وجہ سے ملاتھا۔

    #Indian #PrimeMinister #Modi shows up on Google’s #Top10Criminals list… #Shame #India Google includes the Indian…

    ویسےان کےحامیوں کی بھی کمی نہیں ایک صاحب نےلکھا یہ کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں،انتہائی شرمناک بات ہے،اسی لیے میں گوگل پربھروسہ نہیں کرتا۔

  • سانحۂ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نریندرمودی

    سانحۂ پشاور کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نریندرمودی

    دہلی: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سانحۂ پشاور پر بھارت میں ہر آنکھ اشکبار ہے، پشاور میں دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    بھارتی لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نریندرمودی نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر جتنی تکلیف پاکستان کو ہوئی، بھارت میں بھی اتنا ہی دکھ محسوس کیا گیا، پاکستان کی صورتحال پر تشویش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور واقعےکے فوری بعد ممبئی حملوں کے ملزم کو ضمانت ملنے پر صدمہ پہنچا، پاکستان کوضمانت منسوخ کرنی چاہئیے۔

  • نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    نریندر مودی کی آمد، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سری نگر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، ہڑتال کی اپیل حریت کانفرنس ”گ” گروپ کے رہنما سید علی گیلانی نے کی ہے۔

    حریت ”گ” ترجمان ایاز اکبر نے چیئرمین سید علی گیلانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آمد کے خلاف ہڑتال کی کال دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ  ہڑتال کا مقصد بھارت پر یہ باور کرانا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کے فوجی قبضے کو نہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اسے کبھی تسلیم کیا جائیگا۔

    ایاز اکبر نے کہا کہ جب حالیہ سیلاب سے یہاں لوگ مررہے تھے تو اس وقت نریندر مودی کو کشمیری یاد کیوں نہیں آئے، ہڑتال کے باعث آج وادی بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہے گا۔

  • ملالہ کی نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت

    ملالہ کی نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت

    اوسلو: لڑکیوں کی تعلیم کے لئے بے مثال جدوجہد کرنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت کر ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

    گزشتہ روز نوبل انعام جیتنے والی ملالہ نے اوسلو میں خطاب کیا، جس میں پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر افسوس کرتے ہوئے ملالہ نے نواز شریف اور نریندر مودی کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی، ملالہ کو ایوارڈ بھارت کے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کیلاش ستیارتھی کے ساتھ مشترکہ طورپردیا گیا۔

    انعام ملنے پر ملکی اور غیر ملکی رہنماؤں نے ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بھی نوبل انعام ملنے پرملالہ کومبارکباد دی ہے۔

    بھارتی وزیرِاعظم نے بھی ملالہ کی جرات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ملالہ کی زندگی جدوجہد اور بہادری کی مثال ہے، صدر اوباما نے ملالہ یوسف زئی اور بھارتی رضاکار کیلاش ستیارتھی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اسے انسانی عظمت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

    ملالہ کو نوبل کا امن انعام باقاعدہ تقریب میں دس دسمبرکو دیا جائے گا۔