Tag: Narender modi visit held kashmir

  • بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ وادی میں آمد، سیکورٹی سخت اور متعدد رہنما گرفتار

    بھارتی وزیراعظم کی مقبوضہ وادی میں آمد، سیکورٹی سخت اور متعدد رہنما گرفتار

    مقبوضہ کشمیر : بھارتی وزیراعظم کی آمد پر ملین مارچ کے اعلان سے بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی، مقبوضہ وادی میں سیکورٹی سخت اورمتعدد رہنماوں کو گرفتار کرلیا ہے.

    بھارتی وزیرِاعظم مودی کی آمد کیخلاف ملین مارچ کو روکنے کیلئے ہتھ کنڈے شروع کردئیے ہیں، مقبوضہ وادی میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے پکڑ دھکڑ شروع کردی.

    سری نگر میں سات نومبر کو ملین مارچ کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے آج سے ہی لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگادی اور متعدد علاقوں میں سکیورٹی بڑھاتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا.

    مقبوضہ وادی میں ہڑتال کا سماں ہے، اسکول اور دفاتر بند جبکہ سڑکوں پر سناٹا ہے.

    مودی کی آمد سے قبل حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر رہنماؤں کو گھروں پر نظر بند کردیا اور لوگوں کو جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کی نماز پڑھنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

  • نریندرمودی کا دورۂ کشمیر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    نریندرمودی کا دورۂ کشمیر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے دورۂ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مکمل ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کی کال حریت کانفرنس اوردیگرجماعتوں نے دی ہے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نریندر مودی اپنی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مقبوضہ کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، اس موقع پرسیکورٹٰی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے، انتظامیہ نے کشمیری رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے انتخابی ڈھونگ میں حصہ لینے والوں کوکشمیریوں کا دشمن قراردیا ہے۔