Tag: Narendra Modi

  • مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا: مودی کا اعتراف

    مسئلہ کشمیر، کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا: مودی کا اعتراف

    نئی دہلی: بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتراف کرلیا کہ مسئلہ کشمیر گالی یا گولی سے حل نہیں ہوگا۔

    کشمیریوں کی جدوجہد آزادی نے مقبوضہ وادی میں مظالم ڈھانے والی مودی سرکار کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ یوم آزادی پر اپنے خطاب میں نریندر مودی نے اعتراف کرلیا کہ مسئلہ کشمیر گالی یا گولی سے حل نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کو گلے لگانے سے حل ہوگا۔

    بھارت کی یوم آزادی کی مرکزی تقریب لال قلعہ میں ہوئی جہاں نریندر مودی نے خطاب کیا۔

    خطاب سے قبل انہوں نے راج گھاٹ میں مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری دی۔

    اپنے خطاب میں مودی نے یہ بھی کہا کہ مذہب یا عقیدے کے نام پر تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ’آزادی سے قبل نعرہ تھا، بھارت چھوڑ دو، آج ہم نعرہ لگاتے ہیں، بھارت جوڑو‘۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یا دہشت گردوں کے لیے نرمی اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    مودی کا کہنا تھا، ’ہمیں اس رویے کو ختم کرنا ہوگا کہ ’چلتا ہے‘۔ ہمیں اس رویے کو اپنانا ہوگا کہ ’بدل سکتا ہے‘۔ بحیثیت قوم یہ ہمارے لیے نہایت کارآمد ثابت ہوگا۔

    خطاب کے بعد نریندر مودی نے وہاں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔

    یوم آزادی کے موقع پر بھارت بھر میں یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی گئیں اور ترنگا لہرایا گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کےاسپتال میں عالمی دہشتگردوں کا علاج ہوا، سعیدغنی

    عمران خان کےاسپتال میں عالمی دہشتگردوں کا علاج ہوا، سعیدغنی

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کےاسپتال میں عالمی دہشت گردوں کا علاج ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی خود ایک ذہنی مریض ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سینیٹرسعید غنی نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے والد اکرام نیازی کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے کرپشن کے الزام میں نوکری سے فارغ کیا گیا تھا اورعمران نیازی کو اسی بات کا غصہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سےدشمنی میں عمران خان اور نوازشریف ایک ہیں۔ عمران خان قوم کو بتائیں کہ کیا وہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے چندہ لینے گئے تھے؟

    واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو غلط کام نہ کرنے کی وجہ سے سندھ حکومت نے ہٹایا۔

    آج چکوال تلہ کنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی واپسی پر 5 ارب روپے کی کرپشن کرنے والے شرجیل میمن کو رہائی ملی۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹرعاصم کو 460 ارب روپے کی کرپشن کے باوجود ضمانت مل گئی، ملک کی دو بڑی جماعتوں نے نام نہاد جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک بار پھر مک مُکا کرلیا ہے۔

  • عمران خان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سےملاقات

    عمران خان کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سےملاقات

    نئی دہلی: عمران خان نے بھارت میں نریندر مودی سے ملاقات کی جس میں عمران خان نے کرکٹ کی بحالی پرزور دیا۔

    نئی دہلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر ان سے ملاقات کی، دس منٹ جاری رہنے والی ملاقات میں مذاکرات کے عمل ، اقلیتوں کے تحفظ ، تجارتی تعلقات اور کرکٹ سیریز پر بات ہوئی۔

    بھارتی میڈ یا کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔

    عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے مودی سے کیا کہا اور پھر مودی کی طرف سے دیا جانے والا جواب بھی بتا دیا، عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    انہوں نے بتایا ملاقات میں مودی کا رویہ مثبت اور دوستانہ رہا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مودی کی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے۔

  • تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان سے بات ہو سکتی ہے، نریندرمودی

    تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان سے بات ہو سکتی ہے، نریندرمودی

    نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت تشدد سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔

    بھارتی جریدے کو انٹرویو میں نریندر مودی نے یمن میں محصور بھارتی باشندوں وطن واپس بھجوانے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھنے کیلئے شملہ معاہدہ اور اعلان لاہور کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کا خواہش مند اورسارک کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتاہے۔

    مودی سرکار نے گزشتہ سال پاکستان کے سفیر کی نئی دلی میں کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات پر بات چیت کا عمل روک دیا تھا۔

  • یوم پاکستان پرنریندرمودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد

    یوم پاکستان پرنریندرمودی کی وزیر اعظم نواز شریف کو مبارکباد

    نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پروزیر اعظم میں نواز شریف کو ٹوئیٹر پر مبارکباد کا پیغام بھئیجا ہے۔

      بغل میں چھری منہ میں رام رام ، بھارتی وزیراعظم نےیوم پاکستان پرمبارکباد دی توبھارتی دفترخارجہ نےکشمیرپرمذاکرات کےلیےایک اورشرط رکھ دی۔

    بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کریں گے۔ لیکن کشمیری رہنماؤں کومذاکرات سے دوررکھاجائے۔

    ایک طرف خیرسگالی کےجذبات اور دوسری طرف غیرمنطقی شرطیں، نریندر مودی نے اپنے پیگام میں کہا کہ اس بات پر پختہ یقین ہے کہ تمام حل طلب مسائل دہشت اور تشدد سے پاک فضا میں دو طرفہ بات چیت سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

    اس کےبرعکس بات کشمیرکی ہو توپڑوسی ملک غیرمنطقی شرطوں پراترآتاہے۔ بھارتی دفترخارجہ نےبیان جاری کیا کہ کشمیرپرمذاکرات میں کشمیریوں کوباہررکھا جائے۔

    چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ نےاس پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کشمیری رہنماپاکستان اوربھارت میں پل کاکردارادا کرنا چاہتےہیں، لیکن ہماری کوشش کومنفی رنگ دیاجاتاہے۔

    پاکستان کامؤقف ہے کہ کشمیرکےمسئلےکاحل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق ہوناچاہیئے۔اس کےبرعکس بھارت حریت رہنماؤں کومذاکرات کاحـصہ بنانے پرتیارنہیں۔

  • کشمیر واقع نے نریندرمودی کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    کشمیر واقع نے نریندرمودی کی مشکلات میں اضافہ کردیا

    سری نگر: ہندوستانی فوج کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والےشخص کی رہائی نے وزیراعظم نریندر مودی کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

    ہندوستانی فوج کیخلاف بغاوت کی قیادت کرنے والےعلیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بھٹ کی رہائی کے باعث معطل ہوگئیں جنہیں ریاست کشمیر کی حکومت نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر رہا کیا تھا،ریاستی حکومت کو مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت حاصل ہے۔

    تاہم مودی نے پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ رہائی کی مذمت کرتے ہیں اور دوسرے قانون سازوں کی طرح غصے میں ہیں۔

    مودی نے دس ماہ قبل اقتدار حاصل کی تھا جنہوں نے ملک میں معاشی تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا تھا تاہم حزب اختلاف کی جانب سے مزاحمت پر انہیں ایسا کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور زیادہ تر تبدیلیاں ایگزیکیٹیو آرڈرز پر کی جارہی ہیں۔

    آرڈنینس کی میعاد ختم ہونے سے قبل دو ہفتے سے جاری پارلیمنٹ کے اس سیشن میں مودی کو ایوان کی حمایت کی ضرورت ہے۔

  • نریندرمودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر کا سن کر حیرت زدہ ہوگئے

    نریندرمودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر کا سن کر حیرت زدہ ہوگئے

    گجرات: ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی اپنے نام سے بنائے جانے والے مندر سے شدید حیرت زدہ ہوئے ہیں، انہوں نے اس طرح کے مندر بنایا جانا ہندوستان کی روایات کے خلاف قرار دیا ہے۔

    گجرات میں بنائے گئے مندر کا افتتاح 15 فروری کو کیا جانا تھا مگر ایسا مودی کی مخالفت کے بعد یہ معاملہ لٹکتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

    آئی بی این لائیو کی رپورٹ کے مطابق مودی کو بھگوان کا درجہ دے کر راجکوٹ کے گاؤں کوٹھاریا میں یہ مندر بنایا گیا تھا،مندر بنانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس کی تعمیر پر 2 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔

    ابتدائی میں اس میں نریندر مودی کی تصاویر لگا کر "پوجا” کیا جاتا تھی مگر جب ان کی قیادت میں بھارتیہ جنتہ پارٹی (بی جے پی) نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو وہاں مندر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ہندوستان کے وزیر اعظم کو جب یہ خبر ملی کہ ان کے نام سے کوئی مندر بنا ہے تو وہ حیرت زدہ ہوئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کے مندروں کی تعمیر ہماری روایات نہیں ہیں، اس کی تعمیر سے میں ذاتی طور پر بہت غم زدہ ہوا ہوں، جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان سے گزارش ہے کہ ایسا نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے خبروں میں اپنے نام سے مندر کی تعمیر کا سنا ، یہ سن کر مجھے حیرت ہوئی، یہ ہندوستان کی عظیم ثقافت کے خلاف ہے۔

    ہندوستان کے وزیر اعظم نے مندر بنانے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر کسی کے پاس وقت اور وسائل ہیں تو اس کو صاف ستھرے ہندوستان کا خواب پورا کرنے کےلیے استعمال کرے۔

  • بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کردیا

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کردیا

    نئی دہلی: ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں لڑکیوں کی کم ہوتی تعداد کی مذمت کرتے ہوئے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    ہندوستان کے میڈیا کے مطابق ہریانہ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مودی کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس میں اکثر بچیوں کو ان کی ماؤں کے پیٹ میں مار دیا جاتا ہے اور ہمیں ان کا درد محسوس نہیں ہوتا ہیں، بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو قتل کریں‘۔

    مودی نے لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ ’ہمارے ملک کی نفسیاتی بیماری‘ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں ایک ہزار لڑکیاں پیدا ہو، مذکورہ مہم ابتدائی طور پر ملک کے 100 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔

    ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی حکومت نے سکنیا سمردھی مہم کا بھی آغاز کیا ہے جس کے ذریعے 10 سال سے کم عمر بچیوں کا بینک آکاونٹ کھولا جاسکے گا اور ان کو اس پر مزید انکم ٹیکس اور منافع کی سہولیات دی جائیں گی، اس مہم کا آغاز ملک میں بچیوں کی پیدائش میں نمایاں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے ہندوستان میں خطرناک حد تک لڑکیوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد مودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمارکے مطابق ہندوستان میں ایک ہزارلڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پیدائش کا تناسب کم سطح پرآگیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ 2001 سے2011 کے دوران ملک کے ایک تہائی اضلاع میں بچوں کی پیدائش کا تناسب مزید کم ہوا ہے۔

    سن 2011میں شائع ہونے والی بریٹش میڈیکل جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 1980 سے2010 کے دوران ہندوستان میں اسقاط حمل کے ذریعے سے 12 لاکھ لڑکیوں کی پیدائش کوروکا گیا ہے۔

  • بھارت سے فوجی تعاون میں اضافہ کریں گے، ولادی میرپیوٹن

    بھارت سے فوجی تعاون میں اضافہ کریں گے، ولادی میرپیوٹن

    نئی دلی: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے کہا ہےکہ روس بھارت کے ساتھ فوجی منصوبوں کو مزید وسعت دے گا۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے ساتھ مشترکہ بریفنگ سے خطاب میں روسی صدرنے کہا کہ روس اوربھارت مل کر لڑاکا اور ٹرانسپورٹ طیارے بنائیں گے۔ بھارت کے لئے بیس نئے نیوکلئیرپاورپلانٹس کے ڈیزائن پرکام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے سیاسی اورمعاشی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ شام اورعراق میں جاری بدامنی کے خاتمے کے حق میں ہیں۔

  • بھارتی وزیر اعظم بھی  ہیکرزسے محفوظ نہ رہ سکے

    بھارتی وزیر اعظم بھی ہیکرزسے محفوظ نہ رہ سکے

    نئی دہلی: پاکستانی ہیکرز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر کی ویب سائٹ ٹیم مودی ہیک کرلی ۔

    ہیکرز نے ویب سائٹ پیغام لکھا ہے کہ انڈیا ایک دہشتگرد ملک ہے اور معصوم کشمیریوں کو نشانا بنا رہے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی پیغام چھوڑا ہے کہ کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں معصوم کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔بھارتی فوج کشمیر میں روزانہ معصوم بچوں پر تشدد اور عورتوں کو زیاتی کا نشانا بناتی ہیں۔

    ہیکرز نے یہ بھی کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اپنی فوج کو واپس بلاؤ اور کشمیریوں کو آزاد کرو ورنہ پاکستانی سائبر اٹیکرز نہیں روکیں گے اور مزید سائٹز ہیک کریں گے، ہیکرزنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کے بھی نعرے لکھیں ہیں ۔