Tag: Narendra Modi

  • نریندرمودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں، سابق صدر پرویزمشرف

    نریندرمودی پاکستان اور مسلمانوں کے دشمن ہیں، سابق صدر پرویزمشرف

    نئی دہلی/کراچی:  سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ اگر ضرورت پڑی تو پاکستان بھارت کیخلاف ایٹم بم استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا ۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک اںٹرویومیں سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، یہ پاک فوج ہے جس نے اُنہیں روکا ہوا ہے ۔

     اُنہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو پاکستان اور مسلمان دشمن قرار دیا، اُنہوں نے مودی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سوچ میں تبدیلی لائیں ۔

    پرویزمشرف کا کہناتھا کہ بھارت پروکسی وار کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرناچاہتا ہے،اُنہوں نے دعوی کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں بلوچستان میں پاکستان کیلئے مُشکلات پیدا کررہی ہیں اور اس بارے میں ثبوت موجود ہیں ۔

     سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کبھی اپنی مشرقی سرحدوں کی حفاظت کے متعلق غفلت نہیں کرے گا، اُنہوں نے کنڑول لائن پر حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھرایا ۔

    پرویز مشرف کا کہناتھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت سےنمٹنے کیلئے کیلئے ہمیشہ تیار ہے،اُنہوں نے بھارت کی جانب سے انڈیا میں دہشت گردی پھیلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

  • نریندرمودی نے آزادکشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کردی

    نریندرمودی نے آزادکشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کردی

    دہلی: پاکستان کی طرف بڑے پیمانے پر سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد انتہا پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو آزادکشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد کی پیشکش کردی۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کو خط لکھ کر آزادکشمیر میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی پیش کش کی ہے ۔

    نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ہم آزاد کشمیر میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے حکومت پاکستان کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے اور آزاد کشمیر میں جہاں کہیں بھی ضرورت ہو گی مدد کریں گے۔

  • پاکستان نے امن کوششوں کامثبت جواب نہیں دیا،نریندرمودی

    پاکستان نے امن کوششوں کامثبت جواب نہیں دیا،نریندرمودی

    نئی دہلی : بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے امن کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔

    جاپانی میڈیا سے بات چیت میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کرکے امن کے لئے بھارتی کوششوں کو نقصان پہنچایا، خارجہ سیکریٹری مذاکرات سے پہلے کشمیری رہنماؤں سے پاکستانی سفیر کی ملاقات مایوس کن تھی۔

    مودی نے کہا کہ پاکستان سے پرامن اوردوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

    تجزیہ کارحسن عسکری نے مذاکرات کی پیش کش کو مثبت قرار دیا، بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت شملہ معاہدے اوراعلان لاہور کے مطابق پاکستان سے مذاکرات کرنے کو تیار ہے، بامعنی مذاکرات کے لئے ضروری ہے کہ ماحول آزادانہ اور تشدد سے پاک ہو۔

  • نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نریندرمودی سوٹ پہن کرامریکی یاتراکریں گے

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ امریکا کے لئے روایتی کرتا پاجاما کے بجائے ڈیزائنرسوٹ پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ملبوسات مہنگے ترین ڈیزائنرٹرائے کوسٹا تیارکریں گے۔بھارت کے وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کے دورے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اوریہ تیاریاں صرف سفارتی محاذ پرہی نہیں بلکہ مودی نے امریکیوں کو اپنے پہناوے سے بھی متاثرکرنے کا کرلیا ہے.

    فیصلہ اوراسی لئے اب وہ امریکا یاترا پرروایتی کرتا پاجاما پہن کرنہیں بلکہ ڈیزائنرسوٹ میں ملبوس ہوکرجائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے مودی کے ڈریسنگ اسٹائل میں تبدیلی کی خبریں دیتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی نے سب سے مہنگے ڈیزائنر ٹرائے کوسٹا کو دورہ امریکا کے لئے ملبوسات تیارکرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

    ٹرائے کوسٹا بالی وڈ کے میگا اسٹارز کے ملبوسات تیارکرنے کے لئے مشہور ہیں اور شاہ رخ خان ہوں، سلمان خان، عامریا پھرسیف سب ہی ٹرائے کوسٹا کے تیارکردہ ملبوسات پہن چکے ہیں۔ ابھی مودی کے ملبوسات کی تفصیل تو جاری نہیں کی گئیں لیکن مودی جی کے ملبوسات کے چرچے ابھی سے شروع ہوگئے ہیں۔