Tag: Nargis

  • ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والی نرگس حمید کا وطن واپسی پر شان دار استقبال

    ایشین گیمز میں میڈل جیتنے والی نرگس حمید کا وطن واپسی پر شان دار استقبال

    لاہور: ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی نرگس حمید کا پاکستان لوٹنے پر شان دار استقبال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن کے عہدے داروں اور کھلاڑیوں نے لاہور کے نیشنل کوچنگ سینیٹر میں نرگس کا استقبال کیا.

    اس موقع پر 19 سالہ نرگس کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں  میڈل جیتنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی. اس موقع پر نرگس نے اپنے کوچز اور فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا.

    نرگس کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ وہ مستقبل میں عالمی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کریں گی.

    یاد رہے کہ نرگس پہلی خاتون کھلاڑی ہیں، جنھوں نے انفرادی کھیل میں‌ ایشیا کی سطح‌ پر پاکستان کے لیے میڈل حاصل کیا.

    پاکستان کراٹے فیڈریشن کی سیکریٹری عندلیب سندھو نے کہا کہ نرگس کا انٹرنیشنل کراٹے میں خود کو منوانا بہت بڑا کارنامہ ہے. ساتھ ہی انھوں نے امید ظاہر کی کہ نیا پاکستان میں‌ خواتین کو خود کو منوانے کے زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیے جائیں‌ گے.

  • اداکارہ نرگس کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    اداکارہ نرگس کا شوبز میں واپسی کا اعلان

    لاہور: فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ بعد ایک مرتبہ پھر شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تین سال قبل دنیائے شوبزکو خیر باد کہہ کر کینیڈامنتقل ہونیوالی اداکارہ نرگس نے رواں ماہ وطن واپس آ کراپنی شوبز سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

     اداکارہ نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ وہ فلم اور تھیٹر دونوں شعبوں میں اپنے فن کے جوہر دکھانوے پاکستان آرہیں ہیں جبکہ اس دوران ٹی وی اور فلم کے شعبوں میں ذاتی پروڈکشنز بھی کریں گی۔

    وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ کر ہدایتکار پرویز رانا کی نئی فلم میں بطور ہیروئن پرفارم کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کی تھیٹر ڈراموں میں آمد بھی متوقع ہے۔

  • اداکارہ نرگس نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

    اداکارہ نرگس نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا

    لاہور : شوبز کی دنیا کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوجانے والی اداکارہ نرگس نے فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیک وقت تھیٹر اور فلم کے شعبوں میں اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ نرگس نے طویل عرصہ بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    وہ آئندہ ماہ پاکستان واپس آ کر ہدایتکار پرویز رانا کی نئی فلم میں بطور ہیروئن پرفارم کریں گی جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کی تھیٹر ڈراموں میں آمد بھی متوقع ہے۔

    اس حوالےسے پنجابی فلموں کے معروف ہدایتکار پرویز رانا نے اے آروائی نیوز کو بتایا ہے کہ نرگس ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ان ہی کی فلم سے کم بیک کرنے پاکستان آرہی ہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سے نرگس اور شان کے ہمراہ اپنی نئی فلم کی شوٹنگز کا آغاز کریں گے۔