Tag: Narowal Sports City case

  • نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس ، احسن اقبال  مرکزی ملزم نامزد

    نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس ، احسن اقبال مرکزی ملزم نامزد

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا اور ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب ریفرنس تیار کرلیا، نیب تفتیشی ٹیم نےکرپشن ریفرنس میں احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا ہے۔

    نارووال سپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کےدوسرے دور 1998میں شروع کیاگیا ،احسن اقبال نےنارووال اسپورٹس سٹی بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

    احسن اقبال نےصوبائی حکومت کےمنصوبے کوہائی جیک کرکےاضافی فنڈخرچ کیے، انھوں نے بطوروزیرمنصوبہ بندی تمام قوانین کوجان بوجھ کر توڑا اور سیاسی مفادات کے لیےکروڑوں کا پروجیکٹ اربوں تک پہنچا دیا گیا۔

    تفتیشی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو بھیج دی گئی ، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس فیصلہ کرےگا۔

  • احسن اقبال کیلئے بڑی مشکل ، اہم ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گیا

    احسن اقبال کیلئے بڑی مشکل ، اہم ساتھی وعدہ معاف گواہ بن گیا

    لاہور : نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف شریک ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا ، نیب نے احسن اقبال کیخلاف گواہوں کے ویڈیولنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، نیب کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے شریک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننےکی درخواست دے دی ہے، وعدہ معاف گواہ کی درخواست دینے والے ملزم کا نام صیغہ رازرکھا جائے گا۔

    نیب نے احسن اقبال کیخلاف گواہوں کے ویڈیولنک پر بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سرکاری محکموں کےافسران کی کوروناکی وجہ سےنیب دفترآنے سے معذرت کی ہے۔

    ٰیاد رہے قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ سال 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو قومی احتساب بیور (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں گرفتار کیا تھا، بعدازاں 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے نیب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کی کرپشن کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بہ طور وزیر منصوبہ بندی اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کیا۔

    نیب کے مطابق احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس منصوبے کی لاگت کو غیر قانونی طور پر بڑھایا، ساڑے 3 کروڑ کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ تک پہنچائی گئی، حاصل ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال نے خود سے ہی لاگت بڑھائی، اس کی اجازت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی سے نہیں لی گئی۔

  • نارووال اسپورٹس سٹی کیس ،احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل

    نارووال اسپورٹس سٹی کیس ،احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل

    اسلام آباد :قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کیخلاف انکوائری کوانویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا، عدالت میں بتایا کہ تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے نیب سے استفسار کیا کہ بتائیں ریفرنس دائرکرنا ہے یا کیس خارج کردیں۔

    نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس میں موقف اپنایا کہ کورونا کے باعث تحقیقات میں دیرہورہی تحقیقات مکمل ہوتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائے گا۔

    احسن اقبال روسٹرم پر آئے اور کہا کہ نیب میڈیا پر کردار کشی کررہا ہے جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ میڈیا والی باتوں کا جواب باہرجا کرمیڈیا پر ہی دیں۔

    احسن اقبال نے مزید کہا ایک سال ہوگیا یہ لوگ میرےخلاف تحقیقات کررہےہیں، میرے خلاف ریفرنس نہیں ہے تو کیس خارج کیا جائے، نیب کہتا ہے عدالتیں فیصلے نہیں کر رہیں،ریفرنس خود نہیں لاتے۔

    احسن اقبال کے وکیل نےاخبار بھی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا نیب نے اعلامیہ جاری کیا عدالتوں میں جلد فیصلوں کے لئے درخواستیں دائرکریں گے، جس پر احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال نے کہا کہ نالائق اورنااہل حکمران مسلط ہیں پورا ملک کورونا کے رحکم کرم پرچھوڑ دیا، شوگرکمیشن رپورٹ میں سب ذمہ داران کے نام سامنے تھے، عمران خان کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا، چینی کرپشن میں مجرم کوبچانے کیلئے ایف آئی آرنہیں کاٹی گئی۔

  • نارووال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں مبینہ کرپشن، احسن اقبال کی کل نیب میں طلبی

    نارووال اسپورٹس سٹی منصوبےمیں مبینہ کرپشن، احسن اقبال کی کل نیب میں طلبی

    اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کو کل طلب کرلیا، نیب نے کہا اربوں روپے کےاسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن پر تحقیقات جاری ہے ، نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا، نیب نوٹس میں کہا گیا سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کل نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوں۔

    ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کے اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جبکہ اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

    یاد رہے مارچ میں یاد رہے وزیرمواصلات مراد سعید نے سابق وزیرمواصلات احسن اقبال کے خلاف این ایچ اے کے منصوبہ میں70 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے تھے۔

    مزید پڑھیں : مراد سعید نے احسن اقبال کی اربوں کی کرپشن بے نقاب کردی

    مراد سعید نے احسن اقبال اور مبینہ فرنٹ مین جاویدصادق سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا احسن اقبال بتائیں ملتان سکھرموٹروے کی ڈیل کرانے والا کون تھا۔ کیاجاوید صادق غیرملکی کمپنی کاایجنٹ اور آپ کافرنٹ مین نہیں تھا؟ کیا جاوید صادق احسن اقبال کو غیرملکی کمپنی میں نہیں لے کر گئے۔

    خیال رہے این ایچ اے کے منصوبہ میں غیرملکی کمپنی کی مدد سے ستر ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی گئی ، معاہدے پر سابق وزیرمواصلات نے دستخط بھی کیے ، حالانکہ اس سے قبل وہ اس کو منظور کرنے سے انکار کرچکے تھے۔