Tag: Narrowly Escaped

  • اسلام آباد جانے والے  طیارے میں 14ہزارفٹ کی  بلندی ‌پرفنی خرابی ، پھر کیا ہوا؟

    اسلام آباد جانے والے طیارے میں 14ہزارفٹ کی بلندی ‌پرفنی خرابی ، پھر کیا ہوا؟

    کراچی : کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والا نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ، 14ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی تاہم کپتان نے بڑی مہارت سے طیارے کو لینڈ کرایا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 546 میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہی فنی خرابی پیداہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بوئنگ737طیارہ 14ہزارفٹ بلندی پرتھااچانک فنی خرابی پیداہوئی، جس کے بعد کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری لینڈنگ کی اجازت دی اور کپتان نے حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو واپس کوئٹہ ایئرپورٹ اتار لیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ انجینئز طیارےکامعائنہ کر رہے ہیں، فنی خرابی دورہوتے ہی پرواز کو روانہ کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیداہوگئی تھی ، جس کے بعد طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کرایا۔

  • رات گئے 2 ٹرینیں حادثے سے بال بال بچ گئیں

    رات گئے 2 ٹرینیں حادثے سے بال بال بچ گئیں

    کراچی: پشاور سے کراچی آنے والی خیبر میل اور کراچی سے میرپور خاص جانے والی مہران ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئیں، خیبر میل ایکسپریس کی اے سی سلیپر بوگی کا بریک چوک ہوگیا جبکہ مہران ایکسپریس غلط ٹریک پر چڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی، ریلوے ذرائع کے مطابق خیبر میل ایکسپریس کی اے سی سلیپر بوگی کا بریک چوک ہوگیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رات گئے پیش آنے والے اس واقعے میں بریک چوک ہوجانے پر ٹرین ٹریک سے اترنے کا خدشہ تھا، بریک پلیٹس چوک ہونے سے رفتار کم کر کے ٹرین کو پلیٹ فارم تک لایا گیا، بعد ازاں متاثرہ بوگی کو پلیٹ فارم پر لا کر ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا۔

    متاثر ہونے والی ٹرین کو مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، متاثرہ بوگی کی جگہ متبادل بوگی لگا کر ٹرین کوروانہ کیا گیا۔

    دوسری جانب ٹنڈو جام کے قریب کراچی سے میرپور خاص جاتے ہوئے مہران ایکسپریس غلط ٹریک پر چڑھ گئی، ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت بریک لگا کر حادثے سے بچا لیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین پہنچنے پر کانٹے کی خرابی کے باعث ٹریک تبدیل نہ ہوسکا جس کے باعث ٹرین غلطی سے بند ٹریک پر چڑھ گئی تھی، ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر ٹرین کو حادثے سے بچایا۔