کانگریس کے سینئر رہنما سابق صدر پی سی سی نرسا ریڈی 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، نرسا ریڈی کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف جماعتوں کے سیاسی قائدین نے نرسا ریڈی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نرسا ریڈی کا آبائی شہر نرمل ہے۔ وہ 1970-71 کے درمیان پی سی سی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نرسا ریڈی نے کانگریس حکومت میں وزیر کے طور پر بھی امور انجام دیئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی ساس انتقال کر گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما سابق صدر پی سی سی نرسا ریڈی کی آخری رسومات کے حوالے سے ابھی تک کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔