Tag: naseem shah

  • محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللّٰہ شفیق 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے فلوریڈا پہنچ گئے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ شیڈول ہے، سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    صائم ایوب نے پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا:

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    صائم نے میچ کے بعد اپنی اور فخر زمان کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے پاس واضح گیم پلان تھا، فخر اور میں نے کریز پر وقت دینے اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ہمیں اسپن پچ کی توقع تھی لیکن وہاں کے حالات فاسٹ بولرز کے حق میں تھے، پچ خشک تھی بعد میں اسپنرز کو مدد ملی اگر آئندہ میچوں میں بھی یہی حالات برقرار رہے تو اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ ایسی چیلنجنگ سطح پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، مسلسل شاٹس کھیلنا مشکل تھا، نئے بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکل پیش آئی، ہمارا کمبی نیشن اچھا تھا اور ہر کھلاڑی نے صورت حال کے مطابق کھیلا۔

  • نسیم شاہ کو زیادہ کیا چیز پسند ہے؟ فاسٹ بالر نے بتادیا

    نسیم شاہ کو زیادہ کیا چیز پسند ہے؟ فاسٹ بالر نے بتادیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی کوشش کرتا ہوں کہ خوش رہوں، اُمید کرتا ہوں کہ شادی کے بعد خوش رہوں گا۔

    قومی کرکٹر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم والی ڈرائیو زیادہ پسند ہے، اشتہارات میں زیادہ آنے پر کسی کو جواب دہ نہیں ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں کس طرح انجوائے کرتا ہوں، شاداب خان سے پوچھیں۔انسان کو ہمیشہ سیکھنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے،کھلاڑی کو میدان میں جارحیت دکھانی چاہیے۔

    اس سے قبل فاسٹ بالر نے سابق کرکٹرز کی جانب سے نجی زندگی پر تنقید کیے جانے پر لب کشائی کی تھی۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا تھا کہ مداح کرکٹ دیکھتے ہیں وہ نجی زندگی پر بات کریں تو سمجھ آتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کھیلی نہیں ہے لیکن جو ہمارے کھلاڑی دس سے 15 سال کرکٹ کھیل چکے ہیں وہ ہماری پرفارمنس پر بات کریں نجی زندگی پر نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز بتائیں کہ بولنگ اس طرح کی جاسکتی ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ کوئی بال کیسے بنا رہا ہے، شیو کیا ہے یا کوئی اشتہار کیا تو پھر ذاتی زندگی پر تنقید ہوتی ہے۔

    نسیم نے کہا کہ ہم انہیں لیجنڈ کی نظر سے دیکھتے ہیں کیا ہم ان کو بھی نظر انداز کرنا شروع کردیں کہ یہ نجی زندگی پر بات کرتے ہیں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر سابق کرکٹر کہے کہ اس پچ پر اس طرح کی بولنگ کرنا چاہیے تھی تو پھر ہم سننے میں دلچسپی بھی لیں گے۔

    کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ ہم میچ ہارتے ہیں تو مداح بولے تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر یہی بات سابق کرکٹرز کریں جو کرکٹ سے لنک ہی نہ تھا تو سمجھ سے بالاتر ہے۔

  • نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے بھارتی ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

    ایک صارف کی جانب سے بحث و مباحثے کی امریکی ویب سائٹ ریڈیٹ پر بھارتی یوٹیوب شو ’انڈیا گاٹ لیٹنٹ‘ سے متعلق تنازع پر ویڈیو شیئر کی گئی۔

    نسیم شاہ کا ہم شکل شخص اس ویڈیو میں انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر عائد پابندی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص متعلقہ افراد کو یہ کہتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا تھا کہ بھارت میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں جس پر حکومت کو توجہ دینی چاہئے، مگر حکومت ان مسائل کو چھوڑ کر انڈیا گاٹ لیٹنٹ پر پابندی عائد کرنے میں زیادہ مصروف ہے۔

    مذکورہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آتے ہی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ شخص کی باتوں سے زیادہ اس کے چہرے پر توجہ دی جارہی ہے۔ جو پاکستانی بالر نسیم شاہ سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین مذکورہ ویڈیو منظرِ عام پر آتے ہی اس کشمکش میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستانی فاسٹ بالر بھارتی تنازع پر آخر کیوں گفتگو کررہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف کیا پلان ہے؟ نسیم شاہ نے بتا دیا

    موجود شخص کو نسیم شاہ سمجھ کر ایک صارف نے ویڈیو میں لکھ دیا کہ بھارت کے تنازعات میں نہ پڑیں اور اپنی کرکٹ پر توجہ دیں جبکہ ایک اور صارف نے سوال پوچھا کہ کیا یہ شخص نسیم شاہ کا بھائی ہے؟

  • نسیم شاہ کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    نسیم شاہ کی انجری سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کو انجری سے مکمل نجات مل گئی۔

    ٹیم ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مکمل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بولنگ بھی کی، اب انہیں کسی تکلیف کا سامنا نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹیم کو دستیاب ہیں۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں نسیم اپنے 8 ویں اوور میں انجرڈ ہوگئے تھے، فاسٹ بولر اوور مکمل نہیں کرا سکے تھے اور گراؤنڈ سے باہر روانہ ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ ناکام رہی لیکن فاسٹ بولر نے تابڑ توڑ بیٹنگ کرتے ہوئے دو بلے توڑ ڈالے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے فلاپ شو پیش کیا۔ ٹیم مکمل 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 46.4 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    میچ میں جہاں بڑے بڑے بلے باز ناکام رہے وہیں نسیم نے دسویں نمبر پر مشکل صورتحال میں تیز بیٹنگ کر کے پاکستان کو 200 کا ہندسہ پار کروایا اور 39 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

    فخر زمان نے دوران ٹریننگ لی گئی تصاویر شیئر کردیں

    فاسٹ بولر نے چار چھکے بھی مارے اور بلے بازوں کو بتا دیا کہ بیٹنگ کیسے کی جاتی ہے۔ پاکستانی بیٹرز کی ناکامی کا غصہ فاسٹ بولر نے بلے پر نکالا اور تابر توڑ بیٹنگ کے دوران دو بلے توڑ ڈالے۔

  • نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

    نسیم شاہ کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈرڈ کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی سی بی نے نسیم شاہ کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت این او سی جاری نہیں کیا، نسیم شاہ نے این او سی کے لیے درخواست دی تھی جس کے جائزے کے بعد فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر گزشتہ سال فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے تھے اور اب پاکستان ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم میچز ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے اور اس حوالے سے انہیں آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

    پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر کا دی ہنڈرڈ میں برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوچکا تھا، انہیں ایک لاکھ 25 ہزار پاؤنڈز کی مہنگی ترین کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے معاوضے کی رقم پاکستانی لگ بھگ ساڑھے چار کروڑ روپے بنتی ہے۔

  • کئی بار کہا یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے، کامران اکمل

    کئی بار کہا یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے، کامران اکمل

    سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کے لئے نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز پر جاری خصوصی نشریات ہر لمحہ پرجوش میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ میں نے اس ڈریسنگ روم 14 سے 15سال ایسے ہی نہیں کھیلا، اس سے زیادہ یاری دوستی میں نے نہیں دیکھی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ ہمارے ٹائم میں بھی یاری دوستیاں نبھائی جاتی تھیں، مگر اُس وقت دو سے چار میچز کی حد ہوتی تھی، یہ نہیں تھا کہ 20، 20میچ مل جائیں۔ اپنی ایگو کی خاطر کرکٹ کا بیڑا گرق کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ایک اہم میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ رو پڑے۔

    ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام ہونے کے بعد 21 سالہ کھلاڑی روتے ہوئے نظر آئے جب کہ شاہین آفریدی انہیں تسلی دے رہے تھے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 120 رنز کے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کو 113-7 تک محدود رکھا۔ مثبت آغاز کے باوجود پاکستان نے پہلے چار اوورز میں کوئی وکٹ نہیں گنوائی تھی، گرین شرٹس اس سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے کیونکہ کپتان بابر اعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کا شکار بن گئے۔

    کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد عثمان خان میدان میں آئے اور وہ محمد رضوان کا ساتھ دینے میں کامیاب رہے لیکن دائیں ہاتھ کے بلے باز اکشر پٹیل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

    پاکستان کو درمیانی اوورز میں پارٹنرشپ کی ضرورت تھی لیکن کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر بیٹنگ نہ کرسکا، ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

    ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

    رضوان کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، وکٹ کیپر بلے باز مضبوط پوزیشن میں تھے اور گرین شرٹس کو فتح دلانے کے لئے پرامید نظر آرہے تھے، مگر بمراہ نے انہیں پویلین روانہ کردیا۔

  • ویڈیو: اعظم خان اور نسیم شاہ نے پلے آف میں پہنچنے کا جشن کیسے منایا؟

    ویڈیو: اعظم خان اور نسیم شاہ نے پلے آف میں پہنچنے کا جشن کیسے منایا؟

    پاکستان سپر لیگ  کی فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور نسیم شاہ کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 27ویں اور اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تو اعظم خان اور نسیم شاہ نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسلم آباد کے بیٹراعظم خان اور نسیم شاہ کو دوران پرواز  کیفی خلیل کا ’کہانی سنو‘گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی اس جگل بندی میں شامل ہوجاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی، اس طرح وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

     پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

  • پی ایس ایل: نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

    پی ایس ایل: نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

    راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ بولر نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیا۔

    کرکٹر نسیم شاہ نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی آخری بال کے بعد غصے میں اسٹمپ کو لات ماری تھی۔

    پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا اس کے علاوہ نسیم شاہ نے بھی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔

    دریں اثنا، اسی میچ میں ملتان سلطانز کو سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ بھی کیا گیا، ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 10 فیصد جرمانہ عائد کیا،  ملتان سلطانز نے ایک اوور مقررہ وقت کے بعد کرایا تھا۔

  • فٹبال کا جنون: نسیم شاہ اور محمد یوسف مانچسٹر پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

    فٹبال کا جنون: نسیم شاہ اور محمد یوسف مانچسٹر پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف فٹبال میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان ہمراہ نسیم شاہ بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانچسٹر کی گراؤنڈ میں فٹبال میچ جاری ہے، جہاں پاکستان کے موجودہ اور سابق کھلاڑی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    محمد یوسف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کل نسیم شاہ کے ساتھ مانچسٹر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور  نیو کیسل کے درمیان میچ دیکھتے ہوئے بہت اچھا وقت گزرا‘۔

    انہوں نے نسیم شاہ کی ری ہیب سے متعلق بتایا کہ ’ صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کا حوصلہ بلند ہے، اس باصلاحیت نوجوان کے لیے ڈھیروں دعائیں، خوش رہیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا ہے انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ کارڈیو اور اسٹریچنگ کرتے نظر آئے تھے۔

  • نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    نسیم شاہ کا جیت کے بعد شاداب خان کے لیے پیغام

    پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی اور گرین شرٹس کو جیت دلوانے کیلئے نسیم شاہ نے ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔

    افغانستان کے خلاف میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیرو نسیم شاہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ہر کسی نے بولر کو داد دی۔

    سب کچھ ایک جیسا، پاک افغان دوسرے ون ڈے اور گزشتہ سال ایشیا کپ کے میچ میں حیران کُن مماثلت

    نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی جیت کی خوشی والی تصویر کے ساتھ لکھا ’شاداب خان یہ آپ کے لیے ہے، یہ میری ٹیم کے لیے اور پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے ہے، آپ بہت اچھا کھیلے امام الحق بھائی‘۔

    نسیم شاہ کے ٹوئٹ پر شاداب خان نے بھی جواب دیتے ہوئے ہیش ٹیگ نسیم اسٹار لکھا اور ساتھ دل والے تین ایموجی بھی بنائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے اور اس کی آخری وکٹ کھیل رہی تھی، نسیم شاہ نے گزشتہ سال کی تاریخ دہراتے ہوئے دو چوکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

    میری بہترین بیٹنگ کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے: نسیم شاہ

    نسیم شاہ کی اننگز کی خاص بات یہ بھی کہ انہوں نے افغانستان کے خلاف فضل حق فاروقی کے آخری اوور میں 11 رنز کی اننگز اس سے قبل گزشتہ برس ایشیا کپ میں بھی کھیلی تھی اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا تھا۔

    نسیم شاہ مشکل وقت کا کھلاڑی قرار

    اس کے علاوہ نسیم شاہ کی جانب سے جیت کی خوشی کا انداز بھی بالکل وہی تھا جو انہوں نے گزشتہ برس ایشیا کپ کے میچ میں جیت کے بعد اپنایا تھا۔