Tag: naseer soomro

  • نصیر سومرو قومی اثاثہ ہے، گورنر سندھ کی ایشیا کے طویل القامت شخص سے اسپتال میں‌ ملاقات

    نصیر سومرو قومی اثاثہ ہے، گورنر سندھ کی ایشیا کے طویل القامت شخص سے اسپتال میں‌ ملاقات

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع ایک نجی اسپتال میں ایشیا کے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی عیادت کی۔

    گورنر سندھ نے اسپتال میں آمد کے موقع پر ڈاکٹروں کی جانب سے نصیر سومرو کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ نصیر سومرو ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ گورنر سندھ نے نصیر سومرو کو مالی مدد کا چیک بھی دیا۔

    علاج کے لیے اسپتال میں داخل نصیر سومرو نے مسلسل ماہانہ مالی تعاون پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

    دریں اثنا، گورنر سندھ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پر ان کے والد اور بھائی سے ملاقات کی، اور شہید کی بہادری پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا، گورنر سندھ نے کہا مادر وطن کے دفاع کے لیے کاشف علی کی قربانی سنہری حرفوں سے لکھی جائے گی۔

  • نصیر سومرو کی طبیعت سنبھل گئی، وینٹی لیٹر سے وارڈ منتقل

    نصیر سومرو کی طبیعت سنبھل گئی، وینٹی لیٹر سے وارڈ منتقل

    کراچی: دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص اور پاکستانی شہری نصیر سومرو تیزی سے روبہ صحت ہیں انہیں وینٹی لیٹر سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج نصیر سومرو کے معالج نے تصدیق کی کہ اب اُن کی طبیعت کافی بہتر ہے۔

    ڈاکٹر علی فرحان کے مطابق نصیر سومرو کو وینٹی لیٹر سے جرنل وارڈ میں منتقل کردیا گیا البتہ وہ ابھی بھی زیر نگرانی ہیں۔

    یاد رہے کہ 14 روز قبل پاکستان کے طویل القامت شخص کو تشویشناک حالت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے آئی سی یو میں داخل کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں: دنیا کے دوسرے طویل القامت شخص نصیر سومرو کی حالت تشویشناک، اسپتال داخل

    نصیر سومرو کو سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر منتقل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کو انتہائی اہم قرار دیا تھا البتہ اب اُن کی طبیعت سنبھل چکی ہے۔

    نصیر سومرو کون ہیں؟

    سندھ کے علاقے شکار پور سے تعلق رکھنے والے نصیر سومرو کا قد 8 فٹ ہے اور وہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں شعبہ ٹریفک کے ملازم ہیں۔

    دوسری جانب سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نصیر سومرو کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ زندگی سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں۔