Tag: Nasir Adeeb

  • بیٹی کو کہا تھا شوبز انڈسٹری میں ایسا کام نہ کرنا کہ میرا سر شرم سے جھک جائے: ناصر ادیب

    بیٹی کو کہا تھا شوبز انڈسٹری میں ایسا کام نہ کرنا کہ میرا سر شرم سے جھک جائے: ناصر ادیب

    پاکستان کے مقبول فلم ساز ناصر ادیب نے کہا کہ بیٹی زویا ناصر کو انڈسٹری میں آنے سے پہلے بس ایک نصحیت کی تھی۔

    ناصر ادیب ایک پاکستانی فلمی مصنف ہیں جنہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کو متعدد ہٹ فلمیں دیں، وہ ان دنوں پوڈ کاسٹ کی وجہ سے کافی سہ سرخیوں میں ہیں جہاں وہ پاکستانی فلم انڈسٹری اور اداکاروں کے بارے میں حقائق کا انکشاف کرتے ہیں۔

    ناصر ادیب نے حال ہی میں ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی اداکاری کی مہارت اور اس کے شوبز کیریئر سے متعلق بات کی۔

    ناصر ادیب نے کہا کہ اگر میری بیٹی کا شوبز کیریئر سالوں بعد بھی ایک جگہ پر رک گیا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ معیاری کام نہیں کر پا رہیں، میں نے اپنی بیٹی کے لیے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی کہ اسے کام دیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اس سے کہا مجھ سے کسی تعاون کی توقع نہ رکھنا کیونکہ میں تمھارے لیے کسی سے کام نہیں مانگوں گا، میں نے کبھی بھی بیٹی کے لیے کوئی فلم لکھنے کا نہیں سوچا، کیوں کہ میں عام طور پر پنجابی طرز کی فلمیں لکھتا ہوں۔

    ناصر ادیب نے کہا کہ میری بیٹی زویا ناصر فلموں کے لیے موزوں نہیں ہے البتہ وہ ڈراموں کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں بہت اچھا کام کیا ہے۔

    فلم ساز نے واضح کیا کہ اگر میری بیٹی میں ٹیلنٹ ہوگا اور وہ اچھا کام کرنے کے اہل ہوں گی تو وہ انڈسٹری میں اپنا اعلیٰ مقام خود بنا لیں گی، انہیں رکاوٹ روک نہیں سکتیں، کیوں کہ ٹیلنٹ کو کوئی روک نہیں سکتا۔

    بیٹی کے شوبز میں آنے سے متعلق سوال پر ناصر ادیب نے انکشاف کیا کہ میں زویا  کے شوبز میں آنے کے خلاف کبھی نہیں تھا تاہم، اس کے بھائی کو اس کا انڈسٹری میں آنا پسند نہیں تھا اس لیے اس نے بہن کو روکنے کی کوشش بھی کی۔

    ناصر ادیب کا کہنا تحا کہ فلم انڈسٹری خراب نہیں بلکہ اس میں موجود بعض لوگ خراب ہوتے ہیں، اس لیے میں نے بیٹی کو شوبز میں آنے سے قبل صرف ایک التجا کی تھی۔

    فلم ساز ناصر ادیب نے کہا کہ میں نے بیٹی سے التجا کی تھی کہ شوبز انڈسٹری میں جاکر کوئی ایسا کام نہ کرنا کہ ان کے والد کا سر شرم سے جھک جائے۔

  • ویڈیو: ناصر ادیب نے ریما خان سے معافی مانگ لی

    ویڈیو: ناصر ادیب نے ریما خان سے معافی مانگ لی

    پاکستان کے معروف فلمساز ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ریما خان سے معافی مانگ لی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ریما خان اور فلمساز ناصر ادیب گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ تبصروں کی وجہ سے پورے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

    ہوا یوں کہ کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

    ناصر ادیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں بعد مین وہ فلموں کی سپر اسٹار بنیں۔

    ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی خان، صنم جنگ سمیت دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اداکارہ ریما خان نے ان متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا تھا۔

    تاہم اب ناصر ادیب نے دوبارہ سے اسی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ریما خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے، ناصر ادیب نے کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اور میں نے ایسی بات کی جس کی تصدیق نہیں کی، مجھے معاف کردیں کیونکہ مجھے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور نہ ہی ایسے دعوے کرنے چاہیے تھے۔

    ناصر ادیب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اور اس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے، لاہور میں ہی پیدا ہوئیں، اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت اس جگہ یا اس بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا، اس لیے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    پاکستانی فلموں کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے اپنے سے متعلق تبصرے پر ناصر ادیب کو شاندار جواب دیدیا۔

    کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

    ’ریما سے متعلق نازیبا بیان پر ناصر ادیب معافی مانگیں‘

    ناصر ادیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نےاداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں بعد مین وہ فلموں کی سپر اسٹار بنیں۔

    ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی، صنم جنگ سمیت دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا  تاہم اب اداکارہ نے متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    ریما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے جمعہ مبارک کا پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ ’’ اپنے آپ کو اشرف المخوقات اس وقت کہیں جب آپ کی شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو‘‘۔

    اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ الله پر توکل کرنا، اس کے فیصلے پر راضی رہنا اس کے امر کو تسلیم کرنا اور اپنے معاملات اس کے سپرد کرنا ایمان ہے، اے پاک پروردگار ہمیں ایمان کی پختگی عطا فرما‘۔

    اداکارہ ریما خان کی پوسٹ پر مداحوں سمیت فنکاروں کے کمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، ان میں سے ایک اداکار عمران اشرف نے کمنٹ کیا کہ ’ آپ ایک سپر اسٹار اور عظیم شخصیت ہیں۔‘