Tag: Nasir Hussain Shah

  • لاک ڈاؤن، صحافی اپنا آفس کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، ناصر حسین شاہ

    لاک ڈاؤن، صحافی اپنا آفس کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران صحافی اپنا آفس کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے رینجرز کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جس میں صحافیوں سے رینجرز اہلکاروں کے روئیے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے رینجرز کے اعلیٰ حکام کو صحافیوں کے تحفظات سے آگاہ کیا، رینجرز حکام نے انہیں صحافیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صحافی اپنا آفس کارڈ اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی صحافیوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن: سندھ حکومت نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لے لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران شعبہ صحافت تعلق رکھنے والے افراد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بدسلوکی کا نوٹس لیا تھا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی دکانیں 12 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقررہ 12 گھنٹوں یعنی صبح 8 سے رات 8 تک کاروبار کریں۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا چوتھا روز ہے، حکومتی احکامات کی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سڑک پر چلنے والے شہریوں کو روک کر اُن سے گھروں میں نہ بیٹھنے کی وجوہات پوچھی جارہی ہیں۔

  • کرونا وائرس، واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کرونا وائرس، واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر واٹر بورڈ کے شعبہ جات کو بند نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، عملہ دفاتر، تنصیبات اور پوسٹنگ کے مقامات پر حاضری یقینی بنائے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ واٹر بورڈ لازمی سروسز کا ادارہ ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کا عملہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بہم پہنچاتا رہے گا۔

    وزیر بلدیات نے کہا کہ بڑے شاپنگ مالز، ریستوران بند کیے جارہے ہیں، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے، سرکاری دفاتر پرسوں سے بند ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 15 دن کیلئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی کھلی رہیں گی، انٹرا سٹی بس سروسز کو کچھ دنوں کے لیے معطل کیا جائے گا، 48 گھنٹے بعد انٹرا سٹی بس سروس معطل کی جائے گی۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنوں کو بھی بچائیں، وینٹی لیٹر ہمارے پاس ہیں ٹیسٹ کٹس درآمد کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں کرونا وائرس کے آج مزید 53 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔

  • صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی: ناصر حسین شاہ

    صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی: ناصر حسین شاہ

    کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ احتیاط کے طور پر غذائی اشیا سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں، صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے انتظام کا کہہ دیا ہے، احتیاط کے طور پر فوڈ آئٹمز سے متعلق انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال خراب ہوئی تو غذائی اشیا گھروں پر پہنچائی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا کے مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جا رہے ہیں، تفتان سے سندھ کے شہریوں کو سکھر لا کر ان کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکھر سے زائرین کے سیمپل کراچی لا کر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تفتان بارڈر پر کرونا کی اسکریننگ اور انتظامات ناکافی ہیں۔ جلسوں اور اجتماعات سے متعلق 4 اپریل کو سی ای سی فیصلہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شادی ہالز اور اجتماعات پر پابندی سے متعلق تاریخوں کو کم یا زیادہ بھی کیا جا سکتا ہے، مختلف مقامات پر اسپرے کیا جا رہا ہے۔ کرونا کا کوئی عام ٹیسٹ نہیں اور سب کو یہ ٹیسٹ کروانے کی ضرورت بھی نہیں۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ نزلہ و زکام والے افراد احتیاط کے طور پر گھروں میں رہیں، جو کرونا وائرس کے خاتمے کی دوا بنائے گا اسے انعام دیا جائے گاْ

  • ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کے فور منصوبے کی لاگت بڑھی، ناصر حسین شاہ

    ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کے فور منصوبے کی لاگت بڑھی، ناصر حسین شاہ

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کے فور منصوبے کی لاگت بڑھی، بلاول بھٹو نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

    یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے خطاب کے جواب میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ناکردہ گناہ پیپلزپارٹی کے گلے ڈال دئیے جاتے ہیں کیونکہ جب کے فور منصوبے کا ڈیزائن بنا تھا تو اس وقت واٹربورڈ کا چیئرمین کون تھا؟

    ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کے فور کی لاگت بھی بڑھی، ہماری نیت اور ہاتھ صاف ہیں، کے فور منصوبے کی مکمل انکوائری ہونی چاہیے۔

    ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کے فور منصوبے پر بہت زیادہ کام کررہے ہیں، بلاول بھٹو نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پانی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

    بلدیات کی65فیصد اسکیمز کراچی کی ہیں،انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کو ماہانہ45کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں دیتے ہیں، بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پانی کے منصوبوں پر سندھ حکومت ہمیشہ لالی پاپ دیتی آئی ہے، فردوس شمیم نقوی

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا تھا کہ پانی کے منصوبوں پر سندھ حکومت ہمیشہ لالی پاپ دیتی آئی ہے، ہرشہری پوچھ رہا ہے کہ کراچی میں پانی کے منصوبے کب مکمل ہوں گے، صاف پانی کی فراہمی کراچی کی اولین ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل پر سیاست نہ کی جائے بلکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے سندھ حکومت کو پیشکش کی کہ بہت پیسہ ضائع ہوچکا آئیں پانی کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کریں۔

  • سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوگئے:‌ ناصر حسین شاہ

    سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوگئے:‌ ناصر حسین شاہ

    حیدرآباد: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے خود تقسیم ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر شاہ نے حیدر آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اب ’منتشر قومی موومنٹ‘ ہوگئی ہے، وزیر اعظم سندھ صوبےکی تقسیم کےحوالےسے وضاحت کرچکے ہیں.

    صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر ہمیشہ فرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگایا گیا، ہم ایسی اپوزیشن نہیں کرتے، جس سےجمہوریت کونقصان پہنچے.

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہی کے دہانے پرآپہنچی ہے، کوئی جمہوریت کو ڈی ریل کرے گا، تو ہم اس کے خلاف ہیں.

    صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر کراچی کے لئے جس پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا، اس پرعمل کیاجائے.

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے متعدد بار نئی صوبے اور انتظامی یونٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے. البتہ وزیر اعظم نے اپنے آخری دورہ کراچی میں واضح کیا تھا کہ نئے  بلدیاتی نظام کے بعد سندھ میں نئے صوبوں کی ضرورت نہیں رہے گی.

  • بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

    بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس کے معاملےکو پیپلزپارٹی سے جوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں کوئی پریشانی یاخوف نہیں،عدالتوں پریقین ہے انصاف ملے گا، موجودہ حکومت جو وعدے کررہی ہے، کام کریں گے تو ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بینکنگ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری پراس قسم کے کیسز شروع سے بنتے آرہے ہیں اور موجودہ کیسز بھی نوازشریف کی حکومت میں بنے تھے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی پریشانی یا خوف نہیں،عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، یقین ہے انصاف ملے گا، پہلے بھی آصف زرداری پابند سلاسل رہے ہیں اور باعزت بری ہوئے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا بینک اکاؤنٹس کے معاملے کو پیپلزپارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو اکاؤنٹس سامنے آرہے ہیں اس میں عوام کا نہیں بینکوں کا قصور ہے، پیسے کہاں گئے کہاں سے آئے انکوائری بالکل ہونی چاہیے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عجیب تاثربنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ترقی کی بجائے مہنگائی دی ،ہر چیزمہنگی کردی گئی، حکومت نے آج کل نیا جملہ پکڑا ہوا ہے کہ این آراونہیں دیں گے، این آراوان سے کس نے مانگاہے۔

    انھوں نے کہا ہم چاہتے ہیں حکومت 5سال پورے کرے ، نوازحکومت نے بھی سندھ میں ترقیاتی کام کے بہت وعدے کیے تھے، موجودہ حکومت بھی وعدے کر رہی ہے، کام کریں گے تو ساتھ دیں گے۔

    سندھ کے وزیر نے کراچی پریس کلب واقعہ میں صوبائی حکومت اور پیپلزپارٹی کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کراچی پریس کلب پرحملے کی انکوائری کااعلان کردیا اور کہا وزیراعلی سندھ نے کراچی پریس کلب پر حملے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، سینئر صحافیوں سے بدتمیزی کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، تحقیقات کرائیں گے، سندھ حکومت یقین دلاتی ہے ملوث لوگوں کےخلاف کارروائی کریں گے اور سی ٹی ڈی کی وضاحت کی انکوائری کرائیں گے۔

  • جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    جام خان شورو الزامات سے سرخرو ہوں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کی کردارکشی کی جارہی ہے، جام خان شوروالزامات سے سرخرو ہوں گے، ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم ان کا سامنا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 18اکتوبر کے سانحے کو11سال گزر چکے ہیں، سانحے کا المیہ ہر کارکن محسوس کرتا ہے ، پیپلز پارٹی کے ہی کارکن ہیں جنہوں نے قربانیاں دیں۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو ہی تھیں جو سانحے کے زخمیوں کے گھر گئیں، پیپلزپارٹی کے لوگوں کی کردارکشی کی جارہی ہے۔

    جام خان شورو کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا جام خان شوروالزامات سےسرخرو ہوں گے، انھوں نے کوئی کرپشن نہیں کی، پیپلز پارٹی کو شروع سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کےنیب افسران ہوں یا پہلے کے کارروائی ایک جیسی ہے، ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم ان کا سامناکریں گے، ہمیں عدالت سے پوری امید ہے۔

    رہنماپیپلزپارٹی نے کہا 18اکتوبرکے سانحے میں محترمہ کوقتل کرنیوالے ملوث ہیں، ملزمان پکڑے بھی گئے المیہ ہے کہ ان لوگوں کو عدالت نے چھوڑ دیا۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی لاتعلقی نہیں کی، عزیربلوچ سمیت دیگر معاملات سازش کا حصہ ہیں، تھرکول وہ پراجیکٹ ہے، جو پاکستان کو فائدہ دے گا، فرانزک رپورٹ کو ہم ویلکم کرتے ہیں۔

  • ایم کیوایم کو سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے سے دستبردار ہونا پڑے گا، ناصر حسین شاہ

    ایم کیوایم کو سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے سے دستبردار ہونا پڑے گا، ناصر حسین شاہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں شامل ہونے کیلئے ایم کیوایم کو سندھ کی تقسیم کےایجنڈے سے دستبردار ہونا ہوگا،2023میں بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نومنتخب ارکان پیر کو حلف اٹھائیں گے۔

    مراد علی شاہ کو سندھ کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ آغاسراج درانی کو اسپیکر سندھ اسمبلی اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے اراکین اسمبلی کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے وارننگ دی ہے، بلاول نے گڈ گورننس ،شفافیت اور میرٹ پر زور دیا ہے، 2023میں بلاول بھٹو ملک کےوزیراعظم بنیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ناصرحسین شاہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنانےکیلئےجارہی ہے، ملک کیلئے جو چیز بہتر ہوگی اس کی حمایت کریں گے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو نامزد کر دیا

    سندھ میں حکومت سازی کیلئے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، سب سے بات چیت کریں گے، تاہم سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حکومت میں شمولیت کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سندھ کی تقسیم کے ایجنڈے سے دستبردار ہونا ہوگا۔

  • اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا، ناصرحسین شاہ

    اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا، ناصرحسین شاہ

    کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اب کوئی بھی فرد لامحدود لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد اجلاس میں ہونے والی کارروائی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، چار سے زائد اسلحہ نہ رکھنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر 2018 تک توسیع کی گئی ہے۔

    ناصر شاہ نے کہا کہ نجی اسکول گرمیوں کی تعطیلات میں جو فیس لے رہےہیں وہ غلط ہے،کابینہ نے نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اس معاملے پر قانون سازی کے لیے وزیر و سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں عدالت میں چلنے والے کیس میں حکومت سندھ سفارشات بھی دے گی۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر کے واپس کیے گئے بل دوبارہ منظور کیے گئے، زرعی ٹیکس اور آرمڈ بل کی منظوری دی گئی۔ پچاس ایکڑ زمین اور بارہ لاکھ آمدنی پر زرعی ٹیکس لگایا گیا ہے۔

    سید مراد علی شاہ  کی زیر صدات سندھ کابینہ کا اجلاس


    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے، ہم کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، آصف زرداری نے اپنے دور صدارت میں اختیارات اسمبلی کو دیئے۔

    واضح رہے کہ سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں منعقد ہوا تھا جس میں گزشتہ روز پریس کلب پر خواتین پر تشدد کا بھی نوٹس لیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ نے 2 رکنی وزارتی کمیٹی بھی تشکیل دی جس میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اورناصر شاہ شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کرکٹ کی کٹوں میں منشیات لے کر جاتے تھے، ناصر حسین شاہ کا الزام

    عمران خان کرکٹ کی کٹوں میں منشیات لے کر جاتے تھے، ناصر حسین شاہ کا الزام

    سکھر: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان منشیات فروش ہیں اور ہمیشہ جھوٹ بولٹے ہیں، وہ کرکٹ کی کٹوں میں منشیات لے کر جاتے تھے، اس کا حساب دیں ملک کا کیا حساب دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سوشل سیکیورٹی سٹی ڈسپنسری کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ارد گرد بیٹھے لوگ کرپٹ ہیں، لیاقت جتوئی کو کرپشن کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا، آپ کو سندھ سے کوئی بھی سیٹ نہیں ملے گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں زرداری سنیما میں ٹکٹ بلیک کرتے تھے وہ ٹکٹ بلیک نہیں کرتے تھے پورا سنیما ہی ان کا تھا، سندھ میں کہیں بھی الیکشن میں پی ٹی آئی نظر نہیں آئے گی، انشا اللہ اب ان کی کے پی میں بھی حکومت نہیں بنے گی۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو سندھ سے کچھ نہیں ملے گا، 2013 میں بھی تحریک انصاف پانی کا وہ بلبلہ ثابت ہوئی تھی جس میں ہوا بھری گئی تھی لیکن اب وہ ہوا بھی نکل چکی ہے۔

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے معاملے میں ہم ساتھ ہیں ان کو آزادی ملنی چاہئے، بلاول نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کے ساتھ پی پی احتجاج میں شریک ہے، بھارت کشمیر میں ظلم جبر بربریت بند کرے۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم لسانیت کی باتیں کرکے سیاست کررہی ہے اس وقت منتشر بن چکی ہے ، کراچی کی اصل تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں