Tag: Nasir Janjua

  • جج ارشد ملک کو دھمکیاں دینے والا کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگا لیا

    جج ارشد ملک کو دھمکیاں دینے والا کون تھا؟ اے آر وائی نیوز نے پتہ لگا لیا

    اسلام آباد : جج ارشد ملک کو احتساب عدالت میں لگوانے کا دعویدار اور دھمکیاں دینے والے ناصر  جنجوعہ اور خرم یوسف کون ہیں؟، اے آر وائی نیوز نے پتہ لگالیا۔

    رپورٹ کے مطابق ناصر جنجوعہ مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک اور نواز شریف کا معتمد خاص ہے، ماضی میں ناصرجنجوعہ خصوصی طیارے میں نوازشریف کے ہمراہ سفر بھی کرتا رہا۔

    ناصر بٹ، ناصر جنجوعہ،خرم یوسف ؟ یہ کون ہیں ارشد ملک کے بیان حلفی اوراس میں موجود کرداروں کے تصویری حقائق سامنے آگئے، جج ارشد ملک کے بیان حلفی کے بعد تصویری حقائق بھی سامنے آگئے، پیسوں کی آفر اور بلیک میل کرنے والے پردہ نشیں بے نقاب ہوگئے۔

    بیان حلفی میں فروری دو ہزار انیس کی ملاقات کا ذکر کیا گیا، اے آر وائی نیوز اُس ملاقات کا تصویری منظر اسکرین پر لے آیا ۔بیان حلفی کے مطابق اسی ملاقات میں ناصر بٹ نے ملتان والی ویڈیو کا ذکر بھی کیا تھا، ملاقات میں موجود ایک اور کردارخرم یوسف کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

    خرم یوسف اور ناصربٹ نے فروری2019میں جج سے ملاقات کی، پھر ناصربٹ نے کہا کہ آپ کو بہت جلد وہ ویڈیو دکھادی جائے گی، بیان حلفی میں سب سے زیادہ جس ناصر جنجوعہ کا نام لیا گیا وہ مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے۔

    ناصر جنجوعہ نواز شریف کے ساتھ اس وقت بھی جہاز میں سفر کرتا رہا جب وہ وزیر اعظم تھے، ذرائع کے مطابق ناصر جنجوعہ ہی نواز شریف کی طرف سے ارشد ملک کے پاس منہ مانگی قیمت کی آفر لے کر آیا تھا۔

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک کے بیان حلفی میں بھی ناصر جنجوعہ کا ذکر کیا گیا ہے، ناصر جنجوعہ نے جج کو بلیک میل کیا، ناصر جنجوعہ نے جج سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں نے آپ کو لگوایا ہے۔ ناصر جنجوعہ مڈجیک کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے۔

    یاد رہے کہ جج ارشد ملک کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں تہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرانی ویڈیو دکھا کردھمکی دی گئی اور مجھ سے تعاون مانگا گیا، نواز شریف نے کہا کہ تعاون کریں گے تو مالامال کردیں گے اور حسین نواز نے بھی پچاس کروڑ روپے کی آفر کی۔

    مزید پڑھیں : جج  ارشد ملک کے کیسز میں سنائے جانے والے فیصلے برقراررہیں گے: قانونی ماہرین

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران بھی مجھ سے رابطہ اور ملنے کی کوشش کی جاتی رہی، سماعت کے دوران ان کی ٹون دھمکی آمیز ہوگئی،16سال پہلے ملتان کی ایک ویڈیو مجھے دکھائی گئی، ویڈیو دکھانے کے بعد دھمکی دی گئی اور کہا کہ تعاون کریں، وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔

  • افغانستان کے حالات کی ذمہ دارعالمی طاقتیں ہیں‘ ناصرجنجوعہ

    افغانستان کے حالات کی ذمہ دارعالمی طاقتیں ہیں‘ ناصرجنجوعہ

    آکسفورڈ : سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارپراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات کی ذمہ دارعالمی طاقتیں ہیں۔

    ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    سابق مشیر قومی سلامتی کا آکسفورڈ یونیورسٹی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں، جنگ مسائل کا حل نہیں، دونوں ممالک ماضی کو بھول کرمستقبل کے لیے مذاکرات شروع کریں۔

    افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے‘ شاہ محمود


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں یونائیٹڈ انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قیام امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جانا چاہئے، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں کیوں کہ افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

  • افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے: مشیر قومی سلامتی

    افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے شراکت دار ہیں۔ پاکستان اب افغانستان کی جنگ کا سب سے متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے پاک افغان مذاکرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کو سیاسی دھارے سے باہر رکھنا بڑی غلطی تھی۔ پاکستان نے افغانستان کے باعث دہشت گردی کا سامنا کیا۔

    ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو مل کر امن و استحکام یقینی بنانا ہوگا۔ چین کے پاکستان اور افغانستان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست کو اقتصادیات سے الگ کرنا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان مواقع کی سرزمین ہیں۔ دونوں تجارتی راہداری اور تجارتی مراکز کی شکل بن سکتے ہیں۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان دکھ درد کے شراکت دار ہیں۔ پاکستان اب افغانستان کی جنگ کا سب سے متاثرہ ملک بن چکا ہے۔ افغان جنگ سے پاکستان اور افغانستان دونوں متاثر ہوئے۔

    ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغان مسئلے کے امن سے حل کی کوشش کی۔ ہر مرتبہ طالبان کو امن عمل سے باہر رکھا گیا، ’کوشش کر رہے ہیں کہ طالبان امن عمل کا حصہ بنیں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان 8 ممالک سے تجارت میں معاون ہوسکتا ہے: مشیر قومی سلامتی

    بلوچستان 8 ممالک سے تجارت میں معاون ہوسکتا ہے: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو صنعتی شعبہ قرار دیا جائے۔ بلوچستان 8 ممالک سے تجارت کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ عالمی امن کے لیے پاکستان کا امن ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جھنڈے جلانے سے جھنڈے لہرانے تک کا سفر طے کیا۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان نے اپنے وسائل سے زیادہ خرچ کیا۔ عالمی برادری پاکستان کا ساتھ دے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا، بلوچستان اور کراچی میں ہماری صلاحیت اور طاقت کو ٹارگٹ کیا گیا۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان مواقعوں کی زمین ہے، سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو صنعتی شعبہ قرار دیا جائے۔ بلوچستان 8 ملکوں سے تجارت کرنے میں معاون ہوسکتا ہے۔ ’بلوچستان میں ہوا اور سورج سے بجلی بنانے کی زیادہ صلاحیت ہے اور یہاں 4 بڑے شہر بنانے کی ضرورت ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہندوستانی دہشت گردی کے باوجود بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے، چوہدری نثار

    ہندوستانی دہشت گردی کے باوجود بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ بھارت میں ہمارے سفارتکاروں پر زمین تنگ کی جارہی ہے، ہم قاتلوں سے ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات پر رد عمل دیتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ ہندوستانی دہشت گردی کے پیش نظر میں ملاقات سمجھ سے بالاتر ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیری شہدا پاکستان کے پرچم میں دفن ہورہے ہیں، ایسی ملاقاتوں سے پہلے سوچا جائے ملاقات سے کشمیریوں کو کیا پیغام دے رے ہیں، ایسے ملاقاتیں کررہے ہیں جیسے سب اچھا ہے۔

    یہ پڑھیں: مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    (more…)

  • ہم نے امریکا کا ساتھ دیا، ردعمل میں طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ناصرجنجوعہ

    ہم نے امریکا کا ساتھ دیا، ردعمل میں طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ہم نےطالبان کےخلاف امریکاکاساتھ دیا،ردعمل میں طالبان نےپاکستان پر حملہ کیا، ہمارے60ہزارلوگ شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصرخان جنجوعہ نے نیکٹاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے طالبان کےخلاف امریکاکاساتھ دیا،ردعمل میں طالبان نے پاکستان پر حملہ کیا، ہمارے 60ہزارلوگ شہید ہوئے، کوئی شک نہیں پاکستان اخلاقی طور پر بلند درجے پر فائز ہے۔”

    ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فاٹا،بلوچستان اور کراچی میں الجھایا گیا،ہم نے فاٹا سمیت ہر جگہ مقابلہ کیا،دشوارترین علاقےمیں عالمی برادری آئےاورلڑکردکھائے۔

    مشیرقومی سلامتی نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سےافغان معاشرہ تباہ ہوا،عالمی برادری کا ساتھ دینے پردہشت گردی کا شکار ہوئے،دہشت گردوں کا پاکستان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں : افغان جنگ جیتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرنا ہوگا، ناصر جنجوعہ


    امریکا کی جانب سے دھمکیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف امریکا الزام عائد کر رہا ہے کہ ہم طالبان کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف طالبان ہم پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ ہم امریکا کی حمایت کر رہے ہیں۔

    چند روز قبل مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا قومی مفاد ہے،افغان جنگ جتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرناہوگا اور سب کو مل کر افغانستان میں قیام امن کے لیے کام اور محرمیوں کو دور کرنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات، کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں‌ کشمیر کی کشیدہ اور بگڑتی صورت حال پربھی گفتگو ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے مشیئر قومی سلامتی سے خیر سگالی ملاقات کی، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے ساتھ  دیگر اہم امور زیر بحث آئے.

    ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بہتربنانے اور کشمیرکی کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی.

    اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کاخواہاں ہے. ساتھ انھوں‌ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

    اس موقع پربھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اوربھارت میں تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے، پاک بھارت ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں.

    بھارتی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اعتماد سازی کے لئے تجارت اور صحت کے شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی اور وفود کے دوروں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے کشمیروں کے لیے ہر فورمز پر آواز اٹھانے کا اعلان کیا ہے. گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں‌کہا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا.

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی خصوصی پریس کانفرنس میں‌ بھارت پر کشمیر میں‌ گجرات کے قتل عام کی تاریخ دہرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے چھ اپریل کو ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے.


    کشمیرمیں بھارتی فوج کے مظالم سے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا، آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغان جنگ جیتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرنا ہوگا، ناصر جنجوعہ

    افغان جنگ جیتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرنا ہوگا، ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا قومی مفاد ہے،افغان جنگ جتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرناہوگا اور سب کو مل کر افغانستان میں قیام امن کے لیے کام اور محرمیوں کو دور کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئی امریکی نائب وزیر خارجہ کی معاون ایلس ویلز نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

    مشیر قومی سلامتی ناصر جنجموعہ کا کہنا تھا کہ افغان مسئلےکاجلدحل نکالنےکے لیے سب کو مل کر اپنی کوششں تیز کرنا ہوں گی، کیونکہ افغانستان کے مسئلےکا حل پاکستان اور امریکا دونوں کے مفادمیں ہے۔

    [bs-quote quote=”امریکا عسکریت پسندوں کومذاکرات کی میزپرلاکر افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔” style=”default” align=”left” author_name=”ایلس ویلز” author_job=”معاون امریکی وزیر خارجہ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/alex.jpg”][/bs-quote]

    مشیر قومی سلامتی نے دورہ کابل اور افغان حکام سے ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دورے میں افغان قیادت کے ساتھ مختلف موضوعات پر مثبت، تعمیری اور تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں افغان صدر نےپاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کی پیش کش کا خیر مقدم بھی کیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ افغان صدرکی پیشکش دیرینہ تنازع کےخاتمےمیں مددگارہوگی، افغان جنگ جتنےکی کوشش کے بجائےاسےختم کرناہوگا، خطے میں امن کے لیے پاکستان اورامریکاکوایک دوسرےپراعتمادکرتے ہوئے دو طرفہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر معلومات کے تبادلے کو یقینی بنانا ہوگا۔

    امریکی وزیر خارجہ کی نائب مشیر  ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ افغان صدرکی امن پیشکش پرمکمل تعاون فراہم کریں گے،  امریکا عسکریت پسندوں کومذاکرات کی میزپرلاکر افغان مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور افغانستان کے بہترتعلقات سے تعاون کو فروغ حاصل ہوگا، پاکستان سےافغان مہاجرین کی واپسی میں تعاون کریں گے کیونکہ پاک امریکا تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑسکتی ہیں، ناصرجنجوعہ

    پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑسکتی ہیں، ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں، ایران ہمارا پڑوسی ہے، ہماری مذہبی اور ثقافتی تاریخ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ایرانی وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے، ہماری مذہبی اور ثقافتی تاریخ ہے، ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ جغرافیہ ہمارا اثاثہ ہے، پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں۔

    ناصرجنجوعہ نے کہا کہ پاک ایران اشتراک سے آگے بڑھنے کی وجوہات موجودہیں، دوطرفہ دورے باہمی تعلقات مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

    ایرانی وفد کے سربراہ کمال خرازعی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مل کر کام کرنا ہو گا، افغان عدم استحکام کے باعث سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    کمال خرازعی نے مواصلاتی نظام کو باہم منسلک کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کی امن پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا۔

    ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں فریقین کو دیرپا امن کیلئے آگے بڑھنا ہو گا اور ہم سب کو افغان استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

    مزید پڑھیں: پاک ایران سرحدی تنازعات ختم کرنے پر دونوں ممالک رضامند

    یاد رہے کہ گزشتہ سال پاک ایران سرحد پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کیے گئے جس کے تحت سرحد کے دونوں اطراف اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

    مفاہمتی یادداشت کے مطابق سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے دونوں ممالک کی فورسز ایک دوسرے کو معاونت فراہم کریں گی۔

  • جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، ناصرجنجوعہ

    جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، امریکا اور افغانستان کے ساتھ تعاون پر مبنی فریم ورک پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں امریکی میڈیا کے 4 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا، مشیرقومی سلامتی نے وفد کو علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا۔

    ناصر جنجوعہ نے زمینی حقائق جاننے کیلئے پاکستان آمد پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وفد کو موجودہ صورتحال سمجھنے میں مدد ملے گی۔

    مشیر قومی سلامتی کا 1979 اور نائن الیون کے بعد سیکیورٹی فورسز کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہنا تھا کہ عسکری حکمت عملی نے افغان معاشرے کو ہمیشہ زخم دیئے، طاقت کے استعمال سے محبت کی کہانیاں پیدا نہیں ہوتیں، ہمیں جنگ کے بجائے امن کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

     ہم امریکا اور افغانستان کے ساتھ تعاون پرمبنی فریم ورک پرکام کرنا چاہتے ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ ہمیں مجموعی طور پرامن کو فروغ دینا چاہیےتاکہ اس پیچیدہ تنازع کو ختم کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی طالبان کوسیاسی مصالحت کی پیشکش ایک مثبت قدم،قابل تعریف ہے، پاکستان بھی ایک طویل عرصے سے سیاسی مصالحت پر اسرار کر رہا تھا کیونکہ پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔

    ناصر جنجوعہ نے کہا کہ امریکا اور مغربی ممالک خطے کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔ امریکی میڈیا کے وفد نے ملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا شکریہ ادا کیا۔