Tag: Nasir Janjua

  • افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا: مشیر قومی سلامتی

    افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ سے نقصان ہمیں اٹھانا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے مدرسہ ریفارمز کی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ریفارمز کی ضرورت ہر جگہ ہے۔ ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے میرٹ متاثر ہو۔

    انہوں نے کہا کہ مدرسہ کے طلبا کو مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ اسکول، کالج اور یونیورسٹیز میں بھی اصلاحات ہونی چاہیئے۔

    ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ 5 سے 16 سال کے بچوں کی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزارتیں اس معاملے پر کام کریں گی۔

    مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ سے نقصان ہمیں اٹھانا پڑا۔ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات

    مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات

    نئی دہلی : مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ اور اجیت دوول کے درمیان ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 25 دسمبر کو بھارتی جاسو کلبھوشن یادیو سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے اگلے روز دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    ناصر خان جنجوعہ اور بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے اب تک سرکاری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔


    کلبھوشن یادیو کی اہلِ خانہ سے ملاقات خصوصی کنٹینر میں کرائی گئی


    یاد رہے کہ رواں ماہ 25 دسمبر کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سی پیک کی امریکی مخالفت سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا، ناصرجنجوعہ

    سی پیک کی امریکی مخالفت سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا، ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد : قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک پورے خطے اوردنیا کیلئے معاشی خوشحالی کامنصوبہ ہے، اس کی مخالفت سے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کر لیا گیا۔

    یہ بات انہوں نے سی پیک سے متعلق امریکی عہدیرارکے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع جیمس میٹ کے بیان سے بھارت کی طرفداری اور سی پیک کی مخالفت سے مسئلہ کشمیر پھر اجاگر ہوگیا ہے، امریکا بھارتی فریق بننے کےبجائے مسئلہ کشمیر کےحل میں کردارادا کرے۔

    ناصرجنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیرحل ہونے سے انسانی حقوق کی پامالی ختم ہوگی، خطہ ہمیشہ کیلئے پرامن اور پاک بھارت جنگ کا خدشہ بھی ختم ہوجائے گا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، مشیر وقومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان چین بذریعہ سلک روٹ 1960سے زمینی رابطے میں ہیں، پاک چین زمینی رابطے پراب اعتراض کا جواز کیا ہے؟


    مزید پڑھیں: پاکستان اور چین نے سی پیک پر امریکی اعتراض مسترد کردیا


    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معاشی اجارہ داری قائم کرنے اور دیگر ممالک کی خود مختاری کے خلاف قرار دیا گیا تھا۔

    امریکی وزیر دفاع جیمس میٹ نے گزشتہ روز اقتصادی راہداری کو متنازع منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ منصوبہ گلگت بلتستان سے گزرے گا اور یہ خطہ متنازع خطہ ہے، جبکہ بھارت کے مطابق یہ خطہ مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر کا حصہ ہے پاکستان کا نہیں۔

  • اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں: ناصر جنجوعہ

    اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں: ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ آج اگر امریکا واحد سپر پاور ہے تو اس کے ہم بھی حصہ دار ہیں۔ عالمی طاقتوں نے افغانستان میں جو خلا چھوڑا اس سے دہشت گردی نے جنم لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی سیکیورٹی قومی سلامتی کا حصہ ہے۔ ملکی سلامتی کے لیے قومی سلامتی کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت اور سیکیورٹی ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ معیشت اور سیکیورٹی کو ایک دوسرے پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔ ملک کا سائبر ڈیٹا بھی محفوظ ہونا چاہیئے تاکہ معلومات باہر نہ جاسکیں۔

    مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ سوویت حملے کے وقت سوچ تھی کہ اگلی باری ہماری ہے، اس وقت افغانستان کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے تو کیا آج افغانستان ہوتا؟ تجارتی راستہ روس کو پیش کردیتے تو روس آج بھی افغانستان میں ہوتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خلا چھوڑ دیا گیا، اس سے دہشت گردی نے جنم لیا اور یہیں سے نائن الیون کا جنم ہوا۔

    ناصر جنجوعہ نے کہا کہ دنیا میں نئے رجحانات اور تبدیلیاں جانے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ بحیثیت قوم اپنی سمت کا تعین ہونا چاہیئے۔

  • برطانیہ نے بلوچ رہنماؤں اور بانی متحدہ کے خلاف کارروائی نہیں کی، ناصر جنجوعہ

    برطانیہ نے بلوچ رہنماؤں اور بانی متحدہ کے خلاف کارروائی نہیں کی، ناصر جنجوعہ

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کو اہمیت دے رہا ہے جس کا بے حد افسوس ہے، بلوچ علیحدگی پسندوں اور بانی ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    برطانوی وفد سے ملاقات میں مشیر قومی سلامتی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویے سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں کیونکہ بلوچ علیحدگی پسندوں نے پڑوسی ملک سے روابط ثابت ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف لوگ برطانیہ میں مقیم ہیں مگر برطانوی حکومت ریاست کے بجائے شخصیات کو اہمیت دے رہا ہے اس لیے انہوں نے بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی پناہ دے رکھی ہے۔ مشیر قومی سلامتی نے برطانوی وفد سے ملاقات میں بانی ایم کیو ایم اٹھایا اور انہیں عدالتی فیصلوں سمیت ریاستی تحفظات سے آگاہ کیا۔

    بعد ازاں وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے برطانوی وفد کو پاکستان میں پارلیمانی نظام اور سیاسی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پارلیمانی استحکام کے لیے متعدد اقدام کیے۔ برطانوی وفد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔

  • بھارت نے پاکستان سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی

    بھارت نے پاکستان سے سرحدی کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی

    اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل نے بھارتی سورماؤں کے غبارے سے ہوا نکال دی، سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کشیدگی کم کرانے کے لیے منت سماجت پر اتر آئے، بھارت نے اب پاکستان سے سرحدی کشیدگی کم کرنےکی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی جانب سے پاکستان کے خلاف بھرپور پراپیگنڈا کیا،بھارتی فوج دو ہاتھ آگے نکل گئی اور پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرڈالا جس کا پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بھرپور جواب دیا۔

    پاکستانی سپہ سالار نے نریندر مودی کا نام لے کر دوٹوک پیغام دیا، پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی سورماؤں کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

    تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی امور کے مشیر اجیت دوول نے پاکستان میں اپنے ہم منصب ناصر جنجوعہ کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فون کیا اور دونوں اطراف کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی۔

    دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.

    سرجیکل اسٹرائیک کی بڑھکیں مارنے والے بھارتی سورما نہ صرف ملک میں ہزیمت کا سامنا کررہے ہیں بلکہ عالمی سطح پربھی شرمندگی کا شکار ہیں۔