Tag: nasir saeed khosa

  • ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

    ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاعہدہ سنبھالنےسےمعذرت کرلی

    لاہور: سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصرسعید کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصرسعید کھوسہ کا نام تجویزکرنے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے 3 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف نے ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تجویز کیا ہے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

    بعدازاں گزشتہ روز پنجاب کے اپوزیشن لیڈراورتحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لے رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پرعوام کی جانب سے مخالفت کی آوازیں آرہی ہیں۔

    ہماری طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے: شہباز شریف

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ناصرسعید کھوسہ کا نام واپس لینے پروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے اور ان کے نام کی سمری گورنر کو بھجوائی جاچکی ہے۔

    خیال رہے کہ ناصر سعید کھوسہ اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیراعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت انہوں نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی ہیں۔

    واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کے بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک اور بھائی طارق محمود کھوسہ پی ایس پی آفیسر ہیں اور بلوچستان میں تعینات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہماری طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے: شہباز شریف

    ہماری طرف سے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے: شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ ناصر سعید کھوسہ ہی ہوں گے اور ان کے نام کی سمری گورنر کو بھجوائی جاچکی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کابینہ کے آخری رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اگر نئے نام آئے تو بھی ہم ناصر سعید کھوسہ کی حمایت کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نام دینے سے پہلے اور بعد میں کیا سورہی تھی؟ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق کرنے کے بعد نام واپس لینا نہیں چاہیے تھا۔


    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا


    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر سعید کھوسہ رائیونڈ روڈ کیس میں  ملوث ہیں، نیب تفتیش کے لیے ناصر سعید کھوسہ کو طلب بھی کرچکی ہے، ناصر سعید کھوسہ بطور سابق ڈی سی لاہور 2 ہفتے پہلے نیب میں پیش ہوئے تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھاکہ مشاورت سے نامزد نگراں وزیر اعلیٰ کو ہٹانے کا کوئی آئینی طریقہ نہیں ہے جبکہ نامزد نگراں وزیر اعلیٰ ہی اپنا نام خود واپس لے سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پنجاب کے اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے رہے ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر عوام کی جانب سے مخالفت کی آوازیں آرہی ہیں۔


    سو دن میں ملک کی تقدیربدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ نہ کرسکے: احسن اقبال


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا نام واپس لے رہے ہیں، نئے نام کا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، ناصر کھوسہ کے نام پرپارٹی کی کورکمیٹی نے عوامی تحفظات کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اس نام پر آوازیں آرہی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ناصر سعید کھوسہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد

    ناصر سعید کھوسہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد

    لاہو: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی مشاورت سے ناصر سعید کھوسہ کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ کا نام بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تجویز کیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ناصر سعید کھوسہ شفاف الیکشن کرانے میں میں تجربہ بروئے کار لائیں گے، امید کرتے ہیں جو بھی الیکشن لڑے گا اور اس کو مساوی مواقع ملیں گے، ناصر سعید کھوسہ اچھی ساکھ کے حامل شخصیت ہیں۔

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے چار نام دئیے گئے تھے، جن میں سابق پنجاب چیف سیکریٹری، ناصر سعید کھوسہ، کامران رسول، جسٹس (ر) سائر علی اور سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ طارق سلیم ڈوگر شامل تھے۔

    واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ اس سے قبل چیف سیکریٹری بلوچستان، پنجاب اور وزیر اعظم کے ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، دوران ملازمت انہوں نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی ہیں، جہاں ان کی شہرت ایک ایماندار اور اصول پسند افسر کی رہی۔

    خیال رہے کہ ناصر سعید کھوسہ کے بھائی جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ایک اور بھائی طارق محمود کھوسہ پی ایس پی آفیسر ہیں اور بلوچستان میں تعینات ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔