Tag: Nasir Shah

  • خواجہ آصف اپنے افسران کے جھوٹ کا نوٹس لیں، ناصر حسین شاہ

    خواجہ آصف اپنے افسران کے جھوٹ کا نوٹس لیں، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر مذہبی امور سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیہون درگاہ کی بجلی کے بل وقت پر ادا کیے گئے تاہم درگاہ کو اضافی بل بھیجے جاتے رہے، خواجہ آصف اپنے محکمے کے افسران کے جھوٹ کا نوٹس لیں۔

    یہ بات انہوں نے درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی بجلی منقطع ہونے پر وزارت پانی وبجلی کے وضاحتی بیان کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، سیہون درگاہ کی بجلی کے بل وقت پر ادا کیے گئے لیکن درگاہ شریف کو اضافی بجلی بل بھیجے جاتے رہے، خواجہ آصف اپنے محکمے کے افسران کے جھوٹ کا نوٹس لیں۔

    یہ پڑھیں: سانحہ سہون کے ذمہ دار ہم نہیں، سیکیورٹی نامکمل تھی، وزارت پانی و بجلی

    انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی جو بولتے رہتے ہیں اس ڈگر پر افسران کو بھی لگا دیا ہے اب وہ بھی دوسروں پر الزام تراشیاں کررہے ہیں، ہم سیہون درگاہ دھماکے میں سیکیورٹی معاملات میں کوتاہی تسلیم کرتے ہیں، ایکشن لیتے ہوئے درگاہ پر تعینات اوقاف کا عملہ اور ایس پی تبدیل کردیا ہے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،چوہدری نثار اول روز سے ہی قومی ایکشن پلان کے خلاف تھے، وزیراعظم نواز شریف کو تجویز دیتے ہیں کہ وہ نثار کو داخلہ کے بجائے وزارت خارجہ امور دے دیں، ان سے داخلہ کا کام نہیں ہوتا شاید وزارت خارجہ سنبھال سکیں

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کراچی کنگز کھیلے گی تو لاہور ضرور جاؤں گا۔

  • سندھ حکومت کی  پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیش کش

    سندھ حکومت کی پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیش کش

    کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پی ایس ایل کا فائنل شہرقائد میں کرانا چاہتی ہے، پی سی بی ہم سے رابطہ کرے، ہم مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہو، ہم مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کو تیار ہیں.

    انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بوڈر سندھ حکومت سے رابطہ کرے تاکہ اس حوالے سے جامع حکمت علمی تیار ہوسکے.

    مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائنل لاہورمیں‘ وزیراعظم نے گرین سگنل دے دیا

    وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیکر کہا کہ ایک ماہ ہو گیا ہے مگرحکومت پنجاب نے پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ ہی نہیں کرپا رہی ہے.

    مزید پڑھیں:لاہور لہو لہو: اب تک ہونے والے دہشت گرد واقعات


    ناصر شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے ایک 2واقعات نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کی قلعی کھول دی ہے ، سندھ حکومت اور سندھ کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔

  • قانون کے مطابق تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے ناصر شاہ

    قانون کے مطابق تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے ناصر شاہ

    کراچی: صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے کہا کہ ہم عوامی سیکیورٹی کے لیے کریم اور اوبرکوقانونی فریم ورک میں لانا چاہتے ہیں، قانون کے مطابق تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے.

    تفصیلا ت کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ایکشن کو پنجاب سے نہ جوڑا جائے، ہم عوامی سیکیورٹی کیلئے کریم اوبرکوقانونی فریم ورک میں لانا چاہتے ہیں.

    وزیرٹرانسپورٹ نے کہا کہ ریکارڈ میں ہونا چاہئے کہ کریم،اوبرمیں کتنی گاڑیاں اورکس طرح چلتی ہیں، قانون کے مطابق تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی ہے. قانون سب کے لئے یکساں ہے، کسی کو کوئی چھوٹ حاصل نہیں‌ ہے، انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی سروس والوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی، پوری دنیا میں یہ سروسز کام کررہی ہیں ، بیروں ممالک میں‌ قانون کی پاسداری کی جاتی ہے

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ کریم اور اوبر اچھی سروسز ہیں ہم اسے بند نہیں کرناچاہتے، کیونکہ اس سے عوام کو آسانی مہیسر ہے ،تاہم قانون پر عمل کرنا ہوگا، انہوں کہا کہ ہم ان سروسشز کو مزید بہتر بنانے کے خواہشمند ہیں، اسے بند کرنے کے حق میں نہیں‌ ہیں.

    واضح رہے گذشتہ روزحکومت پنجاب کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ایکشن لینے کے بعد صوبہ سندھ میں‌ بھی کریم اوراوبر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا.

    post-1

    بعد ازاں عوام کے احتجاج کرنے پر دونوں صوبوں کی حکومتیوں نے انتظامیہ کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے روک دیا تھا۔

    یہاں‌پڑھیں:عوامی احتجاج کے بعد کریم اور اوبر کی بندش کا اعلان واپس

    یاد رہے، گذشتہ روز لاہور اورکراچی میں عوامی احتجاج کے بعد آن لائن ٹیکسی سروسز پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے بھی پرائیوٹ کمپنیوں کو ایک ماہ کی مہلت دیدی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس مقررہ مدت میں اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروالیں۔

  • انٹرسٹی بس سروس: سندھ حکومت مسافروں کی انشورنس کرے گی

    انٹرسٹی بس سروس: سندھ حکومت مسافروں کی انشورنس کرے گی

    کراچی : صوبائی وزیر برائے ٹرانسپوٹ ناصرشاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہ کہا کہ انٹرسٹی بسوں کےمسافروں کیلئےانشورنس اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام بے فکری سے سفر کریں.

    مزید تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپوٹ ناصر شاہ نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ شہید بے نظیر بھٹو انٹرسٹی بس منصوبہ التوا کا شکار ہے تاہم انہوں نے اس کی تکمیل کی بھی یقین دھانی کروائی.

    صوبائی وزیرناصر شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 100بسیں چلائی جانی تھیں ، یہ پروجیکٹ 2013میں شروع کیا گیا جبکہ 2014میں منصوبےکوپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت کیاگیا ، تاہم یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہونے کے باعث وقت پر وقوع پذیر نہیں ہوسکا کیوں کہ سرمایہ کار کمپنی کام چھوڑ کر چلی گئی تھی لہذا اس پریشانی کے پیش نظر منصوبہ کو وقتی ختم کرنا پڑا تاہم اب  اس منصبے کا آغازکردیا گیا ہے .

    انہوں نے سندھ اسمبلی کے ایوان میں‌ عوام کوخوش خبری سنائی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نےقانون کامسودہ تیارکرلیا ہے انہوں نے کہا کہ انٹرسٹی بسوں کےمسافروں کیلئے محکمہ ٹرانسپوٹ نے انشورنس اسکیم لانے کا فیصلہ کرلیا ہے.

    دوسری جانب سندھ اسمبلی کی کاروائی کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خاتون رکن ہیر سوہو نے اعتراضی نکتہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ آج کے ایجنڈے کی کاپی میں‌ دورانیہ وقفہ سوالات کے لئے لکھے گئے سوال میں‌ کراچی سے باہر کے علاقے کو اندورن سندھ لکھا گیا، انہوں نے کہ اگر ایم کیو ایم کوئی بات کہے تو حرام جبکہ وہی بات اگر کوئی اور بولے تو حلال ، ان کا کہنا تھا کہ آخر یہ تضاد کیوں ہے.