Tag: Nasirul mulk

  • نگراں وزیراعظم ناصرالملک کی ساراوان ہاؤس آمد

    نگراں وزیراعظم ناصرالملک کی ساراوان ہاؤس آمد

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصرالملک آج ساراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اورنگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

    اس سے قبل آج صبح نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے سی ایم ایچ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم ناصرالملک کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کرنے کے بعد امن وامان کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    سانحہ مستونگ کا ایک اورزخمی دم توڑ گیا‘ شہدا کی تعداد 129 ہوگئی

    واضح رہے کہ 13 جولائی کو صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر مٹینگ میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 129 افراد شہید جبکہ 146 زخمی ہوگئے تھے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نگراں وزیر اعظم شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچ گئے، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی

    نگراں وزیر اعظم شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچ گئے، والد کی قبرپر فاتحہ خوانی

    سوات: نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ سوات پہنچ گئے، انھوں نے عمائدین سے ملاقاتیں اور والد کی قبرپر فاتحہ خوانی کی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے سوات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ انتخابات 25 جولائی کو ہی منعقد ہوں گے۔

    ناصر الملک کا کہنا تھا کہ وہ صرف 2 ماہ کے لیے نگراں وزیراعظم ہیں، لیکن انھیں جو اختیارات حاصل ہیں ان کے مطابق لوگوں کی خدمت کریں گے۔

    نگراں وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام کام صرف آئین کے مطابق ہوں گے، میں سوات کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی اقدامات کروں گا۔

    ناصر الملک نے سوات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی، کوشش ہے انتخابات بر وقت اور شفاف منعقد کیے جائیں۔

    نگراں کابینہ: جسٹس ناصر الملک کے مختلف شخصیات سے رابطے


    دریں اثنا دو ماہ کے لیے نگراں وزیر اعظم بھی شاہانہ پروٹوکول کے سلسلے میں کوئی اچھی مثال قائم نہ کرسکے، ہیلی کاپٹر میں آبائی شہر سوات پہنچے، ڈیڑھ درجن گاڑیوں کا پروٹوکول ساتھ رہا۔

    واضح رہے  نگراں وزیر اعظم اپنی نگراں کابینہ کی تشکیل کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں، گزشتہ روز انھوں نے اس سلسلے میں مختلف شخصیات سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔