Tag: Nasla tower

  • حکومت سندھ  کا نسلہ ٹاور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    حکومت سندھ کا نسلہ ٹاور کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    کراچی : حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا،قرارداد میں سپریم کورٹ سےفیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے نسلہ ٹاور کے حوالے سےسندھ اسمبلی میں قراردادلانے کا فیصلہ کرلیا ، پیپلزپارٹی کی جانب سے نسلہ ٹاورسے متعلق قرارداد تیار کرلی گئی ہے۔

    قراردادسندھ اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی ، قراردادشہر میں تجاوزات کے خلاف کاروائی سے متعلق ہوگی۔

    ذرائع سندھ حکومت کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں انکروچمنٹ کےخلاف کاروائی روکی جائیں اور کسی شہری سے گھر نہ چھینا جائے۔

    قرارداد میں سپریم کورٹ سےفیصلوں پرنظرثانی کی درخواست کی گئی ہے ، قرارداد منظور کرکے تمام متعلقہ فورم پر بجھوائی جائے گی۔

  • سپریم کورٹ کے احکامات پر مکینوں نے نسلہ ٹاور خالی کردیا

    سپریم کورٹ کے احکامات پر مکینوں نے نسلہ ٹاور خالی کردیا

    کراچی : سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاورکو مکینوں نے خالی کردیا تاہم ضلع انتظامیہ کی جانب سے کثیرالمنزلہ عمارت کو سیل نہ کیا جاسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو خالی کردیا گیا ، نسلہ ٹاور95فیصد خالی ہوچکا ہے تاہم بیرون ملک مقیم کچھ خاندانوں کا سامان تا حال فلیٹوں میں موجود ہے، ان فلیٹوں کو بھی ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی خالی کرالیا جائے گا۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عمارت سیل کے حوالے سے دی جانیوالی ڈیڈ لائن پر عملدرآمد نہ ہوسکا، ضلع انتظامیہ نے نہ تو کثیر المنزلہ عمارت کو سیل کیا اور نہ ہی اس کو توڑنے کے حوالے سے کمیٹی نے کوئی حکمت عملی تیار کی۔

    کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت کو گرانے کے حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق کسی بھی کمپنی نے کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے عمارت گرانے کیلئے کوئی پیشکش نہیں کی، تمام کمپنیوں نے مینوئل طریقے سے عمارت کو توڑنے کے ٹینڈر جمع کرائے ہیں۔

    یاد رہے کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کی تھی ، کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

  • نسلہ ٹاور: عمارت میں‌ اوورسیز پاکستانی بھی مقیم

    نسلہ ٹاور: عمارت میں‌ اوورسیز پاکستانی بھی مقیم

    کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر شہر قائد میں واقع نسلہ ٹاور کے انہدام کے لیے اسے خالی کرانے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے، کرائے داروں سمیت فلیٹ مالکان نسلہ ٹاور سے سامان منتقل کر رہے ہیں، تاہم کمشنر کراچی نے عمارت خالی کرنے کے لیے اتوار تک کی مزید مہلت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کے مکینوں سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ اس میں‌ اوورسیز پاکستانی بھی مقیم ہیں۔

    بلڈرز کے نمائندے مزمل امین نے بتایا کہ ہمیں عمارت خالی کرنے کے لیے اتوار تک کی مہلت دے دی گئی ہے، کل سے اب تک تقریباً 22 فلیٹ خالی ہوگئے ہیں، لیکن کچھ فلیٹس کے مکینوں کو کرائے پر جگہ نہیں مل سکی ہے، اس لیے وہ تاحال موجود ہیں۔

    سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم

    نمائندہ بلڈرز کا کہنا ہے کہ عمارت میں کچھ اوورسیز پاکستانی بھی مقیم تھے، جو اس وقت یہاں موجود نہیں ہیں، اور ان سے رابطہ بھی نہیں ہو پا رہا ہے۔

    مزمل امین نے کمشنر کراچی سے درخواست کی ہے کہ چند گھنٹوں کے لیے نسلہ ٹاور کی بجلی بحال کی جائے تاکہ سامان لفٹ کے ذریعے بہ آسانی منتقل کیا جا سکے، جنریٹر پر کب تک کام چلے گا، لفٹیں بند ہونے سے سامان شفٹنگ میں مسئلہ ہو رہا ہے۔

    نسلہ ٹاور کو دھماکے سے گرانے کیلئے کمپنیوں کی تلاش ، اخبارات میں اشتہار جاری

    نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں، سامان نکال رہے ہیں، لیکن اب تک ہمیں رقم کی واپسی کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔

    رہائشیوں نے بتایا کہ ان کے پاس یہاں سے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، نہ ہی ان کے پاس رقم واپسی کے حوالے عدالت سے رجوع کرنے تک کا وقت ہے۔

  • نسلہ ٹاور کے پانی ، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے

    نسلہ ٹاور کے پانی ، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے

    کراچی: نسلہ ٹاور کے پانی ، بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے ، سپریم کورٹ نے 7روز میں فلیٹ خالی کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کانسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق حکمت عملی پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ، نسلہ ٹاور کے پانی ،بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کر دیئے گئے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نے نسلہ ٹاور کے 100گیس کنکشن منقطع کئے، جس کے بعد کراچی رہائشیوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

    اسسٹنٹ کمشنر فیروز آبادکی سربراہی میں گیس کنکشن کاٹے گئے، سپریم کورٹ نے 7روز میں فلیٹ خالی کرنے کیلئےاحکامات دیئے ہیں۔

    خیال رہے نسلہ ٹاور کو کنڑولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے اہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    کمشنر کراچی آقبال میمن کا کہناہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں انتظامی امور تیزی سے جاری ہیں ، تمام معاملات کو مانیٹر کررہا ہوں۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور کو کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے ایف ڈبلیو او حکام سے معاونت کی درخواست کردی۔

  • نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا عدالتی حکم ،  انتظامیہ کی پھرتیاں

    نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا عدالتی حکم ، انتظامیہ کی پھرتیاں

    کراچی : اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں جاری ہے ، عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کی جائیں۔

    اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے ایم ڈی واٹر بورڈ ، سی ای او کے الیکٹرک ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ستائیس اکتوبر تک نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی کو بند کردیا جائے،کنیکشن منقطع کرنے کے بعد ہی نسلہ ٹاور کو گرانے اور مزید اگے کی کارروائی ممکن ہوسکے گی۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔

  • سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم

    کراچی : سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا بتائیں آپ تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟

    سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔

    یاد رہے 15 اکتوبر کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔

    نوٹس کے مطابق کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا تھا کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • نسلہ ٹاور کے مکین عمارت  15 روز میں خالی کردیں ، حتمی نوٹس جاری

    نسلہ ٹاور کے مکین عمارت 15 روز میں خالی کردیں ، حتمی نوٹس جاری

    کراچی : اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق او سی کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے رہائشیوں کو پندرہ دن کے اندر سامان نکال کر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وی او اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو فائنل نوٹسسز کے ساتھ نوٹس کی کاپی اخبارات میں بھی شائع کرادی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔

    اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا ہے کہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • عدالت عظمیٰ کا نسلہ ٹاور سے متعلق اہم فیصلہ

    عدالت عظمیٰ کا نسلہ ٹاور سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی: عدالت عظمیٰ نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق دائر تمام درخواستوں کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    دوران سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس میں بڑا فیصلہ سنایا اور نسلہ ٹاور کو غیر قانونی قرار دے دیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ عمارت غیرقانونی ہے، گرائی جائے، اس موقع پر عدالت عظمیٰ نے بلڈر اور رہائشیوں جانب سے دائر تمام درخواستوں کو مسترد کیا۔

    اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے وکیل صلاح الدین احمدایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم آنے کے بعد ایس بی سی اےعمارت گرادےگی۔

    یہ بھی پڑھیں: نالے صاف نہیں کرسکتے، صوبہ کیسے چلائیں گے ؟

    چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ فوری طور پر عمارت کو گرایا جائے، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کراچی میں ساری چائنا کٹنگ اسی طرح ہورہی ہے،زمین کچھ ہوتی ہے، قبضہ اس سےزیادہ کرلیاجاتاہے۔

    دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی ؟ جس پر وکیل بلڈر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پل کی تعمیر کی وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا آپ نے دونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے،شارع فیصل کو وسیع کرنے کیلئے تو فوج نے بھی زمین دے دی تھی، پتا نہیں کیا ہورہا ہے یہاں ؟ مسلسل قبضے کیے جارہے ہیں، ہمارے سامنے کمشنر کی رپورٹ ہے نسلہ ٹاور میں غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں،اب بھی قبضے ہورہے ہیں انہیں کوئی فکر نہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے نسلہ ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کیا گیا تھا۔