Tag: Nasser Khan Janjua

  • مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سرکاری دورے پرکابل روانہ

    مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سرکاری دورے پرکابل روانہ

    اسلام آباد: مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سرکاری دورے پر کابل روانہ ہوگئے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہاپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر کی دعوت پر افغانستان کے سرکاری دورے پرروانہ ہوگئے۔

    ناصرجنجوعہ دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقات کریں گے اس کے علاوہ وہ اپنے افغان ہم منصب سمیت افغان سیکورٹی ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ سے بھی ملیں گے۔

    ترجمان مشیرقومی سلامتی کے مطابق فریقین باہمی تعلقات میں بہتری اور تعاون میں اضافے باالخصوص افغان صدر کی جانب سے شروع کیے گئے امن عمل کے تناظر میں مل کرکام کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کریں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن پاکستان ہے اور دونوں ممالک کی منزل اور مستقبل ایک ہی ہے۔


    افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا‘ ناصرجنجوعہ


    خیال رہے کہ رواں سال 30 جنوری کو مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جنگ اور نائن الیون سے ہمارا کوئی تعلق نہیں تھا۔ افغانستان میں جنگ سے نقصان ہمیں اٹھانا پڑا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا: مشیر قومی سلامتی

    دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا: مشیر قومی سلامتی

    اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ آج شر پسند عناصر ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر سیمینار ہوا جس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر آج ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔ ’پاکستان میں دہشت گردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے پر ہوئی‘۔

    ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں شکست کا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے، امریکا پاکستان پر حقانی اور طالبان کا ساتھ دینے کا الزام لگاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا۔ بلوچستان کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ افغانستان میں دہشت گرد مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

    ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہتھیاروں کا ذخیرہ کر رہا ہے۔ جنوبی ایشیا کی سلامتی دباؤ میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان اور کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان کو سب سے پہلے فوری درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ ’آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایران کوراحیل شریف سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے‘ ناصرجنجوعہ

    ایران کوراحیل شریف سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے‘ ناصرجنجوعہ

    اسلام آباد: قومی سلامتی کےمشیرریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہناہےکہ راحیل شریف سنی اتحاد کی سربراہی کرنے نہیں جا رہے۔

    تفصیلات کےمطابق قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کاکہناہےکہ اسلامی فوجی اتحاد سعودی عرب نے بنایا اوراتحادی ممالک کا انتخاب بھی سعودی عرب نے ہی کیا تھا۔

    ناصرجنجوعہ کاکہناتھاکہ پاکستان ایران یا سعودی عرب کسی کی طرف داری نہیں کرےگا۔انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کےایران سے بہت گہرےتعلقات ہیں۔

    قومی سلامتی کےمشیر کاکہناتھاکہ سابق آرمی چیف راحیل شریف ایک سنی سپہ سالار کے طور پر سعودی عرب نہیں جا رہے۔

    ناصر جنجوعہ نےکہاکہ جنرل(ر) راحیل مسلم امہ کے لیے بہتر ثابت ہوں گے ان کی شخصیت اور تجربے سے مسلم امہ کو فائدہ ہوگا۔

    قومی سلامتی کےمشیر ناصر جنجوعہ کاکہناتھاکہ جنرل(ر)راحیل کو ادراک ہےمسلم امہ میں کس طرح توازن رکھنا ہے،ایران کوان سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    ناصر جنجوعہ کاکہناتھاکہ امت مسلمہ کو فرقہ وارنہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔فوجی اتحاد کب فعال ہوگا؟ اس حوالے سے ان کاکہناتھاکہ ابھی کچھ پتا نہیں۔


    راحیل شریف ایک عام جنرل تھے،کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی، گورنر سندھ


    کراچی کےحوالے سے قومی سلامتی کےمشیر کاکہناتھاکہ شہرقائد کے امن کا ذمہ کسی ایک شخص کا نہیں،اس شہرکےامن میں پوری قوم کی سوچ ہے۔

    کراچی میں امن کے حوالے سے دیے گئےگورنر سندھ کےبیان پرناصر جنجوعہ کا کہناتھاکہ گورنر سندھ محمد زبیر نے جو محسوس کیا میں ایسا نہیں سوچتا۔