Tag: Nathan Lyon

  • ٹیسٹ سیریز: کینگروز اسپنر نیتھن لیون نے اپنے ‘ہدف’ پر نظریں جمالیں

    ٹیسٹ سیریز: کینگروز اسپنر نیتھن لیون نے اپنے ‘ہدف’ پر نظریں جمالیں

    راولپنڈی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر نیتھن لیون نے دورہ پاکستان میں اپنے اہداف بتادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس نیتھن لیون نے کہا کہ ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم پاکستان کی کنڈییشنز میں ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا۔

    نیتھن لیون نے کہا کہ ہرمیچ جیتنے کے لئے جاتے ہیں اور پاکستان سے یہ سیریز تین صفر جیت کر جانا ہمارا ہدف ہے، آف اسپنر نے کہا پاکستان میں چوبیس سال بعد آنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت وہ خوش ہیں، امید کر رہے ہیں کہ دورہ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ کانٹےدار ہوں گے۔

    لیون کا کہنا تھا کہ 2019 کے بعد غیر ملکی سر زمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا، اس لیے ہم مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کی پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس

    نیتھن لیون نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں چوبیس سال بعد آنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، پاکستان میں کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے اہم ہے، نہ صرف آسٹریلیا میں بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی کرکٹ کھیل کر ایک رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

    کینگروز آف اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

  • ناتھن لایون کی تباہ کن باؤلنگ‘ آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست

    ناتھن لایون کی تباہ کن باؤلنگ‘ آسٹریلیا کی بنگلہ دیش کو7 وکٹوں سے شکست

    چٹاگانگ : آسٹریلوی باؤلر ناتھن لایون کی تباہ کن باؤلنگ کے بدولت آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 377 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم اسکور میں اضافہ نہ کرسکی۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو صرف 43 رنز پر ان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے لیکن پھر صابر رحمان اور کپتان مشفیق الرحیم نے ٹیم کے اسکور میں 54 رنز کا اضافہ کیا۔

    آسٹریلوی باؤلر ناتھن لایون نے صابر کو آؤٹ کردیا جس کے بعد کپتان مشفیق الرحیم نے 31 اور مومن نے 29 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں اضافہ کیا تاہم بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ پہلی اننگز میں برتری کے باعث آسٹریلیا کو میچ میں جیت کے 86 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    واضح رہے کہ ناتھن لایون شاندار باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ ڈیوڈ وارنر اور ناتھن مشترکہ طور پر مین آف دی سیریز کی ٹرافی کے حقدار قرار پائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔