Tag: Nathia Gali

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیرو تفریح کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نتھیا گلی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو اور تصاویر میں اداکار یاسر حسین نے کئی حسین لمحات کو شوٹ کیا ہے جس میں اہلیہ و اداکارہ اقراء  اور بیٹے کبیر کو خوب انجوائے کرتے دیکھا گیا جبکہ انکے ساتھ اداکارہ حریم فاروق بھی اس ویکیشن کا حصہ بنی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    اداکار یاسر نے حسین یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ،‘نتھیا گلی اور ہم’، ویڈیو میں اداکار کے بیٹے کو پہاڑیوں پر چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں ںے انسٹاگرام پر جند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولیٹ‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ہمراہ حمزہ سہیل ودیگر شامل تھے۔

  • تین روزہ گلیات سنو فیسٹول شروع (شاندار تصاویر دیکھیں)

    تین روزہ گلیات سنو فیسٹول شروع (شاندار تصاویر دیکھیں)

    نتھیاگلی: گلیات میں دلوں کو لبھانے والا فیسٹول شروع ہو گیا، معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے تین روزہ گلیات اسنو فیسٹول کا افتتاح کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تین روزہ گلیات سنو فیسٹول میں مختلف گیمز کھیلے جا رہے ہیں، جن میں زپ لائن، آرچری، سنو ٹیوب اور دیگر مقابلے شامل ہیں، سنو فیسٹول میں شرکت کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات پہنچ گئی ہے۔

    فوٹو کریڈٹ: طارق اللہ

    گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کا کہنا ہے کہ گلیات کے تمام راستے کھلے ہیں، سیاح بلاخوف و خطر گلیات آ سکتے ہیں اور فیسٹول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

    فوٹو کریڈٹ: طارق اللہ

    انھوں نے کہا شدید برف باری کے بعد کچھ دنوں کے لیے گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی تھی، اب حالات بہتر ہوگئے ہیں، ہم ملک بھر سے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

    معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے افتتاح کے موقع پر کہا ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے، بڑی مشکلات کے بعد ملک میں امن و امان بحال ہوگیا ہے، ٹیررازم سے ٹورزم کی طرف سفر جاری ہے۔

    فوٹو کریڈٹ: طارق اللہ

    انھوں نے کہا ایسے علاقے ہیں جہاں ابھی تک لوگ نہیں گئے، اُن سیاحتی مقامات کو بھی عوام کے لیے کھولیں گے، سانحہ مری ایک افسوس ناک واقعہ تھا، عوام یہاں آئیں اور موسم کے ساتھ یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوں۔

  • وزیراعظم  فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے

    وزیراعظم فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے

    نتھیاگلی : وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔

    وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سےعید قرباں سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگرلاپرواہی برتی گئی تووائرس کےزیادہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا، احتیاط سےہی صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا کیسزمیں کمی آئی، قوم سے گزارش کرتا ہوں ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بنائیں، عیدالفطر پر کی گئی غلطی کو دہرایا گیا تو اسپتال بھر جائیں گے۔

    خیال رہے پاکستان میں عید الاضحیٰ کل منائی جائے گی ، وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 31 جولائی سے 2 اگست یعنی (جمعہ، ہفتہ اور اتوار ) تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ 2 دن  نتھیا گلی میں گزاریں گے

    وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ 2 دن نتھیا گلی میں گزاریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ دو دن پُرفضا سیاحتی مقام نتھیا گلی میں گزاریں گے ، وزیر اعظم نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گرمی کی شدت میں ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے، جہاں وہ اہل خانہ کے ہمراہ دو دن گزاریں گے ۔

    ذرائع کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر نتھیا گلی کے بجائے کالا باغ ائیر بیس پر لینڈ کیا،کالا باغ ائیر بیس سے وزیراعظم بذریعہ سڑک نتھیا گلی پہنچے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی عید الفطر کے موقع پر فیملی کےساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان گورنرہاؤس نتھیاگلی بھی گئے تھے، جہاں گورنر ہاؤس کے اسٹاف کی وزیر اعظم کےساتھ تصویرسامنے آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی فیملی کے ہمراہ پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی آمد

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے نتھیا گلی، ایوبیہ سمیت گلیات کو ملک کا بڑا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے پرکشش سیاحتی مقامات کی تلاش کے لئے سروے کی ہدایت کی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا وزیراعظم نے تھری اسٹار ہوٹل، فوڈ اسٹریٹ، سینما اور نئی پارکنگز کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا نجی سیکٹر کے اشترک سے تمام نئی تعمیرات کی جائیں گی اور گلیات میں ریزارٹس،چیئرلفٹ ،نئے پوائنٹس بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی نتھیا گلی سمیت گلیات میں مزیدپرکشش سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی  فیملی کے ہمراہ  پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی آمد

    وزیراعظم عمران خان کی فیملی کے ہمراہ پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی آمد

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ پر فضا سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچے ، وہاگلے 2 روز تک نتھیاگلی میں ہی قیام کریں گے ، گورنر ہاؤس کے اسٹاف کی وزیر اعظم کے ساتھ تصویر سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گورنرہاؤس نتھیاگلی پہنچے ، جہاں گورنر ہاؤس کے اسٹاف کی وزیر اعظم کےساتھ تصویرسامنےآگئی، عمران خان کی آج بعض پارٹی رہنماوں سے ملاقات متوقع ہے۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عیدالفطر کی نماز بنی گالہ مسجدمیں ادا کی، جس کے بعد دوپہر 2 بجے فیملی کےساتھ نجی دورے پرنتھیاگلی پہنچے تھے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ مزید دو دن پر فضا مقام پر گزاریں گے، عمران خان ہر سال عیدکی چھٹیاں سیاحتی مقام پر گزارتے ہیں۔

    گزشتہ روز وزیر اعظم نے نتھیا گلی میں چہل قدمی اور ورزش کی، لوگوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کے سفر کا آغاز کردیا ہے، عمران خان

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کوئی بھی مستحق افراد کے ساتھ جوش وجذبے سے ان کی خوشیوں میں شریک ہو کر عید کا تہوار حقیقی معنوں میں منا سکتا ہے، حکومت نے ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ انسانی تاریخ میں ایک عظیم مثال ہے جو پورے بنی نوع انسان کے لیے رحمت اور فلاح کا باعث بنی، عمران خان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ پاکستان کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنا دے جو ہر پاکستانی کی دلی تمنا ہے۔

  • عمران خان کی قریبی دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر

    عمران خان کی قریبی دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی سیر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے، عمران خان کچھ وقت دوستوں کے ہمراہ پرفضا مقام پر گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما فیصلہ آنے سے پہلے عمران خان نے خود کو تازہ دم کرنے کا فیصلہ کرلیا اورپُر فضا مقام نتھیا گلی پہنچ گئے، ، پہاڑی راستوں پر واک کی اور خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے، سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم ، نعیم الحق اور ان کے قریبی دوست بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

    عمران خان کچھ وقت دوستوں کے ہمراہ پرفضا مقام پر گزاریں گے۔

    اس موقع پر عمران خان نے مقامی افراد سے ملاقات کی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پوچھی، انھوں نے کہا کہا مقامی افراد کی خدمت کے لئے تمام وسائل استعمال کرینگے، مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں سے رابطے بڑھائیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی نتھیا گلی میں دوستوں سے ملاقاتیں


    مقامی افراد عمران خان سے مل کر خوش ہوئے  اور تصاویر بھی بنوائیں۔