Tag: nation-into-confidence

  • وزیراعظم کا آج پھر اہم قومی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج پھر اہم قومی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان کی گفتگو کابینہ اجلاس کے بعد نشر کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، جس میں وزیراعظم آج پھر اہم قومی معاملات پر عوام کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے ریفارم ایجنڈا سے متعلق بات کریں گے۔

    وزیراعظم کی گفتگو کابینہ اجلاس کے بعد نشر کی جائےگی، جس میں عمران خان حکومت کے ریفارم ایجنڈا سے متعلق بات کریں گے۔

    فوکل پرسن ارسلان خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ریفارمز سے متعلق اہم فیصلوں پر قوم کو اپ ڈیٹ دیں گے، پی ٹی آئی حکومت ریفارم ایجنڈا میں سبقت لےجانے والی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا سےمتعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر آچکی ہے ، پچھلے 10 دن میں ہمارے یہاں 4 گنا کیسز بڑھ چکے ہیں، اسپتالوں میں کورونامریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ایس اوپیز پر احتیاط نہ کیا تو ڈر ہے حالات بگڑیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا شادی ہالز کے بجائے کھلے مقامات پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

  • کورونا کی تازہ صورتحال ، وزیراعظم  کا قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    کورونا کی تازہ صورتحال ، وزیراعظم کا قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، جس میں عمران خان عوام سے اہم گفتگو کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان کا قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعظم عمران خان اجلاس کے بعد عوام سے اہم گفتگو کریں گے ، سرکاری ٹی وی وزیراعظم کی اہم گفتگو کچھ دیر بعد نشر کرے گا۔

    مزید پڑھیں : لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، وزیراعظم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے، کچھ اشرافیہ جو کشادہ مکانات میں رہتی ہے لاک ڈاؤن کی خواہاں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف عوام ہیں جو کرونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں دوسری طرف ہمارے فرنٹ لائنز ڈاکٹرز اور عملہ خطرے میں ہے، عوام کرونا کی شدت اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت کو سمجھیں۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمی کی اجازت دیتا ہے، ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانیوں میں شامل ہیں، سول سوسائٹی، میڈیا، علما، ٹائیگر فورس عوام میں شعور بیدار کریں۔