Tag: National

  • 71 سالہ بھارتی خاتون نے 10 لاکھ ڈالر کی لاتری جیت لی

    71 سالہ بھارتی خاتون نے 10 لاکھ ڈالر کی لاتری جیت لی

    دبئی :اماراتی ریاست کے عالمی ہوائی اڈے پر لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی 71 سالہ بھارتی خاتون نے دس لاکھ امریکی ڈالر (15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) انعام میں جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق برسوں پہلے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آکر بس گئی تھیں، بھارتی خاتون نے ڈیوٹی فری لکی ڈرا ملینیئم ملینئر ٹکٹ سے خریدی گئی لاٹری سے ہی 10 لاکھ امریکی ڈالر زائد پاکستانی روپے اپنے نا م کرلیے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارتی جیادتّا منگل کے روز ٹکٹ نمبر0993سے انعام میں لاکھوں امریکی ڈالر تر م رقم جیت پر کروڑ پتی بنی تاہم انہیں اس بات پر یقین نہیں آرہا تھا اور دبئی لاٹری فری ٹکٹ انتظامیہ کے نمائندے کی کال پر کہا کہ ’کیا یہ سچ ہے کہ میں جیت گئی‘۔

    جیا دتّا کا کہنا تھا کہ ’میں دبئی میں ملینیئم ملینئر ٹکٹ ڈیوٹی فری لاٹری کمپنی کی شکر گزار ہوں، میں نے متعدد بار ٹکٹ خریدا ، پھر مجھے خیال آیا کہ شاید میں بد نصیب ہوں لیکن ہھر بھی مسلسل ٹکٹ خریدتی رہی ہوں اور اب دعاؤں نے مجھے جیت وایا ہے‘۔

    جیا نے بتایا کہ میں سنہ1993 میں دبئی آئی تھی اور سنہ 1993 میں دبئی ڈیوٹی فری لاٹری کا آغاز ہونے کے بعد سے مسلسل لاٹری خرید رہی ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا تھا، میں بہت جذباتی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ایک میٹنگ کے دوران پانی پہنے اٹھی تو میرے موبائل پر ڈی ڈی ایف کے عملے کی کال آئی، مجھے لگا جیسے مذاق ہورہا ہےلیکن اس شخص نے دعویٰ کیا کہ میں دس لاکھ امریکی ڈالر جیت چکی ہوں۔

    یہ لمحہ میرے لیے ناقابل برداشت تھا، میں نے فوراً اپنے شوہر کو ممبئی میں موجود ہیں اور لاٹری سے متعلق آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو کال نہیں کی لیکن میں اسی ماہ بھارت کا دورہ کروں گی تاکہ اپنی والدہ کواپنی والدہ کو اپنی جیت سے آگاہ کرسکوں۔

  • جرمنی کی گرین پارٹی قدامت پسندوں سے آگے، تازہ سروے

    جرمنی کی گرین پارٹی قدامت پسندوں سے آگے، تازہ سروے

    برلن : سروے رپورٹ نے چانسلر میرکل کی سی ڈی یو اور صوبے باویریا میں اتحادی سی ایس یو کی مجموعی عوامی مقبولیت میں کمی ثابت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تازہ عوامی جائزے میں پہلی بار جرمنی کی گرین پارٹی کی عوامی مقبولیت چانسلر انگیلا میرکل کے قدامت پسند اتحادی بلاک سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔

    جرمن نشریاتی اداروں کی جانب سے فورسا انسٹیٹیوٹ کے ذریعے مکمل کیے گئے اس جائزے میں کہا گیا کہ گرین پارٹی کی مقبولیت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اسے ستائیس فیصد جرمن شہریوں کی حمایت حاصل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے مقابلے میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل میرکل کی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو اور صوبے باویریا میں اس کی اتحادی سی ایس یو کی مجموعی عوامی مقبولیت 26 فیصد ہے۔

    جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ اس سروے کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت 12 فیصد اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی کی مقبولیت گیارہ فیصد ہے۔

  • امریکہ کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو خطرہ‘ صدر ٹرمپ کا قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان

    امریکہ کے کمپیوٹر نیٹ ورکس کو خطرہ‘ صدر ٹرمپ کا قومی ہنگامی صورتحال کا اعلان

    واشنگٹں : صدر ٹرمپ نے اپنے آرڈر کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے منع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے کمپیوٹرنیٹ ورکس کوغیر ملکی حریف کمپنیوں سے بچانے کے لیے قومی ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات استعمال کرنے سے منع کیا جن کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

    صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر میں کسی بھی کمپنی کا نام خاص طور پر نہیں لیا ہے۔تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے خاص طور پر چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے حوالے سے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک جن میں امریکہ بھی شامل ہے نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ چین نگرانی کے لیے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی مصنوعات کو استعمال کر سکتا ہے۔

    دوسری جانب ہواوے نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کام کسی کے لیے بھی خطرے کا باعث نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے آرڈر کے ذریعے امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی حریف ٹیلی کام کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے منع کر دیا ہے۔

    وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کے آرڈر کا مقصد ’امریکہ کو غیر ملکی حریف کمپنیوں سے بچانا ہے جو فعال اور تیزی سے معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی اور خدمات کے مسلسل استعمال کے لیے حساس ہیں۔

    بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ اقدام کامرس سیکریٹری کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ’ایسے ٹرانزیکشن کو روکے جو ملک کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

    امریکہ کی وفاقی کمیونیکیشنز کمیشن کے چیئرمین اجیت پائی نے امریکی صدر کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک بیان میں ان کا کہنا ہے یہ اقدام امریکہ کے نیٹ ورکس کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

    خیال رہے کہ امریکہ پہلے ہی وفاقی ایجنسیوں کو ہواوے کمپنی کی مصنوعات کے استعمال کو محدود کر چکا ہے اور اپنے اتحادیوں کو ایسا کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے نیکسٹ جینریشن کے فائیو جی موبائل نیٹ ورکس میں چینی کمپنی ہواوے گیئر کے استعمال کو روک دیا ہے۔

    لیکن چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے شدت سے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔دریں اثنا ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہو نے کہا ہے کہ وہ منگل کو لندن میں ہونے والے ایک ملاقات کے دوران ’حکومتوں کے ساتھ غیر جاسوسی معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

  • اماراتی سپریم کورٹ نے ترک شہری کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

    اماراتی سپریم کورٹ نے ترک شہری کو عمر قید کی سزا کی توثیق کردی

    ابوظہبی : امارات میں فیڈرل سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے کے سلسلے میں ترکی کے ایک شہری کے خلاف عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سیکورٹی اداروں نے سماجی رابطوں کی ویب ساٹئس کے ذریعے دہشت گرد تنظیموں کے افکار و فورغ دینے اور ان کے لیے فنڈز جمع کرنے کے الزام میں ترک شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چارج شیٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ملزم نے فیس بک پر اپنے نام (علی اوزترک) سے ایک اکاونٹ بنایا جس کے ذریعے دو دہشت گرد تنظیموں (النصرہ فرنٹ اور احرار الشام) کے افکار و نظریات کو فروغ دیا اور ان تنظیموں کے لیے عطیات اکٹھا کیے۔

    بعد ازاں امارات میں کام کرنے والے مالیاتی اداروں کے ذریعے ان مالی رقوم کو مذکورہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب ارسال کیا۔

    امارات میں فیڈرل سپریم کورٹ نے حالیہ فیصلے میں دو افراد کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا کرتے ہوئے عرب شہری کو 10 سال قید اور ترک شہری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : امارات میں داعش کے ’کی بورڈ جہادی‘ کو پانچ سال قید، دس لاکھ درہم جرمانہ

    ابوظبی کی عدالت نے مذکورہ عرب شہری کو قصور وار ٹھہرایا تھا۔ جس پر سوشل میڈیا کے چار نیٹ ورکس فیس بک، ٹویٹر، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ پر دہشت گرد داعش کے افکار اور نظریات پھیلانے، نوجوانوں کو اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے اور تنظیم کے ارکان کے واسطے عطیات دینے پر اکسانے کا الزام تھا۔

  • جرمنی میں‌ دوہری شہریت والوں کی شہریت منسوخ‌ کرنے کا قانون منظور

    جرمنی میں‌ دوہری شہریت والوں کی شہریت منسوخ‌ کرنے کا قانون منظور

    برلن : جرمن حکومت نے شہریوں کو انتہا پسندی کی جانب مائل ہونے سے روکنے کےلیے دوہری شہریت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں واقع دارالعوام نے گزشتہ روز مذکورہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت بیرون ممالک دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کی جرمن شہریت کو منسوخ کردیا جائے گا بشرطیکہ وہ دوہری شہریت کے حامل ہوں۔

    حکومتی ترجمان اسٹیفان زائبرٹ نے کہا کہ اس کا مقصد ان افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، جو داعش سے وابستگی کے خواہاں ہیں، اس قانون کا اطلاق نا بالغوں پر نہیں ہو گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں پہلے ہی سے ایسے قوانین موجود ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ درجنوں جرمن شہری جنہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی تھی تاحال امریکی حمایت یافتہ شامی کرد ملیشیا کی گرفت میں ہیں اور عراقی حکومت انہیں اپنی شہریت سے محروم نہیں کرے گی۔

    جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق سنہ 2013 میں عراق و شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز کرنے والی تنظیم میں تقریباً ایک ہزار جرمن شہریوں نے شمولیت اختیار کی تھی۔

    جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان میں ایک چوتھائی افراد واپس جرمنی لوٹ چکے ہیں جن میں کچھ مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور کچھ بحالی مرکز میں مقیم ہیں۔

    واضح رہے کہ جرمنی سمیت بیشتر یورپی ممالک میں دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، جس کی روک تھام کے لیے یورپین حکومتیں نت نئے قوانین متعارف کروا رہی ہیں تو کہیں اسلام کو تشدد زدہ مذہب گردان کر مسلمانوں کے حجاب پر پابندی عائد کررہی ہیں۔

  • یورپی سیاح خواتین کے قتل میں ملوث ہسپانوی شہری مراکش سے گرفتار

    یورپی سیاح خواتین کے قتل میں ملوث ہسپانوی شہری مراکش سے گرفتار

    رباط : مراکش میں دو یورپی خواتین سیاح کے قتل میں ملوث سوئس ہسپانوی شہری گرفتار کرلیا گیا، جس کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جارہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کی شہری 24 سالہ لوئسیا جیس پرسن اور ناروے کی شہری 28 مارن یولینڈ تین روز قبل مراکش کے مشہور سیاحتی مقام اور شمالی افریقہ کی بلند ترین چوٹی توبقال پر مردہ حالت میں ملی تھیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے بہیمانہ قتل میں ملوث شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے، مذکورہ شخص مراکش شہر سے گرفتار کیا گیا ہے جو لوگوں کو دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا۔

    مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہسپانوی اور سوئیٹزرلینڈ کی شہریت کا رکھنے والا شخص شدت پسندانہ نظرئیے کا حامل تھا۔

    مراکشی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے چار ملزم برائے راست قتل میں ملوث تھے جن کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے۔

    خیال رہے کہ حملہ آوروں نے قتل سے ایک ہفتہ قبل ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں انہوں نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی سے وفا داری کا وعدہ کیا تھا تاہم چاروں ملزمان نے کبھی متنازعہ علاقوں (شام، عراق، لیبیا) میں برائے راست داعشی سربراہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکشی حکام سیاحوں کے تحفظ کےلیے مزید بہتر اقدامات کررہے ہیں لیکن اس سے قبل انہیں دہشت گرد تنظٰیم کی جڑیں کاٹنا ہوگی۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ مراکش سے تعلق رکھنے 1600 افراد نے سنہ 2015 میں عراق و شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کی تھی جو اب واپس اپنے گھر (مراکش) آچکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں بیلجیئم اور فرانس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں بھی مراکشی شہری ملوث تھے۔

    مزید پڑھیں : یورپی خواتین سیاحوں کے قتل میں داعش ملوث ہے، مراکشی حکام

    یاد رہے کہ مراکشی حکام نے اس سے قبل چار افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان ملزمان کا تعلق دیشت گرد تنظیم داعش سے بتایا تھا۔

  • نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق

    نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دوں گا: ایاز صادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے لیے درخواست کے بعد ہی کمیٹی تشکیل دوں گا تاہم اب تک وزیر اعظم یا اپوزیشن لیڈر نے کمیٹی کے لیے درخواست نہیں دی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے کے 3 روز بعد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل ہوتی ہے، کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 4، 4 ارکان شامل ہوں گے۔

    صحافی کے سوال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی اسپیکر چیمبر خالی کردوں گا، بطور اسپیکر ضروری فائل ورک گھر بیٹھ کر بھی کرسکتا ہوں۔


    ن لیگ حکومت کی رخصتی قریب، نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہ ہوسکا


    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن کس حلقے سے لڑوں گا اس کا فیصلہ پارٹی کے ہاتھ میں ہے، پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہ مجھے منظور ہوگا، نگراں وزیر اعظم کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر ن لیگ اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔ چوہدری نثار نے اپنے تازہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی حل کرے گی۔

    خیال رہے کہ ن لیگی حکومت کا آخری عشرہ ہے لیکن نگراں وزیراعظم کا انتخاب نہ ہوسکا ہے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی چھ طویل ملاقاتوں کے بعد بھی نگران سیٹ اپ کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے تجویز کردہ نام مسترد کردیے ہیں جبکہ تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی کے ناموں کو مسترد کرچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایڈز کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ، رجسٹرڈ مریض 16 ہزار ہوگئے

    ایڈز کے مریضوں میں تشویش ناک اضافہ، رجسٹرڈ مریض 16 ہزار ہوگئے

    اسلام آباد: وزارتِ صحت نے پاکستان میں ایڈز  کے وائرس سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردئیے جس میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 16 ہزار جب کے غیر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 90 ہزار سے زائد تک جاپہنچی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجاب میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 8 ہزار 300 سے زائد، سندھ میں 5 ہزار 54، بلوچستان میں 441 ، خیبرپختونخوا میں 1591، اسلام آباد میں 186 اور آزاد جموں و کشمیر میں 177 افراد ایڈز کے خطرناک مرض میں مبتلاء ہیں‘‘۔

    وزارتِ صحت کی دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ملک میں سب سے کم ایڈز کے مریض گلگت بلتستان میں ہیں جن کی تعداد 8 ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں 458 افراد ایڈز کے وائرس کا شکار ہیں‘‘۔

    حکام وزاتِ صحت نے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی رجسٹرڈ تعداد میں سے 7 ہزار سے زائد قابل علاج ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں ایڈیز 20 سے زائد سینٹرز موجود ہیں تاہم رواں سال مزید 10 سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا‘‘۔