Tag: national action plan commitee

  • قومی ایکشن پلان کے تحت 65دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا، رپورٹ

    قومی ایکشن پلان کے تحت 65دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا، رپورٹ

    اسلام آباد: قومی ایکشن پلان کے تحت پینسٹھ دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکایا گیا اور چونتیس ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔

    دہشتگردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کردی گئی، جس کے مطابق دہشتگردی میں ملوث پیسٹھ افراد کو پھانسی دی گئی اور مختلف الزامات میں چونتیس ہزار پانچ سترہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے ملک بھر میں تیس ہزار تین سو چودہ آپریشن کئے ہیں، جن کے دوران پنجاب سے دوہزار آٹھ سو ستر، سندھ سے سات ہزار ایک سو ترسٹھ ، خیبر پختونخوا سے انیس ہزار آٹھ سو اٹھانوے، بلوچستان سے تین ہزار پانچ سو چھبیس، اسلام آباد سے سات سو ترسٹھ ، آزاد کشمیر سے نو، گلگت بلتستان سے ایک سو تین جبکہ فاٹا سے ایک سو پچاسی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت چار ہزار ارسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا، بیس ہزار چوبیس افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔

    ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کرنے پر چونسٹھ مقدمات درج کرکے تراسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر

    وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر

    اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کے زیرِصدارت اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اختتام پذیر ہوگیا، اجلاس میں ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد اجلاس کی صدارت کی جس میں اب تک صوبوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرغوربھی کیا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی میں ملوث انتہائی نوعیت کے ملزمان کے مقدمات جلد ازجلد فوجی عدالتوں کے حوالے کرنے پربھی گفتگو کی گئی۔

    اجلاس میں وفاق نے تین جبکہ پنجاب نے 70 مقدمات فوجی عدالتوں کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔

    سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخواہ کو بھی ہدایت کی گئی کہ وہ جلد ازجلد مقدمات فوجی عدالتوں کے حوالے کریں۔