Tag: National assembly speaker

  • پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

    پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا اور کہا اسد قیصرمتنازع ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کل اسپیکرقومی اسمبلی کنٹینرپرسوارکارکن لگ رہےتھے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہےاسپیکراسدقیصرمتنازع ہوچکے ہیں، ان کے خلاف وقت آنے پرتحریک عدم اعتمادلائی جا سکتی ہے۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیرہوابازی خوداستعفیٰ دیں اور مقدمہ ہوناچاہیے یہ غداری ہے، ایک بیان سےملک کونقصان پہنچایا ہے اسکاازالہ کون کرے گا۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ پائلٹ کے پیچھے پورا نظام ہوتا ہے ،ذمے داری ایوی ایشن پر ہوتی ہے، پائلٹوں کی ڈگریوں میں مسئلے ہیں تو لائسنس اور ڈگریاں کون دیتا ہے ؟ اسپیکر کے رویہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اسپیکرنہیں۔

    یاد رہے اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، تحریک میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

  • شوہرکی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے سندھ حکومت پر بھروسہ نہیں، فہمیدہ مرزا

    شوہرکی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے سندھ حکومت پر بھروسہ نہیں، فہمیدہ مرزا

    کراچی:  سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ شوہر کی زندگی کے تحفظ کے حوالے سے انہیں سندھ حکومت پر بھروسہ نہیں اور وہ اس سلسلے میں وفاق کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا شوہر کی زندگی سے متعلق تحفظات پر پھٹ پڑیں، انکا کہنا ہے کہ ریاستی دہشتگردی کا بدترین واقعہ دنیا دیکھ رہی ہے۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شوہر کی زندگی کو لاحق خطرات سے خوفزدہ ہوں۔

    پیپلزپارٹی کی رہنماء نے کہا کہ وفاق کی طرف دیکھ رہی ہوں، سندھ پولیس پر بھروسہ نہیں کرسکتی۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں فہمیداہ مرزا نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کوئی مسئلہ حل کرنا ہی نہیں چاہتا۔

  • این اے 122 دھاندلی کیس :اسپیکر قومی اسمبلی آج عدالت میں پیش ہوں گے

    این اے 122 دھاندلی کیس :اسپیکر قومی اسمبلی آج عدالت میں پیش ہوں گے

    لاہور : حلقہ این اے 122مبینہ دھاندلی کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی آج عدالت کے رو برو پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق این اےایک سو بائیس میں دھاندلی کےمعاملے پر آج الیکشن ٹریبونل کے روبروپیش ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

    ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کی پیشی کیلئے فارمولہ طے کر لیا ہے اور انہیں بغیر پروٹوکول پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریبول میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے دس، دس افراد کو آنے کی اجازت ہو گی جبکہ عمران خان کے وکلاء آج ہی ایاز صادق پر جرح مکمل کریں گے۔

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حلقہ این اے 122میں دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، الیکشن ٹریبونل کی ہدایت پر لوکل کمیشن نے ووٹوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی دوبارہ لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    لاہور کے الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے لوکل کمیشن پر جرح کی۔

    سماعت کے دوران ٹربیونل نے عمران خان کی دوبارہ لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی جبکہ سردار ایاز صادق کے وکیل نے گواہ پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سردار ایاز صادق آئندہ تاریخ پر اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے، جس پر ٹربیونل نے اگلی سماعت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کرکے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق کے خلاف گزشتہ عام انتخابات کے دوران حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کا الزام عائد کررکھا ہے۔