Tag: National Assembly

  • مشرف دورمیں شہری پیسوں کے عوض امریکا کو دیے گئے، خواجہ آصف

    مشرف دورمیں شہری پیسوں کے عوض امریکا کو دیے گئے، خواجہ آصف

    اسلام آباد: :وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مشرف دورمیں شہری پیسوں کے عوض امریکا کو دیے گئے، کسی ملک کےشام میں فوج بھیجنے پرردعمل نہیں دےسکتے،شام معاملےمیں براہ راست شامل ہوکرمشکلات میں نہیں پڑناچاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بیان میں کہا کہ مشرف دورمیں بندے پیسوں کے عوض امریکا کو دیے گئے، ہاتھوں سے  بندھی گرہیں دانتوں سے کھولنی پڑتی ہیں، مشرف نے پیسےلیے اوراپنے شہری دیے، گوانتانا موبے جیل میں3پاکستانی بغیر الزام کے قید ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کی امریکی ایئرپورٹ پرتلاشی لی گئی، امریکی پاکستان آتےہیں توبہت زیادہ پروٹوکول دیاجاتا ہے،جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نجی دورے پر امریکاگئے تھے ، وزیراعظم کےپروٹوکول کے لیے درخواست نہیں کی گئی تھی، وزیراعظم قانون کے تابع رہنے کو  ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم کےعام شہری کی طرح سفر کرنےمیں کوئی عارنہیں۔

    شام کی صورتحال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ کئی ممالک کی فوج شام میں ہے، کسی ملک کےشام میں فوج بھیجنے پرردعمل نہیں دے سکتے،ایران شامی حکومت کی حمایت کررہاہے، عرب ممالک شام میں حکومت مخالف گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان شام کی صورتحال پر فی الحال غیرجانبدارہے، ہم شام کے مسئلے کا حل مذاکرات سے چاہتےہیں، ہم شام کے معاملے میں فریق نہیں ہیں، شام معاملے میں براہ راست شامل ہوکرمشکلات میں نہیں پڑنا چاہتے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو شام کے مہاجرین کی صورتحال پرتشویش ہے، شام کےمسئلے کےحل کی سفارتی کوششوں میں شریک ہے۔

    قومی اسمبلی اجلاس میں نعیمہ کشور نے پوچھا امریکی سفارتکار نے پاکستانی نوجوان کوگاڑی کےنیچےکچل دیا، معاملے پر پولیس اوردفتر خارجہ کیا کارروائی کر رہے ہیں؟ جس پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روڈ حادثے میں ملوث امریکی سفارت کا را بھی پاکستان میں ہے، امریکی سفارتخانے نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پولیس بھی اس مسئلےپرکام کررہی ہے، نوجوان کی ہلاکت پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: خورشید شاہ

    تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا: خورشید شاہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خور شید شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نگران سیٹ اپ ماننے یا نہ ماننے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اخلاقی طور پر شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود سے بات کی، کوشش ہوگی ایسا نام آئے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو پیش کش کی تھی کہ پارلیمنٹ میں پاناما بل پاس کر لیتے ہیں، انہیں سمجھایا بھی تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہاتھ میں نہ دیں۔

    میں کہتا تھا میاں صاحب سنبھل جاؤ آپ کی آستین میں سانپ بیٹھا ہے، خورشید شاہ

    رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے شیخ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جوڈیشل مارشل لا والی بات میں کوئی صداقت ہے، شیخ رشید نے ایسی بات کر کے اوور اسمارٹ بننے کی کوشش کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کو شاید نگراں سیٹ اپ کا طریقہ نہیں پتا، نگراں سیٹ اپ لانا قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا کام ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے نواز شریف اور شہباز شریف اب ایک پیج پر آگئے ہیں، شروع سے کہتا آیا ہوں کہ اداروں کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے۔

    عمران خان کو سندھ کے عوام ووٹ نہیں دینگے، خورشید شاہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) میں مقابلہ سخت ہے، چوہدری نثار کی کوشش ہے کہ انہیں پارٹی سے نکالا جائے لیکن (ن) لیگ چاہتی ہے کہ وہ خود چھوڑ کر جائیں، اگر چوہدری نثار پارٹی میں رہے بھی تو برائے نام ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ عناصرارکان کوعزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

    سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ عناصرارکان کوعزت دینا سیکھیں، شازیہ مری

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ کل سینیٹ الیکشن میں حکمرانوں نے منہ کی کھائی، یہ لوگ ایک بار نہیں دو بار ہارے ہیں، شکست خوردہ عناصرارکان کو عزت دینا سیکھیں۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی، شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ ہارنے والے رونے کے بجائے کھلے دل سے اپنے خلاف آنے والے نتیجوں کو قبول کریں اور اپنے اراکین کو عزت دینا سیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کی بات کرتے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے ساتھ جو حشر نشر کیا گیا وہ سب سے سامنے ہے، بلوچستان کے لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں نہ ہی وہ نواز شریف کی اوطاق تھی۔


    مزید پڑھیں: سینیٹ میں ہار گئے لیکن جنگ ہم ہارنے والوں میں سے نہیں ، کیپٹن(ر)صفدر


    یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے بعد ہونے والے پہلے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی گھن گرج سنائی دی۔


    مزید پڑھیں: آج سینیٹ میں جمہوریت ہارگئی، پتلی تماشا جیت گیا، خواجہ سعد رفیق


    محمود اچکزئی نے کہا کہ کل جمہوری اورغیرجمہوری قوتوں کی پہلی لڑائی ہم ہارگئے جو ہوا وہ سیاسی تاریخ کاسیاہ ترین دھبہ ہے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بےنظیر اور ذوالفقاربھٹو کا نظریہ زندہ کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • ہمارےجوحالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    ہمارےجوحالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لیے سمجھوتے کیے، ہم اپنے دشمن کو جانتے ہیں، پاکستان کسی اور ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا، ہمارے جو حالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے، ہمارے جو حالات ہیں الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔

    شام کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شام میں جو کچھ ہورہا ہے اس پرتحفظات ہیں، پیرکوبتاؤں گااقوام متحدہ میں شام کیلئے ووٹ کیوں نہیں ڈالا، جو بھی اس واقعےمیں ذمہ دار ہوگا اس کا مواخذہ ہوگا۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا میں اپنا مقام مسلمانوں کی فلاح کیلئے استعمال کرناچاہیے، مسلمان ہمسایوں کی بات سننے کو تیار نہیں، مسلمان ممالک نے ایک دوسرے پر سرحدیں بند کی ہیں، یروشلم امریکی سفارتخانے کی منتقلی سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایل اوسی پر جو ہورہا ہے اس سے بخوبی واقف ہیں، دشمن کو جانتے ہیں لیکن سہولت کاروں کو پہچاننا ہوگا، پاکستان صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا، یہ چاہتے ہیں پاکستانی پراکسی بن کر انکے مفادات کی حفاظت کرے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے داعش کو کون لے کر آیا ہے، داعش ختم نہیں ہوئی انہوں نےاپناپتہ تبدیل کیا ہے، داعش عراق سے افغانستان آگئی ہے، لاکھ بے گناہ شام کے شہری شہید ہوچکے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے مسلمان پاکستان کی جانب دیکھتےہیں، افسوس ہم نے اپنا کیا حال کیا ہوا ہے، ایک جہاد لانچ کیا گیا اس کے بعد ایک اور جہاد، حکمرانوں نےاقتدار کے دوام کیلئے سمجھوتے کیے۔

    امریکی الزامات کے حوالے سے انھوں نے کہا وہ ہم پرافغان نیٹ ورک کی سہولتکاری کاالزام لگاتے ہیں، ایران ،عراق ،لیبیا میں خون کی ہولی کھیلی گئی، یمن جنگ میں جھونکنےکی کوششیں کی لیکن گریز کیا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ دعاگو رہے عرب ممالک میں اختلافات ختم ہوں، پاکستان کسی اورطاقت کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا، ڈکٹیٹر شپ کی بات نہیں کرتا لیکن وہاں آمریت میں امن تھا، آج لیبیا میں 3حکومتیں ہیں یہ اقتدار کی تبدیلی کا شاخسانہ ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران دشمن کے سہولت کار رہے ہیں، الزام ہم پر لگاتے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک چلارہے ہیں ، پاکستان دشمنوں کا ہدف ہے، دشمن و مخالفین پاکستان کیلئے اچھے عزائم نہیں رکھتے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرف دور میں ایسے لوگ پاکستان آئے جو زہرقاتل تھے، چو ہدری نثار

    مشرف دور میں ایسے لوگ پاکستان آئے جو زہرقاتل تھے، چو ہدری نثار

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثار کی اپنی ہی حکومت کی ویزا پالیسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ آن ارائیول دو طرفہ ہونا چاہئے اگر ہمارے پارلیمنٹیرینز کو ایمبیسی جانا پڑتا ہے تو دیگرممالک کے پارلیمینٹیرینز کو بھی ایمبیسی جانا چاہے، مشرف دور میں ایسے لوگ پاکستان آئے جو زہرقاتل تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ویزہ آن ارائیول دوطرفہ ہوناچاہئے، کوئی ہمیں ویزہ آن ارائیول دیتا ہے تو ہم بھی اسے ویزہ آن ارائیول دیں، اگرہمارے پارلیمنٹیرینزکوایمبیسی جانا پڑتا ہے تو دیگرممالک کے پارلیمینٹیرینز کو بھی ایمبیسی جانا چاہئے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم 500ڈالر میں ویزہ دے دیتے تھے لیکن ہمیں 2لاکھ میں ملتا تھا میں نے یکساں نظام رائج کیا، ہمیں دائیں بائیں کے پریشر پر پالیسی میں تبدیلی نہیں لانی چاہئے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کی امد پر ویزہ پابندی میں نےلگائی، اگر ہمیں کوئی ایسا ویزہ دیتا ہے تو ہمیں بھی ایسے دینا چاہئے، مشرف دور میں ایسے لوگ پاکستان آئے جو زہرقاتل تھے، ہمیں نے اس کو روکا اور اب اس کو مزید مضبوط کرنے پر مل کرسوچنا ہوگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ میں جب وزیرداخلہ بناتوامریکاسےجان کیری آئے، میں نے یہ پریکٹس دیکھی کہ میٹنگ کی صدارت ہماری طرف سے وزیر کرتا تھا، امریکا کی طرف سے اسسٹنٹ سیکریٹری ہوتا تھا، مجھ سے کہا گیا تھوڑی دیر میٹنگ میں آجائیں، فنڈزدینے کے لئے تیار ہیں۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ وزارت داخلہ میں 240ملین ڈالروں کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، میں نے کہا میٹنگ میں نہیں آؤں گا نہ ہی کوئی ملین ڈالر چاہئیں، 240 ملین ڈالرکا آڈٹ کروارہاہوں، امریکی حکام سےکہاہمارے ساتھ 240ملین ڈالرکاآڈ ٹ کروائیں، امریکی حکام کی جانب سےکوئی جواب نہیں آیا ہم وزارت داخلہ میں نئی پالیسی لائے، اسی پالیسی کو جاری رکھا گیا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سی آئی این جی اوز کواسلام آبادکیلئےاجازت دی گئی، وہ آئی این جی اوزبلوچستان میں کام کررہی ہیں، امریکی امداد آئی این جی اوز کے ذریعےآتی رہی ہے، جہاں حساس تنصیبات ہیں وہاں آئی این جی اوزکیا کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایوان کوگالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے، خواجہ آصف

    ایوان کوگالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جواس ادارےکواستعمال کرکے وزیراعظم بننا چاہتےہیں اسے گالی دیتے ہیں، ایوان کو گالی دے کراپنی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے،ایوان کوگالی دینےپراستحقاق کمیٹی کافوری اجلاس بلا نا چاہیے،نہیں آتے گرفتار کرکے لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے استعفے دیئے پھر رینگتے ہوئے ایوان میں واپس آئے، پارلیمنٹ کوگالی دینےکاسلسلہ بندہوناچاہیے، اداروں کے بغیر سیاستدانوں کا کوئی اثاثہ نہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فیصلےجلسوں میں نہیں ایوانوں میں ہوتےہیں، خفیہ راستوں سےاقتدارمیں نہیں آسکتے، عمران خان اور شیخ رشید کو استحاق کمیٹی میں بلانا چاہئے، نہ آنے پر استحاق کمیٹی گرفتارکرنے کاحکم دے سکتی ہے، پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں لیکن گالی دینےکاحق کسی کونہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ایوان میں بات کررہاہوں کسی چوک پرنہیں کھڑا، ان کے یہ تو حوصلے ہیں استعفیٰ دے کر شاہ محمود نے کہا قبول نہ کریں، پارلیمنٹ کی عزت ہم نے نہیں کرنی تو کسی اور سے بھی توقع نہ کریں، جواس ادارے کواستعمال کرکے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، اسےگالی دیتے ہیں، ایوان کو گالی دے کر اپنی عزت میں اضافہ نہیں گھٹیا پن کا مظاہرہ ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایوان کوگالی دینے پر استحقاق کمیٹی کا فوری اجلاس ہوناچاہیے، قصورجیسےواقعات کراچی سےپشاورتک ہرجگہ ہورہےہیں، کنٹینر پر چڑھنے والے تیسرے شخص کا پاکستان سے تعلق نہیں۔

    وزیر خارجہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا کہ سارک کانفرنس ناکام بنانےمیں بھارت،بنگلا دیش کاکردارتھا، 1971 کےواقعات میں بنگلادیش نے اپنے لوگوں کوسزائیں دیں ، ہم نے کوشش کی کہ بنگلا دیش کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں، تالی کبھی بھی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل بامعنی مذاکرات سےچاہتےہیں، بھارت پر بھی یہ بات واضح کی گئی ہے ، بھارت سےتعلقات کی بہتری کے لیے اقدامات کیے، نوازشریف مشکلات کےباوجودمودی کی حلف برداری میں گئے، بھارت نے 2014 میں سیکریٹری خارجہ مذاکرات معطل کیے، بھارت نے2015 میں کشمیر کو ایجنڈے سے نکالنے پر اصرارکیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کادورہ پاکستان بغیر وجہ بتائےمنسوخ کیاگیا، بھارت نے سارک سربراہ کانفرنس سے بھی راہ فرار اختیار کی، 2017 میں ایل اوسی پربھارتی فائرنگ سے54پاکستانی جاں بحق ہوئے، بھارتی فائرنگ سے 20 پاکستانی ز خمی بھی ہوئے ، بھارت نے کلبھوشن سےفیملی کی ملاقات کوبھی سیاسی رنگ دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قومی اسمبلی : بچوں سے زیادتی کیخلاف قانون سازی کی تیاریاں

    قومی اسمبلی : بچوں سے زیادتی کیخلاف قانون سازی کی تیاریاں

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے بچوں سے زیادتی کے واقعات پر قانون سازی کیلئے اراکین سے تجاویز طلب کرلیں، تمام اراکین اس بات پر متفق تھے کہ اس حوالے سے تمام جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی صدارت منعقد ہوا، اس کے موقع پر قصور کی رہائشی ننھی زینب کے قتل کے واقعے پر اراکین نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے زینب کے لواحقین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد زینب کے قتل میں ملوث ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومتیں بھی اپنا کردار ادا کریں۔

    اجلاس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون سازی کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی نےاراکین سے تجاویز طلب کرلیں۔

    اراکین کامؤقف تھا کہ تمام جماعتوں کو مل کرسخت قانون سازی کرنا ہوگی اورپولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ قصور واقعے پر پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس کی تحقیقات کے دوران ملنے والے ثبوت کی بدولت ملزم کے قریب پہنچ چکے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ ایک ہی علاقے میں اس طرح کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے،عوام کے سامنے واقعے کی تمام تر تفصیلات رکھیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، سعد رفیق

    نوازشریف کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو تاریخ نے قبول نہیں کیا، نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ اورعمران خان کو ریلیف دیاجارہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جنگ کو عدلیہ تک نہیں لے کرجانا چاہیئے کیونکہ عدالتی ایوانوں میں سیاسی جنگ سے مزید پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کا معاملہ عدالتوں میں لے جایا گیا، یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پر بھی میرے تحفظات تھے اس فیصلے کو میں نے سپورٹ نہیں کیا تھا اور آج بھی نوازشریف کی نااہلی کو نہیں مانتا۔

    خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیس میں جےآئی ٹی کیوں نہیں بنی؟ عمران خان کو فارن فنڈنگ کے الزام میں کیوں نااہل نہیں کیا گیا؟ دوسری طرف ایک منتخب وزیراعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: احتساب کا ایک گھناؤنا کھیل جاری ہے، سعد رفیق


    نوازشریف کو پاناما کیس میں سزا نہیں ہوئی، نوازشریف اوران کے خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، ایک ہی عدالت کے دو ایک جیسے کیسز میں مختلف فیصلے ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • لیڈرکون ہوگا؟ یہ فیصلہ عوام کریں گے، خواجہ سعد رفیق

    لیڈرکون ہوگا؟ یہ فیصلہ عوام کریں گے، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند لوگوں کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے، تمام سیاسی جماعتیں ان معاملات کا شکار ہوچکی ہیں، لیڈر کون ہوگا اور کون نہیں اس کا فیصلہ عوام کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل کی ایک شق کی مخالفت میں پیش کیے جانے والے ترمیمی بل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم آمرانہ دور کی غیر جمہوری ترامیم ختم کرنا چاہتے ہیں، سب کمیٹی کے بعد بڑی کمیٹی سے بھی یہ بل منظور ہوا، ہماری جنگ جمہوریت کی بقاء کیلئے ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کا جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ماں باپ جمہوریت اس کی جنگ کی نذر ہوئے، چند لوگوں کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے۔

    یہ جنگ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت سب جماعتوں نے لڑی ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ان معاملات کا شکار ہوچکی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جوانی میں جیلیں اس لیے نہیں کاٹیں کہ چند لوگ عوام کے فیصلے کریں، یہ لوگ کون کہتے ہیں جو کہیں کہ یہ لیڈرہوگا اور یہ نہیں ہوگا، کبھی یہ مائنس تو کبھی وہ مائنس، کوئی بڑا لیڈر مائنس ہوتا ہے تو پھر جمہوریت اور ایوان مائنس ہوتا ہے، یہ جنگ پہلے پیپلزپارٹی نے لڑی اب ہم لڑ رہے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے تمام سیاست دانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شکوے اور شکایتیں ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتےہیں، ہم آپس میں لڑلیں گے کیونکہ میدان سیاست موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر آپ کو برےلگتےہیں تو یہ آپ کی مرضی ہے، لیکن خدا کیلئےنفرت کے تحت ایسے قوانین نہ بنائیں جو جمہوریت کو کمزورکردیں۔

  • کمال ستار اتحاد کےباغی علی رضا عابدی نےاستعفیٰ دیدیا

    کمال ستار اتحاد کےباغی علی رضا عابدی نےاستعفیٰ دیدیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا، علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات پر مستعفی ہورہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ایس پی اتحاد توصرف ایک دن ہی چل سکا لیکن اس اتحاد کے شدید ناقد علی رضا عابدی نے اپنی نشست چھوڑ دی، ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی سیدعلی رضاعابدی نے اپنی نشست سےاستعفیٰ دیدیا۔

    علی رضاعابدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعفےکی کاپی جاری کردی، جس میں علی رضا عابدی کا کہنا ہے کہ سیاسی اور ذاتی وجوہات پر مستعفی ہورہا ہوں لیکن سب ہی واقف ہیں کہ معاملہ اتنا سادہ خوشبو نہیں۔

    جس کے بعد ایم کیوایم کےایم این اےعلی رضاعابدی نے استعفیٰ اسپیکرکوبھجوادیا۔


    مزید پڑھیں :  ایم کیو ایم پی ایس پی اتحاد، رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی مستعفیٰ


    اس سے قبل  ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے اپنی جماعت اور پاک سرزمین پارٹی کے ضم ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ مقدس سرزمین سے ایم کیو ایم پاکستان سے علیحدگی اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

    علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ان حالات میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا چنانچہ ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

    علی رضا عابدی اس سے پہلے متحدہ پاکستان کے ناقد سمجھے جاتے ہیں اب جبکہ وہ استعفی دے چکے ہیں۔

    واضح  رہے کہ ایم کیوایم کےعلی رضا عابدی حلقہ این اے دوسواکیاون سے منتخب ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔