Tag: National Assembly

  • کراچی میں آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں 43 فیصد کمی آئی : نثار

    کراچی میں آپریشن سے ٹارگٹ کلنگ میں 43 فیصد کمی آئی : نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی بدولت ٹارگٹ کلنگ میں 43 فیصد کمی آئی ہے۔

    وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن قائم ہواہے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 630اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیاہے،713بھتہ خور،118اغواءکاراور517بھتہ خور وں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    چوہدری نثارنے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکی پاکستان کا پاسپورٹ اورشناختی کارڈ حاصل کرلیتے ہیں،کسی بھی ملک میں مقیم غیرملکیوں کو ملک کے قوانین کا احترام کرنا ہو گا، قواعد ضوابط مکمل کرکے آنے جانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قحبہ خانو ں کی سرپرستی کی جارہی تھی اور اس میں چند سفارتخانے ملوث تھے ،منشیات ،انسانی سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی جارہی۔

  • اسلام آباد: قومی اسمبلی کا آج شام چاربجے ہوگا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کا آج شام چاربجے ہوگا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ قومی اسمبلی کااجلاس دو ہفتے جاری رہے گا۔

    اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم قانون سازی کی جائے۔ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ بھی قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں مون سون بارشوں کے باعث خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات اور حکومت اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔

  • خواجہ آصف کا اپنے بیان پرمعافی مانگنے سے انکار

    خواجہ آصف کا اپنے بیان پرمعافی مانگنے سے انکار

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے مہاجروں کے حوالے سے اپنے بیان پر معافی مانگنے سے انکارکردیا، خواجہ آصف کے بیان ہپر ایم کیو ایم شدید ردعمل کا اظہارکررہی ہے۔

    خواجہ آصف نے اپنےحالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا جس کے لئے معافی مانگنی پڑے‘‘۔

    ایم کیو ایم نے گزشتہ روز منگل کو اعلان کیا تھا کہ وزیردفاع کی غیرمشروط معافی تک ان کی جماعت قومی اسمبلی اورسینٹ سےبائیکاٹ کے گی۔

    ایم کیو ایم کے کارکنان نے کثیرتعداد میں گزشتہ روزعورتوں اوربچوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے سامنے خواجہ آصف کے بیان کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’’ اصل مہاجر صرف وہ ہیں جنہوں نے جالندھراورلدھیانے سے ہجرت کی تھی‘‘۔

  • آپریشن ضرب عضب،ایک سال میں اہم کامیابیاں ملیں، خواجہ آصف

    آپریشن ضرب عضب،ایک سال میں اہم کامیابیاں ملیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب نے ایک سال میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    وزیردفاع نے ایک بیان میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مرحلے میں ہے اورقوم آپریشن ضرب عضب کے شہدا کی شکر گزار ہے۔

     شہداکےخاندانوں نےغیرمعمولی قربانیاں دی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قوم کےبہترمستقبل کیلئےاپنا آج قربان کرنیوالےقابل احترام ہیں، آپریشن ضرب عضب نےایک سال میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

  • قومی اسمبلی میں بھارتی وزیرِاعظم اور بھارتی وزراء کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں بھارتی وزیرِاعظم اور بھارتی وزراء کے بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم اور بھارتی وزراء کے بیانات پر مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی۔

      قومی اسمبلی میں مودی کے بیان پر مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی، مذمتی قرار دار میں کہا گیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، پاکستان کو دولخت کرنے کا اقرار پاکستان سے نفرت کا اظہار ہے، اقوام متحدہ بھارتی قیادت کے بیانات کا نوٹس لے۔

    تحریکِ انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکیاں بھارتی وزیراعظم نے دیں، جواب ہمارے آرمی چیف کو دینا پڑا، حکومت کا روایہ معذرت خواہانہ تھا، ہر معاملہ آرمی چیف کو دے دیتی ہے۔

    اس سے قبل سینیٹ میں بھارتی وزیرِاعظم کے بیان کیخلاف مذمتی قراردادیں منظور کرلی گئیں، مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مودی کے دامن پر خون کےدھبے ہیں۔
    قراردار میں نریندرمودی کے بیان کو ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنا جانتی ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے، دنیا بھارتی وزیرِاعظم کے بیان کا نوٹس لے۔

      پڑوسی ملک کے رویے پر بحث کرتے ہوئے مشاہد حسین شاہ نے کہا کہ بھارت غیر ذمہ دار نیوکلیئر پاور،جغرافیائی لحاظ سے بڑا، زہنی لحاظ سے چھوٹا ملک ہے، اس کی پالیسیوں پر سنجیدہ سوچ بچار کی ضرورت ہے۔

    ایم کیوایم کے طاہرمشہدی کا کہنا تھا کہ پاکستان معاملات میں بھارتی مداخلت ناقابلِ برداشت ہے، پیپلزپارٹی کےتاج حیدر نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کا گڑ جوڑ توڑنا ہوگا۔

    اے این پی کے شاہی سید کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہیں،  حکومت کی طرف سے سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ مودی کے دامن پرگجرات میں مسلمانوں کےخون کےدھبے ہیں،چائے بیچنے والا مودی وزیراعظم بن گیا۔

  • عوام پر 100 ارب روپے کا گیس بم گرا دیا گیا

    عوام پر 100 ارب روپے کا گیس بم گرا دیا گیا

    اسلام آباد: حکومت نے عوام پر سو ارب روپے کا بھاری بم گرانے کی منظوری دے دی گئی، قومی اسمبلی میں گیس انفراسٹرکچربل منظور ہوگیا۔

    قومی اسمبلی میں گیس ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر سیس بل پر ووٹنگ ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے گیس سیس بل نامنظور کے نعرے لگائے۔

    گیس ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر سیس کے تحت تین سال تک پیسے وصول کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا، وزیرِ پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گیس سیس سے سالانہ سو ارب روپے حاصل ہوں گے، سیس گیس کے منصوبوں کی تعمیراتی لاگت کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

    انفراسٹرکچر بل میں صنعتی، فرٹیلائزر، سی این جی اور پاور جنریشن سیکٹرز پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گھریلو، تجارتی شعبے اور سیمینٹ سیکٹر پر اس کا نفاذ نہیں ہوگا۔

    تاجر وصنعتکار برادری کی جانب سے اس سیس کے نفاذ پر سخت مزمت دیکھنے میں آئی ہے۔

    کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ کا کہنا ہے کہ اگربل منظور کیا گیا تو صنعتی پہیہ جام ہوجائے گا۔

  • تین سو سے زائد مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں، خواجہ آصف

    تین سو سے زائد مدارس دہشت گردی میں ملوث ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ تین سے چارفیصد مدارس دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اٹھائیس ہزار میں سے تین سو سے زائد مدارس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

    خواجہ آصف نے یہ بات قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث مدرسوں کی تعداد کُل مدارس کا تین سے چار فیصد بنتی ہے۔

    وزیردفاع نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کے نتائج آج بھگتنے پڑرہے ہیں۔

    خواجہ آصف نے ایوان کوبتایا کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دہشت گردی میں ملوث مدارس کی بات کی تھی لیکن اس بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔

  • ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف قراردارجمع کرادی

    ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف قراردارجمع کرادی

    اسلام آباد: ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے خلاف قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔

    قرار داد کے ساتھ ویڈیواور عمران خان کے فوجی قیادت سے متعلق مبینہ بیان سے متعلق ٹرانسکرپٹ کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے ایم این اے شیخ صلاح الدین نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا گیا کہا یوان عمران خان کے فوجی قیادت سے متعلق دیئے گئے ریمارکس پر مزمتی قرار داد منطور کرے ۔

  • فیصلہ چیلنج کرنے پرغورکرر ہے ہیں، خواجہ آصف

    فیصلہ چیلنج کرنے پرغورکرر ہے ہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کررہے ہیں۔

    اسلام آباد میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ الیکشن ٹربیونل نے تکنیکی بینادوں پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ الیکشن لڑنا بھی پڑے تو خواجہ سعد رفیق ہی کامیاب ہوں گے، وزیر دفاع نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کرہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دونوں آپشن موجود ہیں۔

  • جو بل کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی، خواجہ آصف

    جو بل کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو صوبہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرے گا اسے بجلی نہیں ملے گی، سندھ سب سے بڑا نادہندہ ہے، بلوچستان پر بھی بھاری بل واجب الادا ہوگیا۔

    گرمی کی شدت کے ساتھ ہی لوڈشیدنگ کا جن منہ کھول کرکھڑا ہوگیا، وفاقی حکومت نے صوبوں کو خبردار کردیا ہے کہ ادائیگی نہیں تو بجلی نہیں۔

      وزیرِ پانی و بجلی خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا کہ بجلی کے سب سے زیادہ بقایات جات سندھ پر نکلتے ہیں، سندھ حکومت اور تقسیم کار ادارے ساڑھے چھیاسٹھ ارب سے زیادہ کے نادہندہ ہیں۔ صوبائی حکومت نے 9 ارب روپے ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کی لیکن ابھی تک پیسےنہیں دیے۔

    انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کو سو ارب روپےادا کرنا ہیں۔ جوصوبہ ادائیگیاں نہیں کرے گا اسے بجلی بھی نہیں ملے گی۔

      اپوزیشن لیڈر نے دہرے معیار پر سخت نکتہ چینی کی انہوں نے الزام لگایا کہ خواتین ارکان کو ترقیاتی فنڈز دیے ہی نہیں جارہے،اپوزیشن نے اس معاملے پر واک آؤٹ کردیا۔