Tag: National Assembly

  • نئے صوبے کا بل قومی اسمبلی میں پیش،حکومت نے مسترد کردیا

    نئے صوبے کا بل قومی اسمبلی میں پیش،حکومت نے مسترد کردیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں دُہری شہریت رکھنے والوں کا انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدرات اسپیکر ایاز صادق نے کی۔

    اجلاس میں ایم کیوایم کے ایس اے اقبال قادری نے چوبیسویں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہے لیکن انہیں الیکشن لڑنے کا حق نہیں ،جو انہیں دیا جائے۔

    حکومت نے بل کی مخالف نہیں کی۔بل مزید کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ جمشید دستی نے جنوبی پنجاب نئے صوبے کا بل پیش کیا۔

    حکومت نے بل کی مخالفت کی جسے کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔ ایوان نے قبروں کی بے حرمتی ،روک تھام، ، مردہ گوشت کھانے والوں کی سزاوٴں میں اضافے، صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے بل بھی پیش کیے گئے جنہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیا گیا۔

    وزیرمملکت شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی چور بازاری کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اکیس کمپنیوں کو زائد چارجز پر شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

  • ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں،مہتاب اکبرراشدی

    ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں،مہتاب اکبرراشدی

    کراچی: ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام مفاہمت کی اندرونی کہانی اور قیمت جاننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کچھ باتیں حقیقت ہیں، کرپشن اورناقص حکمرانی موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں ممبر قومی اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ کے عوام مفاہمت کی اندرونی کہانی جاننا چاہتے ہیں، عوام کو بتایا جائے کہ مفاہمت کس قیمت پرکی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ملازمتوں میں شہری علاقوں کونظراندازکیا ۔

    انہوں نے کہا جووزارتیں ایم کیو ایم کے پاس تھیں انہوں نے کس کونوکریا ں دیں عوام کوبتایا جائے۔ مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سندھ میں حصے کے وارث بننے والوں کوسندھ کی تکالیف کو بھی برابربانٹنا ہوگا ۔جب سندھ کی تقسیم کی بات ہوگی تو سیسہ پلائی دیواربن جائیں گے۔

  • بھارتی جارحیت، پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

    بھارتی جارحیت، پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

    اسلام آباد: ورکنگ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے تحریک التواء جمع کرادی ہیں ۔

    پیپلز پارٹی کے اراکین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی، تحریک التواء کے مطابق بھارتی جارحیت قابلِ مذمت اور نا قابلِ برداشت ہے۔

    اراکین نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی کی کاروائی روک کر بھارتی جارحیت پر بحث کی جائے، پیپلز پارٹی کے اراکین کی جانب سے جمع کرائی گئی تحر یک التوا میں کہا گیا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیز سے بے گناہ جانوں کا نقصان ہوا ہے، حکومت معاملے کو فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھائے ۔

  • خورشیدشاہ کانوازشریف کومڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ

    خورشیدشاہ کانوازشریف کومڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے نوازشریف کو مستعفی ہوکر مڈٹرم الیکشن کرانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیرِاعظم نوازشریف اورحکومت مخالف اتحاد کو مشورے دے ڈالے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نظام کیلئے بہتر ہوگا کہ نوازشریف خود مستعفی ہوکر مڈٹرم الیکشن کا اعلان کردیں۔

    قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے کہا کہ دونوں قائدین ایسے حالات پیدا کریں کہ نوازشریف مڈٹرم کی طرف جائیں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈنڈے سے نہ کوئی بات منوائی جاسکتی ہے نہ کوئی جاسکتا ہے، اپوزیشن لیڈرکا کہناتھا کہ ڈنڈے کے زور پر استعفیٰ لینے سے نوازشریف مظلوم بن جائیں گے۔

  • وزیراعلی پنجاب کے حُکم پر میرا حلقہ ڈبو دیا گیا، جمشید دستی

    وزیراعلی پنجاب کے حُکم پر میرا حلقہ ڈبو دیا گیا، جمشید دستی

    مظفرگڑھ: ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے مسلم لیگ ن کے گلو بٹوں نے ان پر حملہ کیا ہے۔

    ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے حلقے میں پہنچے تو اے آراوئی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر اعلی کے حکم پر بند توڑ کر ان کا حلقہ ڈبودیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ان پر حملہ بھی کیا ہے،پنجاب میں کھلی دہشت گردی ہورہی ہے۔

    جمشید نے کا کہنا تھا کمشنر نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، دریا کا پانی اتر چکا ہے پھر بھی ان کا علاقہ ڈبو دیا گیا، سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد نہیں کی جارہی ، متاثرین کو خوراک دی جا رہی ہے، نہ بیماروں کو دوا ۔

  • اسپیکرایازصادق نے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا

    اسپیکرایازصادق نے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکرنے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے، جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک ِانصاف سےعلیحدگی اختیارکرنے کے بعد منگل کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرایازصادق نے ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظورکرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دیا ہے۔

    مخدوم جاوید ہاشمی نے بروز پیر ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نےتحریک ِانصاف کے سربراہ عمران خان پر سنسنی خیز الزامات عائد کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کی وجہ سے ملک میں مارشل لاء کےامکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اورحکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اخلاقی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔

    مخدوم جاوید ہاشمی نے دسمبر 2011 میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کراچی میں منعقدہ جسلے میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی انتخابات میں انہیں صدر منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ 1990 سے لے کر 2011 تک پاکستان مسلم لیگ نواز میں اہم عہدوں پر بھی فائز رہے تھے۔

  • میاں صاحب ڈٹ جائیں، آئین،جمہوریت پرسودہ بازی نہ کریں،خورشیدشاہ

    میاں صاحب ڈٹ جائیں، آئین،جمہوریت پرسودہ بازی نہ کریں،خورشیدشاہ

    اسلام آباد: خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  میاں صاحب ڈٹ جائیں،آئین،جمہوریت پرسودہ بازی نہ کریں، حکومت جھک بھی گئی توہم نہیں جھکیں گے، جمہوریت کیلئےلڑیں گے، فوج کےثالثی کےکردار کی بات سن کر رات کو نیند نہیں آئی۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فوج کے ثالثی کے کردار کی بات سن کر رات کو نیند نہیں آئی، جن کی درخواست پرثالثی ہوئی ان کاچہرہ سامنے آنا چاہئے،  میاں صاحب افسوس ہے، کل آپکی سیاست کوداغ لگانےکی کوشش کی گئی۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر دہشت گردی کا کھیل کھیلا جارہا ہے لیکن پیپلزپارٹی آئین اورپارلیمنٹ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

      خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوپارلیمنٹ اوراسلام آبادکوجلاناچاہتےہیں وہ جلادیں، سب کچھ جلا دو مگرآئین کا ایک کاغذ بھی جلانے کی اجازت نہیں دینگے۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طاقت کے بل پرکوئی حکومت چھین لیتا ہے تو وہ مرتا نہیں زندہ رہتا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی چھان بین شروع

    پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی چھان بین شروع

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی چھان بین شروع کردی ہے، چھ اراکین کے استعفے اسپیکر کی بجائے عمران خان کے نام دیے جانے کے سبب واپس کرنےکا فیصلہ کیا ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے نام پچیس اراکین کے استعفے بھجوائے گئے، اسپیکر کی جانب سے استعفوں کے چھان بین کا آغاز کردیا گیا ہے ،جمع کرائے جانے والے بعض استعفے اسپیکر نے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ چھ استعفے عمران خان کے نام ہیں ۔ استعفے اسپیکر کے نام ہی بھجوائے جائیں۔ کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین اراکین قومی اسمبلی نے استعفے نہیں دئیے استعفے نہ دینے والے اراکین میں این اے چار سے گلزار خان ، این اے پندرہ سے ناصر خان خٹک اور مخصوص نشت پر مسرت احمد زید شامل ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نےاپنی جماعت کےاراکینِ قومی اسمبلی کےاستعفےاسپیکر سیکریٹری محمد ریاض کےحوالےکردیئے۔ اسپیکرایازصادق پیرکو لفافہ کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی نےعارف علوی کے ہمراہ اسمبلیوں سےمستعفی ہونے کےاعلان کےبعدعملی طورپراستعفےقومی اسمبلی میں جمع کرادیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنمااوررکن قومی اسمبلی عارف علوی نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےقومی اسمبلی میں ارکان کی تعدادچونتیس ہے۔ جن میں سےکچھ بیماریاملک سےباہرہیں۔ ان کےاستعفےابھی جمع ہوناباقی ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنماجب قومی اسمبلی پہنچےتواسپیکر قومی اسمبلی اپنےچیمبرمیں موجودنہیں تھےلہذا استعفےسیکریٹری قومی اسمبلی کوجمع کرانے پڑے۔

    علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی اور شیخ رشید احمد اپنے استعفے خود اسپیکر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

  • قومی اسمبلی میں آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے قرارداد منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئین وقانون کی بالادستی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، کارروائی کے دوران ارکان اسمبلی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے یہ قرار داد ایوان میں پیش کی گئی۔

    قرار داد میں آئین اور جمہوریت کی بقاء کے عزم کے ساتھ ساتھ بعض سیاسی قائدین کیلئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔

    قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف نےایوان سے خطاب مؤخرکردیا،اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا، اجلاس میں اراکین نے تقاریر کے دوران قانون کی بالادستی پر زور دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 13 اگست کو بھی قومی اسمبلی نے ملک میں جمہوریت کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔