Tag: National Bank

  • نیشنل بینک شوگر ملز سے 23 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے واپس لینے میں ناکام

    نیشنل بینک شوگر ملز سے 23 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے واپس لینے میں ناکام

    اسلام آباد: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) شوگر ملز سے 23 ارب 35 کروڑ روپے کے قرضے واپس لینے میں ناکام رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے شوگر ملز کے قرضوں کے حوالے سے ایک آڈٹ رپورٹ 23-2024 جاری کی ہے جس میں قرضوں کی عدم واپسی کی نشان دہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک نے 2022 میں شوگر ملز کو 15 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد قرضے دیے، اور قرضے کی اصل رقم پر سود 8 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے، لیکن نیشنل بینک نے 23 ارب 35 کروڑ روپے کی رقم نقصان میں ڈال دی۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک نے اسٹیٹ بینک کی مروجہ پالیسیوں کو مد نظر نہیں رکھا، نان ریکوری بینک کی سنگین غفلت اور ناقص فنانشل مینجمنٹ کو ظاہر کرتی ہے۔

    ادھر نیشنل بینک نے آڈٹ رپورٹ میں مؤقف ظاہر کیا ہے کہ نادہندہ شوگر ملز سے ریکوری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • نیشنل بینک میں ہزار روپے کے نوٹ دیکھ کر عملہ حیران

    نیشنل بینک میں ہزار روپے کے نوٹ دیکھ کر عملہ حیران

    کراچی کے نیشنل بینک میں مس پرنٹنگ والے نئے کرنسی نوٹ بھجوانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

    اس حوالے سے بینک منیجر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ آج صبح کیش آیا تو نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے۔

    ویڈیو بیان کے مطابق بینک منیجر نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار روپے کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئی ہیں معلوم نہیں۔

    ایک صارف نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ واپس کئے تو دیکھا کہ ان کی ایک سائیڈ خالی تھی، اس شکایت کے بعد جب نوٹوں کے مزید بنڈل چیک کیے گئے تو ان میں بھی ایک سائیڈ بغیر پرنٹنگ کے ہے۔

    اس کے علاوہ ویڈیو میں منیجر کا کہنا ہے کہ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

    ترجمان نیشنل بینک نے میڈیا سے کہا کہ مذکورہ ویڈیو کے حوالے سے بیان آپریشن ڈپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے، متعلقہ ڈپارٹمنٹ کو ویڈیو بھی بھیج دی گئی ہے، مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد میڈیا سے شیئر کرینگے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

  • عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک اقبال اشرف کی عبوری ضمانت منظور کر لی

    عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک اقبال اشرف کی عبوری ضمانت منظور کر لی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک اقبال اشرف کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق نجی پٹرولیم کمپنی میں 54 ارب روپے سے زائد کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق صدر نیشنل بینک اقبال اشرف کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    عدالت نے اقبال اشرف کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ملزم کے وکیل محسن شہوانی نے کہا کہ ملزم اقبال اشرف نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تھا، وہ جب نیشنل بینک کا صدر تھا تو حیسکول سے نیشنل بینک کو ادائیگی ہو رہی تھی۔

    واضح رہے کہ اسپیشل بینکنگ کورٹ نے چند روز قبل کیس میں 17 ملزمان کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔

    ایف آئی اے نے حیسکول اور نیشنل بینک کے 26 افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی پٹرولیم کمپنی پر 54 ارب سے زائد بینک ڈیفالٹ، مالیاتی فراڈ، منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق نیشنل بینک اور نجی پٹرولیم کمپنی کے سابق اور موجودہ افسران سمیت 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان ملزمان نے ملی بھگت سے قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے کا قرضہ حاصل کیا، اور اس رقم کو مالیاتی فراڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔

  • سعودی عرب : نیشنل بینک کو بڑی مالی کامیابی مل گئی

    سعودی عرب : نیشنل بینک کو بڑی مالی کامیابی مل گئی

    ریاض : سعودی نیشنل بینک نے اپنی کیپٹل بیس کو مضبوط کرنے کے لیے 28 اگست سے اضافی سکوک کی پیشکش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی نیشنل بینک نے اسٹاک ایکسچینج فائنلنگ میں کہا ہے کہ سعودی ریال میں ڈینومینیٹیڈ جاری کرنے کا سائز اور پیشکش کی قیمت ابھی تک غیر متعین اور مارکیٹ کے حالات سے مشروط ہے۔

    پیشکش کی متوقع اختتامی تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے، سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ملین ریال کی سبسکرائب کرنی ہوگی جس کی واپسی کی شرح کا تعین ہونا باقی ہے۔

    سعودی نیشنل بینک کیپٹل آفر کے واحد بک رنر، لیڈ ارینجر اور لیڈ مینیجر کے طور پر کام کرے گا۔

    بینک کی جانب سے یہ اعلان 2022 کی پہلی ششماہی کے لیے مضبوط آمدنی کی اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے جس میں 59 فیصد اضافے کے ساتھ منافع نو ملین ریال ہو گیا ہے۔

    یہ 5.7 بلین ریال منافع کے خلاف ہے جو سعودی فہرست میں شامل بینک نے گزشتہ سال کی اسی مدت میں رپورٹ کیا تھا۔

    بینک کے منافع میں اضافہ اس وقت ہوا جب ٹوٹل آپریٹنگ منافع ایک سال پہلے کی اسی مدت کے دوران 13.3 بلین ریال سے 24 فیصد بڑھ کر 16.4 بلین ریال ہو گیا۔

    سعودی نیشنل بینک نے اعداد و شمار کو اخراجات میں 12.5 فیصد کی کمی بھی قرار دیا جس کی بنیادی وجہ کریڈٹ لاسز کے لیے کم امپیئرڈ چارجز ہیں۔

    بینک نے مضبوط مالیاتی کارکردگی کے ساتھ 4.48 بلین ریال کی ششماہی ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا اعلان کیا جو 1.1ریال فی شیئر کی نمائندگی کرتا ہے۔

    سعودی نیشنل بینک کے شیئر اس سال کی تاریخ تک تقریباً 11 فیصد بڑھ چکے ہیں سکوک کے اعلان کے بعد اتوار کو اس کے شیئر ابتدائی ٹریڈنگ میں 70.6 ریال تک پہنچ گئے۔

    بڑے قرض دہندہ کے پاس اس وقت تقریباً 316 بلین ریال کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے۔
    سعودی نیشنل بینک نے اس سال جنوری میں پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے اہل سرمایہ کاروں کو 750 ملین ڈالر مالیت کے سکوک کا اجرا مکمل کیا۔

    بلومبرگ کی جانب سے کیے گئے ایک تجزیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مملکت کی مقامی مارکیٹ نے اس سال 14.4 بلین ڈالر مالیت کے سکوک کی فروخت ریکارڈ کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 185 فیصد زیادہ ہے۔

    یہ رقم عالمی گھریلو سکوک کی فروخت کے نصف سے زیادہ کی نمائندگی کرتی ہے اور سعودی حکومت نے اکیلے اس کا 60 فیصد سے زیادہ فروخت کیا ہے۔

  • نیشل بینک سے سوا کروڑ روپے چوری کرنے والا ملزم ائیرپورٹ سے گرفتار

    نیشل بینک سے سوا کروڑ روپے چوری کرنے والا ملزم ائیرپورٹ سے گرفتار

    اسلام آباد : نیشل بینک  سے سوا کروڑ چوری کرنے والے ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی ، ایف آئی اے نے ملزم کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نیشل بینک مردان سے سواکروڑچوری کرنے والے ملزم امیرزیب کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے لیاقت علی خان   نے بتایا کہ ملزم اسلام آبادایئرپورٹ سے یواےای فرارکی کوشش کررہاتھا، سی سی ٹی وی فوٹیج اور سالانہ آڈٹ   کی مدد سے ملزم کی نشان دہی ہوئی۔

    لیاقت علی خان   کا کہنا تھا کہ 26مئی 2021 کوملزم  نیشنل بینک  سے نقدی لےکربھاگ گیا تھا، ملزم امیر زیب نیشنل بینک میں کیشئرتھا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق نقدی چوری کی ایف آئی آر   خاتون منیجراور آپریشن منیجر کے خلاف درج کی گئی تھی ، دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کےلیےچھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • نیشنل بینک بنگلہ دیش میں ہونے والے نقصان میں سے 9 ارب روپے کی واپسی کی امید

    نیشنل بینک بنگلہ دیش میں ہونے والے نقصان میں سے 9 ارب روپے کی واپسی کی امید

    اسلام آباد: نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے کل نقصان میں سے 9 ارب روپے کی ریکوری کی امید ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نیب حکام نے نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں ساڑھے 18 ارب روپے کے فراڈ پر بریفننگ دی۔

    کمیٹی کو بتایا گیا کہ بینک کے سابق صد ر علی رضا سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فراڈ میں ملوث افراد کو سزا ملے گی۔ قرضے بنگلہ دیش میں دیے گئے اس لیے رقم کی مکمل ریکوری مشکل ہے۔

    صدر نیشنل بینک سعید احمد کا کہنا تھا کہ معاملہ پرانا ہے اور اسٹیٹ بینک کو بھی معاملے سے آگاہ کیاتھا۔


    کرپشن کیس سے متعلق سماعت

    دوسری جانب نیشنل بینک کی بنگلہ دیش برانچ میں 18 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق سماعت احتساب عدالت کراچی میں ہوئی۔

    جنرل مینیجر بنگلہ دیش برانچ وسیم خان سمیت 7 سے زائد ملزمان کو پیش کیا گیا تاہم سابق صدر نیشنل بینک علی رضا پیش نہیں ہوئے۔

    علی رضا کے وکیل کے مطابق وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اسپتال سے کسٹڈی نہیں لی گئی۔ سماعت پر تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہوا جس پر احتساب عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت کو بتایا گیا کہ مفرور بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کے لیے سارک ممالک کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

    احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کپ ہاکی:  نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کی شاندارکامیابی

    پاکستان کپ ہاکی: نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیموں کی شاندارکامیابی

    کراچی : نیا ناظم آباد کے تحت شکریہ پاکستان مہم میں پاکستان کپ ہاکی کے سنسنی خیزمیچز جاری ہیں۔ ایونٹ کے چوتھے روز نیشنل بینک اور واپڈا کی ٹیمیں کامیاب رہیں۔ میچز اے آروائی میوزک پربراہ راست نشرکیےجارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک قومی کھیل ہاکی کےفروغ میں پیش پیش ہے۔ شکریہ پاکستان مہم کےتحت پاکستان کپ کے میچز عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں جاری ہیں۔

    نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے چوتھے روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے میچ میں نیشنل بینک آف پاکستان نے کسٹمز کو شکست دی۔

    نیشنل بینک نے کسٹمز کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں بھی یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو ملا۔

    واپڈا کے سامنے پی ڈی ایس وائٹ کی ٹیم بے بس نظرآئی۔ واپڈا نےتین بار گیند کو جال میں پہنچایا۔ واپڈا نے پی ڈی ایس وائٹ کیخلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

    ایونٹ کے تمام میچز اے آروائی میوزک براہ راشت نشر کررہاہے۔ پاکستان کپ میں آج بھی دو میچز کھیلےجائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل میچ چودہ اگست کو کھیلا جائے گا۔

     

  • پریذیڈنٹ گولڈ کپ: اسٹیٹ بینک نے ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

    پریذیڈنٹ گولڈ کپ: اسٹیٹ بینک نے ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

    کراچی : پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اسٹیٹ بینک کے نام رہا، اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈےٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر دو سو اناسی رنز بنائے۔

    محمد نواز نے ترانوے رنز کی اننگز کھیلی،قیصرعباس چھیالیس،ناصرجمشید سینتیس اور کامران اکمل نے چونتیس رنز اسکور کیے۔

    اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔مختار احمد ساٹھ،نوید یٰسین بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔نیشنل بینک کی جانب سےمحمد اصغر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

    چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ نیشنل بینک نے جیت لی

     راولپنڈی : نیشنل بینک نے پی آئی اے کو ہرا کر پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی۔ راولپنڈی کے ہاکی اسٹیڈیم میں پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل نیشنل بینک اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

    نیشنل بینک نے پی آئی اے کو باآسانی دو صفر سے شکست دیکر ہاکی چیمپیئن اپنے نام کی۔ نیٹ ساؤنڈ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔

    آرمی چیف نے قومی کھیل کا سنہری دور واپس دلوانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ تقسیم انعامات کے بعد آرمی چیف نے فاتح ٹیم کو دس لاکھ، رنز اپ کو سات لاکھ اور تیسری پوزیشن پر رہنی والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا۔