Tag: National Command Authority

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کر لیا، این سی اے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے آپریشنل کنٹرول کی ذمہ دار و نگران ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے چیئرمین ہیں، خارجہ، داخلہ، دفاع اور خزانے کے وفاقی وزرا اس کمیٹی کے اراکین ہیں۔

    کمیٹی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی شامل ہیں، ڈی جی ایس پی ڈی اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔

    آپریشن بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص


    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔


    آپریشن بنیان مرصوص : بھارت کی کئی اہم فوجی تنصیبات اور بجلی کا نظام تباہ


    وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فوجی ایکشن کے علاوہ بھاررت کی بجلی تنصیبات پر بڑا سائبر اٹیک بھی کیا گیا، پاکستان نے سائبر اٹیک سے بھارت کے 70 فی صد بجلی گرڈ کو ناکارہ کر دیا، پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن اور نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو بھی تباہ کر دیا۔

    نگروٹا میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ ہونے سے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں، پاک فوج نے بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ بھی ملیا میٹ کر دی، راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز اور بھارت کی سرسہ ایئر فیلڈ کو تباہ کر دیا گیا۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    بھارتی صحافی اور عالمی میڈیا نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

    نئی دہلی: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور کارروائی کے نیتجے میں تین سو افراد کی ہلاکت کے دعوے کو بھارتی صحافی نے مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی رجدیپ سردسائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارے چینلز بغیر کسی ثبوت و شواہد کے 300 افراد کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جنگ جیسی حساس چیز کو کھیل اور اس سے سنسنی پھیلا کر بھارتی نیوز چینل صرف اپنی ریٹنگ بڑھانا چاہتے ہیں ۔ رجدیپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی دراندازی کی صورت میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب بین الاقوامی شہرت یافتہ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے بھی بھارت کی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھول دیا۔ عینی شاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ علی الصبح دھماکے کی آواز سنی جس سے صرف ایک شخص زخمی ہوا۔

    مزید پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی بزدلانہ کوشش کی تھی جسے ہر دم مستعد پاک فضائیہ کے بہادروں نے خاک چٹا دی تھی۔

    پاکستان ائیرفورس کے فوری اقدامات کی وجہ سے بھارتی پائلٹ بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر واپس جانے میں ہی عافیت جانی یوں وہ دم دبا کر بھاگ گئے ۔

    بھارت نے ماضی کی طرح اس بار بھی جھوٹ کا سہارا لے کر سرجیکل اسٹرئیک کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا جس کو عالمی میڈیا نے بھی مسترد کیا۔ نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    برطانوی اخبار دی گارجیئن نے بھارتی دعوے کو بڑھک قرار دیتے ہوئے جھوٹ قرار دیا۔ برطانوی اخبار نے رپورٹ مین لکھا کہ اس طرح کی سرجیکل اسٹرائیک مشکل اور ٹکنیکی معاملہ ہے جس میں شواہد فراہم کرنا ضروری ہوتے ہیں، بھارتی دعوے پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔

  • نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ، بھارتی سیکریٹری خارجہ بوکھلا گئے

    نئی دہلی: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی بھارت کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے صحافیوں کے سوالات سن کر بوکھلا گئے اور جواب دیے بغیر ہی چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سےمختصر 3 منٹ کی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بھارتی فضائیہ کی کامیابیوں کے گُن گائے۔

    وجے گوگھلے کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی، اس طرح کا حملہ وقت کی ضرورت تھا۔

    کامیابی کے دعوے کرنے والے بھارت کے غبارے سے اُس وقت ہوا نکلی جب وزیرخارجہ سے صحافیوں نے سوال پوچھنے کی کوشش کی، سیکریٹری خارجہ پریس کانفرنس کے دوران سوالات سُن کر بوکھلا گئے۔

    مزید پڑھیں: بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

    وجے گوکھلے نے تین منٹ کی پریس کانفرنس کی، صحافیوں نے تکنیکی سوالات اٹھائے تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارتی وزیردفاع بھی نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک سے لاعلم نکلیں، میڈیا گفتگو کے دوران جب اُن سے دراندازی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے پاک فضائیہ کی دو سال پرانی ویڈیو ریلیز کر کے کامیابی کا دعویٰ کیا جبکہ مذکورہ فوٹیج پاکستانی صارف نے دو سال قبل یوٹیوب پر شیئر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک، بھارتی ویڈیو جعلی نکلی

    یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے گزشتہ شب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے پاکستان ائیرفورس اور پاک فوج نے بھرپور طریقے سے ناکام بنا دیا تھا۔

  • نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بحرہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پراظہار تشویش

    نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بحرہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پراظہار تشویش

    راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 23 واں اجلاس ہوا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    پاک فوج کے شعبہ نشرو اشاعت (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم اجلاس میں چیئرمین جے ایس سی، ڈی جی آئی ایس آئی، ایئر اور نیول چیفس نے بھی شرکت کی، وزیردفاع، وزیرداخلہ اور دیگراعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔

    اجلاس میں اتھارٹی کوعلاقائی سیکیورٹی اوردرپیش چیلنجزپربریفنگ دی گئی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشوں سے آگاہ کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    اس اہم اجلاس میں پڑوسی ملک کے عسکری اقدامات کو جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نےبحر ہند میں بڑھتی ایٹمی سرگرمیوں پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔

    آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان اپنےدفاع کے لیے ایٹمی ڈیٹرنس کی پالیسی پر گامزن ہے، اس موقع پر دفاع کے  لیے سائنس دانوں اور انجینئرز کی خدمات کوخراج تحسین کیا گیا اور پاکستان کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    اتھارٹی نے بابر تھری اور ابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کو سراہا اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس میں نیوکلیئر سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اسٹریٹجک اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اطمینان کااظہار کیا۔

    اجلاس میں خطرات سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹجک فورسزکی تربیت اورپیشہ ورانہ استعداد کو بھی سراہا گیا، اس موقع پر اتھارٹی کو نیشنل اسپیس پروگرام اور نیوکلیئرپاور پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔  نیشنل اسپیس اور نیوکلیئرپاور پروگرام کی توثیق کی گئی، نیشنل اسپیس، نیوکلیئر پاور پروگرام کو ملکی خوش حالی وترقی کے لئے لازمی قرار دیا گیا۔