Tag: National cricket team

  • قومی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری، شائقین حیران

    قومی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری، شائقین حیران

    لاہور: دورہ ہالینڈ سے قبل قومی کرکٹرز کی اچانک چائے کے دھابے پر انٹری نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ہالینڈ کے لئے اڑان بھرلی ہے، ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے نیدرلینڈ روانہ ہوئی۔

    پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تین میچوں پر متشمل ون ڈے سیریز سولہ اگست سے شروع ہوگی، یہ سیریز آئی سی سی کی’ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے تحت کھیلی جارہی ہے۔

    غیر ملکی دورے سے قبل قومی کرکٹرز نے لاہور میں چائے کے دھابے پر انٹری کی تو لوگ حیران رہ گئے, وہاں موجود افراد نے کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رؤف اورمحمد نواز نے شائقین کرکٹ کے ساتھ گپ شپ لگائی اور چائے بھی پی۔

    اس موقع پر مداحوں نے قیمتی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور قومی کرکٹرز کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوا کر اسے بطور یادگار رکھ لیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کرکٹرز کی چائے کے دھابے پر انٹری اور لوگوں کے ساتھ گپ شپ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

  • پاک بحریہ کا  قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش

    پاک بحریہ کا قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، قومی ٹیم نےروایتی حریف بھارت کیخلاف اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا، پاک بحریہ کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پرخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کر کے تاریخ رقم کی، 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شاہین آفریدی نے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

    وفاقی وزرا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی تاریخی فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو دل کی اتہہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھنے کی دعا کی۔

  • دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کے شیڈول میں ردوبدل

    دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کے شیڈول میں ردوبدل

    لاہور: فلائٹ کی عدم فراہمی کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کی وجہ سے انگلینڈ روانگی کے شیڈول میں ردو بدل کیا جاسکتا ہے، جس کے بعد یہ امکان پیدا ہوگیا ہے کہ پاکستان میں موجود کوچز اور کھلاڑی تئیس جون کو اب انگلینڈ روانہ نہیں ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏ چارٹرڈ فلائٹ پچیس جون کی صبح لاہور سے کوچز اور کھلاڑیوں کو لے کر ابوظہبی جائے گی،جہاں سے پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی ابوظہبی سے چارٹرڈ فلائٹ پر سوار ہوں گے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹ سے قومی ٹیم کا اسکواڈ 25 جون کو ابوظہبی سے مانچسٹر پہنچے گا، جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی جولائی کے آخر میں کمرشل فلائٹ سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس کے مصروف شیڈول انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورے میں ردوبدل کی درخواست قبول کی تھی، جس کے بعد قومی ٹیم 23 کی بجائے 25 جون کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہونا تھا۔