Tag: National Economic Council meeting

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کا ترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے، قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبائی وزرائےاعلیٰ سمیت کونسل کےممبروفاقی وزرا شریک ہیں۔

    قومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں بجٹ تجاویزپرصوبوں سےرائےلی جائےگی اور آئندہ مالی سال کاترقیاتی بجٹ منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا جبکہ نئے مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔

    اجلاس میں معاشی صورت حال اور رواں مالی سال کےترقیاتی اخراجات کاجائزہ لیاجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کیلئے 59 فیصد رکھنے کی تجویز دیئے جانے کاامکان ہے اور سوشل سیکٹر 35 اور دیگر شعبوں میں 6 فیصد فنڈز استعمال ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو رواں سال کورونا وباء کے باعث 2500 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا،رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی۔

    آئندہ مالی سال زراعت کا ہدف 2.9 فی صد ، بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فی صد مقرر ہونے کاامکان ہے جبکہ کپاس میں شرح نمو کا ہدف 1.3 فی صد ، لائیو اسٹاک میں شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد، صنعت میں شرح نمو کا ہدف 0.1 فی صد مقرر کیا جائے گا اور پیداواری شعبہ میں شرح نمو کا ہدف منفی 0.7 فی صد مقرر کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ڈیولپمنٹ فریم ورک،مائیکرواکنامک اعشاریوں کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا، جس میں وفاقی وزرا، وزرائےاعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی کے تجویز کردہ ڈویلپمنٹ فریم ورک اور میکرو اکنامک اعشاریوں کی منظوری دی جائے گی، مجموعی ترقیاتی پروگرام کا حجم 14 کھرب 15 ارب تک تجویز کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 630 ارب روپے مختص کرنے اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کیلئے 785 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

    ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کا ہدف 2.3 فیصد تجویز کیا گیا ہے جبکہ پی ایس ڈی پی میں انفراسٹرکچر کیلئے 59 فیصد رکھنے کی تجویز دیئے جانے کاامکان ہے اور سوشل سیکٹر 35 اور دیگر شعبوں میں 6 فیصد فنڈز استعمال ہوسکیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو رواں سال کورونا وباء کے باعث 2500 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،ملکی معیشت کا حجم 440 کھرب سے سکڑ کر 415 کھرب تک رہ گیا،رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی۔

    آئندہ مالی سال زراعت کا ہدف 2.9 فی صد ، بڑی فصلوں کا ہدف 2.2 فی صد مقرر ہونے کاامکان ہے جبکہ کپاس میں شرح نمو کا ہدف 1.3 فی صد ، لائیو اسٹاک میں شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد، صنعت میں شرح نمو کا ہدف 0.1 فی صد مقرر کیا جائے گا اور پیداواری شعبہ میں شرح نمو کا ہدف منفی 0.7 فی صد مقرر کی گئی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا ، جس میں ڈیولپمنٹ فریم ورک،میکرو اکنامک اشاریوں کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پیر کوطلب کرلیا ، اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے ، قومی اقتصادی کونسل کے ممبر وزرااجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت صوبائی وزرائےاعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔

    قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ڈیولپمنٹ فریم ورک،میکرو اکنامک اشاریوں کی منظوری دی جائے گی اور آئندہ مالی سال کیلئےجی ڈی پی کا ہدف2اشاریہ3تجویز کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو رواں سال کوروناسے2500ارب کانقصان اٹھانا پڑا اور ملکی معیشت کا حجم 440کھرب سے سکڑ کر 415کھرب تک رہ گیا۔

    مزید پڑھیں : مشکل مالی صورتحال، وزیر اعظم کا کابینہ اخراجات میں کمی کا حکم

    ذرائع کے مطابق رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کے مقابلے میں منفی 0.4رہی ، وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے630ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھے جائیں، مشکل مالی معاملات کے پیش نظر کفایت شعاری مہم کو یقینی بنایا جائے، اور زائد اخراجات میں ہر ممکن حد تک کمی لائی جائے۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کی جانب سے تجویز کردہ بجٹ پر نظر ثانی کی جائے گی۔