Tag: National Games

  • چھوٹے قد کے بڑے کھلاڑیوں کی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی

    چھوٹے قد کے بڑے کھلاڑیوں کی نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی

    پشاور : قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونے والے نیشنل گیمز میں پہلی بار پستہ قد کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا۔

    سو میٹر کی ریس کے دو ایونٹ میں پستہ قد کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں، اس موقع پر پستہ قد کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی، کہ انہیں نیشنل گیمز میں شامل کیا گیا۔

    اس موقع پر اے آر وائی نیوز کے نمائندے شہزاد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے پستہ قد کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ حکومت نے پہلی بار ہمیں اس میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے امید ہے کہ وہ ہر سال اسی طرح ہم کو اس ایونٹ میں یاد رکھے گی اور ہم بھی اپنی پوری توانائی کے ساتھ اس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

    نیشل گیمز میں صوبہ خیبر پختونخوا سے پستہ قد کھلاڑیوں کا 26رکنی دستہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے۔ اس حوالے سے متظمین کا کہنا تھا کہ ان کھیلوں میں چھوٹے قد کے کھلاڑیوں کی شمولیت سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • 33ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

    33ویں نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری

    پشاور: 33ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رینکنگ میں 93 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں جاری نیشنل گیمز میں پاک آرمی کی 93 گولڈ، 72 سلور اور  43 برونز میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے۔ واپڈا72گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی12  گولڈ، میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایکسپریس وے پر ہونے والی میراتھن ریس بھی پاک آرمی کے نام رہی۔

    نیشنل گیمز میں کھیلے جانے والے تمام کیٹگریز میں پاکستان آرمی کی پوزیشن مستحکم ہے، کھلاڑی ہر مرحلے میں جان مرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، آج ریس کے مقابلے میں بھی آرمی کے عزیررحمان نے200میٹر میں 20سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    عزیر رحمان نے 200 میٹر کا فاصلہ21.06سیکنڈ میں طے کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا، 20 سال قبل اولمپئن مقصود نے 200 میٹر میں21.15سیکنڈ کا ریکارڈ بنایا تھا۔ عزیر رحمان کا اےآر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایونٹ جیتنے کی بھرپور تیاری کی، مستقبل میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم ہوں۔

    پشاور میں جاری قومی کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے، واپڈا دوسرے جبکہ پاکستان نیوی اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    قومی کھیلوں کے شیڈول کے مطابق آج بھی مختلف کھیلوں میں مقابلے جاری ہیں جن میں ریس، باکسنگ، ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس، تھروبال اور جوڈوکراٹے شامل ہیں، نیشنل گیمز سولہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

  • 33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    33ویں نیشنل گیمز میں دلچسپ مقابلے جاری، پاکستان آرمی کی برتری

    پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں قومی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں پاکستان آرمی کی پوائنٹس ٹیبل پر بدستور حکمرانی برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 33ویں نیشنل گیمز میں میڈلز کی دوڑ میں پاکستان آرمی سب سے آگے ہے، قومی کھیلوں میں پاک آرمی نے پوائنٹس ٹیبل پر 29 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    پشاور میں جاری قومی کھیلوں کے مقابلے میں پاکستان آرمی کے کھلاڑی حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، جس کے باعث انہیں رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہے، واپڈا 13 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی اس وقت 8 میڈل کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    قومی کھیلوں کے شیڈول کے مطابق آج مختلف کھیلوں میں مقابلے جاری ہیں جن میں ٹینس، ویٹ لفٹنگ، ای سپورٹس، تھروبال اور جوڈوکراٹے شامل ہیں، نیشنل گیمز سولہ نومبر تک جاری رہیں گے۔

    جبکہ آج کھیلے جانے والے ابتدائی میچ میں 49کلوگرام ویٹ لفٹنگ کیٹیگری کا مقابلہ ہوا جس میں واپڈا کی ورونیکا سہیل نے طلائی تمغہ جیت لیا، آرمی کی ندا فاطمہ نے چاندی اور ریلوے کی سویرافاروق نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

    55 کلوگرام ویٹ لفٹنگ میں واپڈا کی صائمہ شہزاد نے طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ آرمی کی رمشاسعید نے چاندی اور ریلوے کی صائقہ ریاست کانسی کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

    واضح رہے کہ 10 نومبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا، ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، نیشنل گیمز کا میدان اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سج چکا ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیمز کا افتتاح کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    نیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدی

    نیشنل گیمز میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، ایتھلیٹس نے قومی ریکارڈ توڑنے کا عزم ظاہر کیا، کھلاڑی تیس مختلف کھیلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

  • نیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدی

    نیشنل گیمز میں کوئی بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی: شہریارآفریدی

    اسلام آباد: وزیر مملکت انسداد منشیات اورسیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون جیتا یا ہارا بلکہ فتح پاکستان کی ہی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ نو سال کے طویل انتظار کے بعد کلر آف نیشنل گیمز کا دوبارہ آغاز ہوا ہے، خیبر پختونخوا پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کی میزبانی کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میگا ایونٹ میں دس ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں لیکن فتح پاکستان کی ہوگی۔

    خیال رہے کہ 10 نومبر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کیا، ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہورہے ہیں، نیشنل گیمز کا میدان اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں سج چکا ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گیمز کا افتتاح کیا، صوبائی حکومت کی جانب سے کھیل کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    نیشنل گیمز میں ملک بھر سے دس ہزار سے زائد مردوخواتین کھلاڑی شریک ہو رہے ہیں، ایتھلیٹس نے قومی ریکارڈ توڑنے کا عزم ظاہر کیا، کھلاڑی تیس مختلف کھیلوں میں پنجہ آزمائی کریں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 33ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا

    واضح رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں نو سال بعد 33 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے لیے حکومت نے 17 کروڑ روپے جاری کیے تھے، صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے کہا تھا 5 ہزار سے زاید کھلاڑی اس میں شرکت کریں گے، یہ مقابلے پشاور، مردان اور کوہاٹ میں ہوں گے۔