Tag: national gird

  • بجلی معاہدہ آج ختم : توسیع میں وفاقی وزراء رکاوٹ ہیں، شرجیل میمن

    بجلی معاہدہ آج ختم : توسیع میں وفاقی وزراء رکاوٹ ہیں، شرجیل میمن

    کراچی: کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کا معاہدہ آج ختم ہوجائے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں معاہدے کی توسیع میں کچھ وفاقی وزرا رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے معاشی حب میں بجلی کا نیا بحران سر اٹھانے کو ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے ملنے والی چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کا معاہدہ آج ختم ہو جائے گا۔

    اگر معاہدے میں توسیع نہ ہوئی تو کے الیکٹرک بجلی کی کمی کہاں سے پوری کرے گا؟ بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا تو کیا نصف کراچی اندھیرے میں ڈوب جائے گا؟اگر ایسا ہوا تومعیشت کا پہیہ کیسے چلے گا؟

    اس معاملے پر سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ معاہدے کی توسیع میں کچھ وفاقی وزرا رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک میگا واٹ کی بھی کمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کے الیکٹرک بجلی مفت میں نہیں بلکہ دیگر صوبوں کی طرح پیسے دے کر خرید رہا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے بجلی کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی کا براہ راست فرق ملک کی معیشت پر پڑےگا۔

  • مین لائن میں خرابی،کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل

    مین لائن میں خرابی،کراچی کو بجلی کی فراہمی معطل

    کراچی :روشنیوں کا شہر کراچی ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا۔ نیشنل گرڈ سےبجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کے تمام پاور پلانٹ بند ہو گئے۔

    کراچی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تاریکی میں ڈوب گیا۔ تقریباًتمام علاقوں میں اچانک بجلی غائب ہوگئی۔ کے کراچی الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پانچ کے وی کی ٹرانسمشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی کے اسیّ فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث متعدد اسپتالوں کو بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ترجمان کےالیکٹرک احمد فرازکا کہنا ہے کہ نمی اور دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوئی۔

    گھاروسمیت نواحی علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔ ساٹ۔۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو جلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    جبکہ کے الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔