Tag: national-health-cards

  • قومی صحت کارڈز جاری کرنے کیلئے  سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات طلب

    قومی صحت کارڈز جاری کرنے کیلئے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات طلب

    لاہور: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جاری کرنے کے لئے پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں۔

    سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین میں شادی شدہ افراد، بیوہ یا مطلقہ خواتین شامل ہیں۔

    ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ ملازمین کے نام کے سپیلنگ اور شناختی کارڈ نمبرزکا صحیح اندراج ہو تاکہ کارڈ کی پرنٹنگ میں غلطی کا احتمال نہ ہو۔نادرا ریکارڈ کے مطابق خاندان کے سربراہ کو قومی صحت کارڈ جاری کیا جائے گا۔

    سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام خاندان سالانہ دس لاکھ روپے تک ہیلتھ کیئر کے اہل ہیں، چار سوارب روپے کا منصوبہ پنجاب ہیلتھ انیشیٹیو مینجمنٹ کمپنی کی نگرانی میں شروع کیا گیا ہے، یو ایچ آئی پروگرام پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ذریعہ عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

  • کراچی کے شہریوں کو قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور

    کراچی کے شہریوں کو قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور

    اسلام آباد : وفاقی وزارت صحت نے کراچی کے شہریوں کو بھی قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا اگر سندھ حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہ کی تو وفاق اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بھی قومی صحت کارڈ فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں، شہر کے تمام مستقل رہائشیوں کو صرف 16ارب سالانہ میں صحت کارڈ فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت نے اس پروگرام میں شمولیت اختیار نہ کی تو وفاق اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، سندھ حکومت صرف 45 سے 50 ارب میں پورے صوبے کو قومی صحت کارڈ دے سکتی ہے۔

    وفاقی حکام نے کہا کہ سندھ کا صحت کا بجٹ 170 ارب سے زائد ہے کراچی میں 35 سے 40 فیصد افراد پہلے ہی قومی صحت کارڈ کے حامل ہیں جبکہ کراچی میں دوسرے صوبوں اور وفاقی یونٹس کے افراد کو قومی صحت کارڈ کی سہولت میسر ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق کراچی کے عوام بھی صحت سہولت کارڈ کی سہولت کا استحقاق رکھتے ہیں، اس وقت پورے ملک میں 700 اسپتالوں کا نیٹ ورک قومی صحت کارڈ پروگرام سے منسلک ہے، کراچی سمیت ملک میں 300 مزید اسپتالوں کو نیٹ ورک سے منسلک کر رہے ہیں۔