Tag: national highway

  • نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا

    لاہور: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر وے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این ایچ اے نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 1100 روپے ٹول ٹیکس دینا ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر گاڑی سے فی کلو میٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی، موٹر وے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2 ہزار 590 روپے وصول کیے جائیں گے، مسافر بسوں کو 10 روپے 29 پیسے فی کلو میٹر کے حساب سے 3 ہزار 690 روپے دینا ہوں گے۔

    سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہو گیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر ٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلو میٹر وصول کرے گی۔

  • مورو : قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، دو افراد جاں بحق

    مورو : قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، دو افراد جاں بحق

    نوشہرو فیروز : سندھ کے اندرونی شہر مورو میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ فیروز کے علاقے مورو میں قومی شاہراہ پر مسافربس الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت2مسافرجاں بحق اور10زخمی ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہینچ گئیں اور فوری طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    نوشہرہ فیروزمیں حادثے کا شکار ہوانے والی بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے فیصل آباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے ڈرائیور بس پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔

  • لاٹھی اورجیل سے ڈرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، خورشید شاہ

    لاٹھی اورجیل سے ڈرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے، تین مہینے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے چار سال بعد کہتے ہیں کہ 2018 میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگی، حکمرانوں نے کسانوں کہ بعد تاجروں سے بھی دھوکہ کیا

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے روہڑی نیشنل ہائی وے کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک لیڈرکبھی کرکٹرزکو تو کبھی مہمانوں کو گالیاں دیتا ہے۔ لاٹھی اور جیل سے ڈرنے والا کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔

    جلسہ عام سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو نے اندرا گاندھی سے کہا تھا کہ ملک کے ایک انچ کی حفاظت کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ کروں گا لیکن اب بھارتی وزیر اعظم سے رشتے قائم کیے جارہے ہیں۔ شادی بیاہ اور منگنی کی دعوتیں دی جاتی ہیں، شادی کی دعوت میں وزیروں اور دیگر رہنماؤں کو نہیں بلایا جاتا مگر گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کا بانہیں کھول کر استقبال کیاجاتا ہے اگر یہ کام پیپلزپارٹی کرتی تو اسے میڈیا غدار قرار دے دیتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجود حکمرانوں نے کسانوں کہ بعد تاجروں سے بھی دھوکہ کیاہے، ان کے 230 ارب روپے واپس کرنے کی تقریب میں میڈیا کے سامنے انہیں خالی لفافے تھمادیئے گئے۔

    پھروہ اگلے سال الیکشن ہیں دوبارہ عوام کے سامنے آکر کہیں گے کہ میرے غریب مزدور اور کسان بھائیو میں آپ کیلئے سستی روٹی لینے کیلئے کبھی امریکا تو کبھی لندن تو کبھی کسی دوسرے ملک گیا اب الیکشن میں مجھے ووٹ دیکر کامیاب کرو میں دوبارہ آپ کیلئے سستی روٹی کا بندوبست کروں گا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟ شعور رکھنے والے لوگ کیوں سیاست میں الجھ پڑے ہیں ایک لیڈرکبھی کرکٹرزکو تو کبھی مہمانوں کوگالیاں دیتاہے۔

    اس کے ورکرزباہرلاٹھیاں کھاتے ہیں اور وہ جھروکوں سے دیکھتا ہے جو پولیس کی لاٹھیوں اور جیل سے ڈر جائے وہ لیڈر نہیں بن سکتا، اقتدارعوام کی خدمت کیلئے ہوتا ہے چوری اور کرپشن کیلئے نہیں ہوتا۔

    حکومت کے وزیر درست کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے کیونکہ ان کے گھروں کی بجلی نہیں جاتی انہیں کیا پتا کہ باہر کیا ہورہا ہے؟

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی کی قلت ہے اور وفاق پانی جمع کررہا ہے، میاں صاحب ایسا نہ ہو کہ سندھ ،خیبر پختونخوا بلوچستان اور پنجاب ایک ہوجائیں اور آپ کو باہر کردی۔

  • نئی دہلی میں بھوت کے سڑک پار کرنے کی وڈیو مقبول

    نئی دہلی میں بھوت کے سڑک پار کرنے کی وڈیو مقبول

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں نیشنل ہائی وے پر بننے والی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک غیر انسانی سایہ مصروف شاہراہ کو پار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آپ یقین کریں یا نہ کریں یہ آپ پر منحصر ہے ، وڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر اب تک اس وڈیو کو 6ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں جس میں لمحہ بہ لمحہ اضافہ ہی ہورہا ہے ۔

    خبریں گردش کررہی ہیں کہ وڈیو میں نظر آنے والا سایہ ایک ایسی عورت کا ہے جو اسی جگہ ہائی وے پر چند برس قبل ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئی تھی مگر اس دعوے کی حمایت میں کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

    کیا آپ بھوت پریت کے وجود پر یقین رکھتے ہیں؟ اس بات کا فیصلہ آپ وڈیو دیکھنے کے بعد بھی کرسکتے ہیں کہ ویڈیو جعلی ہے یا اصلی۔