Tag: National Highway Accident

  • قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں خوفناک تصادم ہوا ہے، حادثے میں مرنے والے 3 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نیاز محمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق ایک خاتون اور بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    قبل ازیں سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیا جس کے نتیجے میں 7 سال کی بیٹی دم توڑ گئی اور دو بیٹوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑے پر خاتون نے بچوں کو زہر پلایا۔

    متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، ملزمہ فرار ہوگئی، دیور کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

    بہاولنگر میں 7 ملزم حوالات کی سلاخیں توڑ کر فرار

    پولیس کے مطابق ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • خضدار، ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

    خضدار، ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق

    خضدار میں کوچ اور گاڑی میں تصادم سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار میں قومی شاہراہ پر وڈھ کے قریب کوچ اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کی خستہ حالی اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں، ان ٹریفک حادثات کی ایک اہم وجہ کوچ ڈرائیوروں کی لاپرواہی بھی ہے، کراچی کوئٹہ شاہراہ پر سب سے زیادہ حادثات خضدار اور بیلہ کے درمیان پیش آتے رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: خضدار میں مسافر بس الٹ گئی، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    وڈھ، اور ناچ کے مقام پر اس سے قبل بھی حادثات ہوتے رہے ہیں، گذشتہ ماہ خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    چند ماہ قبل ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جب کہ 21 افراد زخمی ہوئے، اس کے بعد ایک اور ٹریفک حادثے میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جب کہ 15 زخمی ہوئے تھے۔