Tag: national saving scheme

  • قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں نصف فیصد کمی

    قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں نصف فیصد کمی

    اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں نصف فیصد کمی کردی ہے۔

    حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی۔ کمی کا اطلاق یکم دسمبر سے نئی سرمایہ کاری پر کر دیا گیا ہے، نئے ریٹس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح چھ سو اٹھائیس روپے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح آٹھ سو اسی روپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد کردی گئی ہے۔

    سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح کم کرکے چار اعشاریہ ایک فیصد کردی گئی ہے۔

    قومی ادارہ بچت کے مطابق بنیادی شرح سود میں کمی کے باعث بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔

  • حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی

    حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی

    اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی۔ بچت اسکیموں میں شرح منافع پر صفر اعشاریہ چھ سات فیصد کمی کی گئی ہے.

    حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں پرشرح منافع میں کمی کردی، کمی کا اطلاق یکم اکتوبر سے سے نئی سرمایا کاری پر ہوگا، بہبود سرٹیفکیٹ پر شرح منافع صفر اعشاریہ دو چار فیصدکمی کے بعد دس اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگئی ہے۔

    اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹ پرشرح منافع چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کر دیا گیا ہے، سیونگ اکاؤنٹ شرح منافع اعشاریہ پانچ ایک فیصد کمی کے بعد چار اعشاریہ دو چار فیصد ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر بھی شرح منافع میں کمی کی گئی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بینادی شرح سود میں کمی کے باعث بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کی گئی ہے.

  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافعے میں کمی

    قومی بچت اسکیموں کے شرح منافعے میں کمی

    اسلام آباد:  حکومت کی جانب سے قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی ہے ، جس کے باعث بیواؤں اور بزرگ پینشنرز کی آمدنی میں کمی ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں بھی کمی کردی ہے، منافعے میں کمی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

    نئے ریٹس کے تحت بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر صفر اعشاریہ چار آٹھ فیصد کمی کے بعد دس اعشاریہ آٹھ فیصد منافع ملے گا یعنی بیواؤں ،بزرگوں اور پینشنرز کو ایک لاکھ روپے کی سرمایا کاری پر ملنے والے منافع میں چالیس روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔

    ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹ پر منافع اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد کمی سے آٹھ اعشاریہ نو دو فیصد، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر اعشاریہ چھ فیصد کمی سے سات اعشاریہ چھ فیصد اور سیونگ اکاونٹس پر منافع اعشاریہ چھ پانچ فیصد کمی سے چار اعشاریہ ایک فیصد کردیا گیا ہے۔

  • قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافعے کی شرح میں کمی

    قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافعے کی شرح میں کمی

    اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منا فع میں کمی کر دی گئی ہے۔

    بہبود اسکیم میں ایک لاکھ کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو اب چودہ ہزار کی بجائے بارہ ہزار سات سو بیس روپے سالانہ منافع ملے کرے گا، ڈیفنس سرٹیفکیٹس پر منافع ایک اعشاریہ سرسٹھ فیصد کمی سے گیارہ اعشاریہ زیرو آٹھ فیصد ، بہبود اسکیم پر سالانہ منافع ایک اعشاریہ بتیس فیصد کمی سے بارہ اعشاریہ بہتر فیصد کر دیا گیا ہے۔

    اسی طرح اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر یکم دسمبر سے کی جانے والی نئی سرمایہ کاری پر نو اعشاریہ ستاسی فیصد اور ریگولر انکم پر دس اعشاریہ پندرہ فیصد سالانہ منافع دیا جائے گا۔

  • قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا امکان

    قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

    وزارتِ خزانہ حکا م کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد قومی بچت کی اسکیموں پر ملنے والے منافع کی شرح میں آئندہ ماہ 1 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، ماہرین کے مطابق مختلف مدت والے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر اوسط ڈیڑھ فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی ہے جس کے اثرات نیشنل سیونگز اسکیم کے شرح منافع پر پڑیں گے ۔

    قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں پینشنرز نے بھی سرمایاکاری کی ہوئی ہے اور شرح منافع کم ہوجانے سے ان کی آمدن متاثر ہوگی۔