Tag: national-savings-schemes

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی  خبر

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

    اسلام آباد : حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا اور انکم سرٹیفکیٹس  پر شرح سود 1.25 بڑھا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیم کے نئے شرح سود کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 12.6 فیصد کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ انکم سرٹیفکیٹس پر شرح سود 1.25 بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد شرح سود 13.6 فیصد ہوگیا ہے۔

    پنشن اور بہبود پر شرح سود 14.16 فیصد اور اسپیشل سرٹیفکیٹ پر 13 فیصد شرح سود برقراررکھا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق بچت اسکیموں پر شرح منافع کے نئے نظرثانی شدہ ریٹس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری ، بڑی خبر آگئی

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیموں کے نئے پروفٹ ریٹ لسٹ جاری کر دی ، جس کے تحت اسکیموں کے شرح منافع میں  کمی کردی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا پنشن فنڈ پر شرح منافع 12.96 فیصد سے کم کرکے 12.24فیصد ، بہبود سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 12.96فیصدسےکم کرکے 12.24فیصد کر دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 10.80فیصدسےکم کر کے 10.32فیصد اور ڈیفنس سرٹیفیکٹس پرشرح منافع 11.12فیصد سے کم کرکے 10.40فیصد ہوگیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7.25سے بڑھاکر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے تاہم اسکیموں پر نئی شرح منافع کا نفاذ آج سے ہی کیا جائے گا۔

  • شرح منافع میں تبدیلی ،  قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے بڑی خبر

    شرح منافع میں تبدیلی ، قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے بڑی خبر

    اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں اضافہ کردیا، وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں  تبدیلی کا  اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی بچت اسکیموں کےشرح منافع میں تبدیلی کردی گئی اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے  نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ، شرح منافع میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 10سالہ ڈیفنس سیونگزسرٹیفکیٹ پرشرح منافع 9.35 فیصد اور ریگولرانکم سیونگزسرٹیفکیٹ پرشرح منافع 8.76فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 6 ماہ کےشارٹ ٹرم سیونگزسرٹیفکیٹ پرشرح منافع 7.20فیصدمقرر کیا گیا ہے جبکہ اسپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ ، بہبود،پنشنرز اور شہدا فیملی اور سیونگزاکاؤنٹ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع برقراررہےگا۔

    یاد رہے مئی میں وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کا فیصلہ کیا گیا  تھا ،  جس میں شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کا منافع 11.52 فیصد سے کم کرکے 11.04 فیصد مقرر کردیا تھا۔

    وزارت خزانہ نے 10 لاکھ کے ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع میں 600 روپے کمی کرکے 7200 کردی  تھی ، اس سے پہلے ماہانہ منافع 7800 روپے مقرر تھا۔

    وزارت خزانہ نے پانچ لاکھ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع میں پانچ سو روپے کمی کے بعد 37 ہزار سے کم کرکے 36 ہزار 500 روپے کردیا گیا تھا ۔

    اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 9.20 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کردیا گیا جب کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع کی موجودہ شرح کو برقرار رکھا گیا ہے۔

  • پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    کراچی : پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری، قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کردیا گیا، اسکیموں کے منافع میں ایک فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارے قومی بچت کے اعلامیہ میں اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد اضافے کے ساتھ نو اعشاریہ صفر پانچ فیصد ہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق شہدا فیملی، بہبود اور پنشنرز سیونگز پر منافع میں صفر اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد منافع کی شرح دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔

    اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھ کر 7.6 فیصد کردی گئی، سیونگز اکاؤنٹس پرایک فیصد اضافے سے منافع چھ فیصد ہوگیا ہے جبکہ ریگولرانکم اور اسپیشل سیونگز پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔

    ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع 0.74 سے بڑھ کر 8.78 فیصد کردیا گیا ہے۔

    ادارے قومی بچت کا کہنا ہے کہ اضافہ کا مقصد پینشن اور لمبے عرصے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر منافع دینا ہے، اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کے باعث بچت اسکیموں کا منافع مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے جولائی میں بھی قومی بچت اسکیم کی جانب سے منافع میں نصف فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا،جس کے بعد  بہود سیونگز پر شرح منافع  10.2 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح سود 5 فیصد ہوگئی تھی۔