Tag: National Security Committee

  • ‘سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات میں یہ نتیجہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں’

    ‘سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات میں یہ نتیجہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں’

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی ، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا تمام ترمعلومات، مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی سازش نہیں تھی۔

    No description available.

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

    قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں گزشتہ اجلاس کےفیصلوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں عسکری حکام اور وزرا شریک ہوئے جن میں شیخ رشید، فواد چوہدری، شیریں مزاری، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شامل تھے۔

    اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی منظوری کے لیے پیش کی گئی جسے کمیٹی نے منظور کرلیا۔

    اجلاس میں ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ افغانستان اور بارڈرز کی صورتحال پر بھی وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔

  • وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات پر غور ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں عسکری حکام اور وزرا شرکت کریں گے جن میں شیخ رشید اور فواد چوہدری شامل ہیں، جبکہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی شرکت کریں گے۔

  • کشمیر کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا

    کشمیر کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا، اجلاس میں حکومتی اقدامات پربریفنگ دی جائیگی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل پھرطلب کرلیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اہم اجلاس کل سہ پہر3بجے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

    وزیر اعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں حکومتی اقدامات پر شرکاء کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم ممالک سمیت عالمی دنیا سے رابطوں پربھی بات چیت ہو گی۔آج ہونے والا کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس اب9اگست کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد فوری اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تجاویز مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

    کمیٹی 7ارکان پر مشتمل ہے جن میں وزیرخارجہ، اٹارنی جنرل، سیکرٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ملٹری آپریشنز، ڈی جی آئی ایس پی آر شامل ہیں۔

    کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تجاویز مرتب کرنے کیلئے سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے گی۔

  • بھارتی جارحیت کی صورت پاک فوج کو فی الفور کارروائی کا اختیار دے دیا: شاہ محمود قریشی

    بھارتی جارحیت کی صورت پاک فوج کو فی الفور کارروائی کا اختیار دے دیا: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:  وزیر  خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا اور  بھارت پر واضح کردیا کہ پلوامہ واقعے کا تعلق پاکستان سے نہیں.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو فی الفور کارروائی کا پورا اختیار دیا ہے.

    [bs-quote quote=”دنیا اور  بھارت پر واضح کردیا کہ پلوامہ واقعے کا تعلق پاکستان سے نہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سمت کیا ہونی چاہیے، آج ہم نے اس ضمن میں بڑے واضح فیصلے کئے ہیں، واضح کرتے ہیں کہ پلوامہ واقعے کا تعلق پاکستان سے نہیں.

    شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارت کی حرکتوں کی وجہ سے بگڑے ہیں، بھارتی حکومت براہ راست اس کی ذمے دار ہے.

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم نے مسلح افواج کو کسی بھی جارحیت کے جواب کا اختیار دے دیا

    یاد رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ  جواب دیا جائے گا۔

    قومی سلامتی اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان نے مسلح افواج کو بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دے دیا.

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں علاقائی سلامتی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج بروز جمعرات طلب کر لیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خزانہ، دفاع اور خارجہ کے وزراء سمیت وزیر مملکت برائے داخلہ شرکت کریں گے، اس کے علاوہ حساس اداروں کے سربراہان و دیگر سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، بھارتی جارحیت اور قومی داخلی سلامتی کے حوالے سے امور زیر غور آئیں گے اور دیگر معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    اس موقع پر بھارت کے پلوامہ ڈرامہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا جائے گا ، اس کے علاوہ اجلاس میں کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔

  • فاٹا انضمام سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوئے: قومی سلامتی کمیٹی

    فاٹا انضمام سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوئے: قومی سلامتی کمیٹی

    اسلام: آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم امور پر غور کیا گیا۔

    اس اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزرا اور سینئر عسکری و سول قیادت نے شرکت کی.

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ فاٹا انضمام سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوئے.

    اجلاس میں‌ معصوم کشمیریوں پربھارتی جارحیت اور فلسطینی عوام پراسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا.

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں‌ میں فاٹا، گلگت بلتستان اصلاحات پراطمینان کا اظہار کیا گیا. کمیٹی نے کہا کہ فاٹا کے پی انضمام سے قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا. فاٹا انضمام سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوئے.

    قومی سلامتی کمیٹی کو وزارت داخلہ کی جانب سےنئی ویزا پالیسی پربریفنگ دی گئی، اجلاس میں علاقائی اور بین الاقومی سطح پررونما ہونے والی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا.

    قومی سلامتی کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان امن واستحکام کے لیے سیاسی وسفارتی کوششیں جاری رکھے گا. اجلاس میں مؤثر اورفعال سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا گیا. ساتھ ہی گلگت بلتستان عوام کوپاکستان کےعوام کے مساوی حقوق ملنے کو خوش آئند ٹھہرایا گیا.

    اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آئندہ ماہ ممکنہ اجلاس میں فیصلوں‌ پر بھی غور کیا گیا.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اسد درانی کی کتاب زیرغورآنے کا امکان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کا بیان متفقہ طور پر مسترد کردیا

    قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کا بیان متفقہ طور پر مسترد کردیا

    اسلام آباد :   قومی سلامتی کمیٹی نے نوازشریف کابیان متفقہ طور پر مسترد کردیا اور نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں پر 12مئی کو روزنامہ ڈان میں شائع بیان کا جائزہ لیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے نواز شریف کے بیان کی متفقہ طور پر مذمت کی گئی اور نواز شریف کا بیان متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کے بیان کو غلط اور گمراہ کن قرار دیا۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ  ممبئی حملوں کی تحقیقات کاذمہ داربھارت ہےپاکستان نہیں ، نوازشریف کابیان حقیقت کے منافی اور غلط فہمی پیدا کرتا ہے، ممبئی حملوں پر بھارت نے تحقیقات کیلئے شواہد پیش نہیں کئے۔

    نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے عناد کو اجاگر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، شرکاء کی جانب سے  بھی متفقہ طور بیان کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ حقیقت کو پس پشت ڈال کرذاتی ،جھوٹی اختراعات کومسترد کرتے ہیں، بھارت نے تفتیش کے دوران متعدد بار تعاون سے انکار کیا، بھارت نے مرکزی ملزم تک رسائی دینے سے بھی انکار کیا۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ  اجمل قصاب کی عجلت میں پھانسی کیس مکمل نہ ہونے کا سبب بنی، پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس پر بھارتی تعاون کا تا حال منتظر ہے، کلبھوشن یادیوکےمعاملےپربھی بھارتی تعاون کےمنتظرہیں۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ  دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنز میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا ، مشیر قومی سلامتی سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ممبئی حملوں پر متنازع بیان کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا میں جو بیانات آئے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔


    مزید پڑھیں :ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف


    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔

    نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا،  جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • وزیراعظم کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت

    وزیراعظم کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قو می سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور دیگر حکام شریک، ملکی و داخلی سیکورٹی اور دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، نیول چیف ظفرمحمود عباسی، ایئرچیف مجاہد انورخان، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔

    قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، اعلامیہ جاری کیا کہ پاکستان کےعوام دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کا حالیہ دورۂ افغانستان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا۔

    اجلاس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر بھی غورکیا گیا اور متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی مفاد کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

    مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں منظورکی گئی واٹر پالیسی پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے واٹرپالیسی کو اہم کام یابی قرار دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے وزیر اعظم اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے پانی کے چارٹر پر کمیٹی کو بریف کیا اور کہا کہ واٹر پالیسی اور پانی کے چارٹر سے پانی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط قرار دے دی

    وزیرخزانہ نے اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی، مفتاح اسماعیل نے کمیٹی کو گزشتہ پانچ برسوں میں حکومت کی معاشی کام یابیوں سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری داخلہ نے ویزوں کے نظام، سیاحوں، طلبہ اور علاج معالجے کی سہولیات پر بریفنگ دی۔ کمیٹی نے وزارت داخلہ و خارجہ کو نئی پالیسی کی جلد تکمیل کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان کے مجوزہ انتظامی و اصلاحاتی پیکیج پرغور کیا گیا، کمیٹی نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں عوامی خواہشات کے مطابق انتظامات کیے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    وزیراعظم خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں علاقائی سلامتی اورخطے کی صورتحال پر غورکیا گیا۔

    اس موقع پر مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی، سرحدی صورتحال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی گئی اور  مظالم کےخلاف کھڑے ہونے اور آواز بلند کرنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، معاملے کے عالمی سطح پر نوٹس لینے کی بھی اپیل کی گئی۔

    قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق قابض بھارتی فوج نے20معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی، بھارتی مظالم نے بھارتی دعوؤں اور پروپیگنڈے کی قلعی کھول دی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

    بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا استعمال کیا جس سے سیکڑوں کشمیری زخمی اور معذور ہوئے، بھارتی جبر کےسامنے کشمیری عوام کا غیرمعمولی عزم اور حوصلہ قابل تعریف ہے، کشمیریوں کی تحریک نےبھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کو بےنقاب کیا۔

    اجلاس میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں، افغان سرحد پر سیکیورٹی مؤثر بنانے اور فاٹا آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔