Tag: National Snooker Championship

  • نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں ہار گئے

    نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ:عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں ہار گئے

    نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف کو سیمی فائنل میں شاہد آفتاب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹس کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں محمد سجاد نے نمبر دو سیڈ اور ایشین سکس ریڈ بال چیمپئن اویس منیر کو شکست دی دے دی۔

    واضح رہے کہ نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیوئسٹ محمد آصف کو 25 لاکھ انعام دیا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے اسنوکر کے عالمی اور سارک چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں سارک چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے اسنوکر کی دنیامیں ملک کانام روشن کیا ہے اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں اور حکومت کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

    انہوں نے متعلق حکام کو محمد آصف کے ساتھ مل کر اسنوکر کھلاڑیوں کی تربیت کرنے کیی بھی ہدایت کی۔

    محمد آصف نے حال ہی میں تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ 025ء کے فائنل میں سری لنکا کے طحہٰ عشرت کو شکست دی تھی۔

    کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں آصف نے میچ بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے جیتا۔ سارک اسنوکر چیمپئن شپ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔

    پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    واضح رہے کہ محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔ وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ انہوں نے تین بار عالمی چیمپئن بن کر روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

  • نیشنل اسنوکرچیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز کی عمدہ کارکردگی، سینئرز حیران

    نیشنل اسنوکرچیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز کی عمدہ کارکردگی، سینئرز حیران

    کراچی : نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز نے سینئر کیوئسٹ کو ٹف ٹائم دے کر سینئرز کو حیران کردیا، تیرہ سالہ حمزہ الیاس، محمد مدثر اور احسان رمضان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں سینئر کیوئسٹ کو لٹل ماسٹرز نے ٹف ٹائم دے دیا ۔ حمزہ الیاس سے لے کر احسن رمضان تک سبھی نے یہ ثابت کردیا کہ انہیں آسان حریف سمجھنا بڑی غلطی ثابت ہوسکتی ہے۔

    نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں لٹل ماسٹرز نے اپنی دھاک بٹھا دی،کہنے کو چھوٹے ہیں لیکن آسان حریف نہیں۔ یہ بات سینئرز کی سمجھ میں بھی آگئی، تیرہ سالہ حمزہ الیاس قومی جونیئر چیمپیئن ہیں، پہلی انٹری میں ہی انھوں نے سینئرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

    محمد مدثر نے برطانیہ کے اسٹیفن ہنڈری کی آن لائن ویڈیوز سے اسنوکر کھیلنا سیکھا ہے،۔ احسان رمضان بھی چیمپیئن شپ میں ترنوالہ ثابت نہیں ہورہے ہیں۔

    چھوٹی عمر میں بڑے کارناموں کے خواب سجائے یہ لٹل ماسٹرز ایشیا سے لے کر بین الاقوامی سطح تک پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا عزم رکھتے ہیں۔