Tag: national stadium karachi

  • ہم جیسے کھلاڑیوں کو خود کشی کرلینی چاہیئے،یونس خان

    ہم جیسے کھلاڑیوں کو خود کشی کرلینی چاہیئے،یونس خان

    کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے، کہتے ہیں کہ پاکستان میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔ ہم جیسے کھلاڑیوں کو خود کو گولی مارلینی چاہئیے۔

    وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ،یونس خان میڈیا کے سامنے سینٹرل کانٹریکٹ کو بھی خاطر میں نہ لائے اور بس بولتے ہی چلے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں  نے کرکٹ عزت سے کھیلی ہے اس طرح کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا ,انہیں خود پر ہنسی آتی ہے۔ اس ملک میں سینئیرز کے ساتھ مذاق ہوتا ہے۔ یونس خان نے کہا کہ کرکٹ سے بھاگوں گا نہیں اور نہ ہی ریٹائر ہوں گا۔ اگرٹیم میں منتخب نہیں کیا جارہا تو کیا خود کو گولی مارلوں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ کیا میرا قصور یہ ہے کہ میں سلیکٹرز کو فون نہیں کرتا، کیا میرا قصور یہ ہے کہ میں نے پاکستان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جتوایا۔ یونس خان  نے کہا کہ اگر سلیکٹرزیہ کہتے کہ پہلا ون ڈے کھیل کر ریٹائر ہوجاؤ تو ٹیم کی خاطر ایسا کرلیتا، اگر ورلڈ کپ تک ٹیم بن گئی تو کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

  • ورلڈ کپ2015 کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی

    ورلڈ کپ2015 کی ٹرافی کراچی پہنچ گئی

    کراچی : ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی ٹرافی لاہور میں ایک دن سیر کرنے کے بعد کراچی پہنچ گئی ہے، ٹرافی کی نمائش کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں شاہد آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کا عالمی چیمپیئن کون ہوگا اس کا فیصلہ ہونے پانچ ماہ باقی ہیں لیکن عالمی ٹرافی مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اب پاکستان پہنچ چکی ہے۔

    گزشتہ روز لاہور میں رہنے کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی کراچی منتقل کردی گئی ہے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک تقریب کے دوران ٹرافی نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے، شاہد آفریدی، سرفراز احمد، فواد عالم ، اسد شفیق سمیت دیگر کرکٹرز اور پی سی بی کے آفیشلز نے تقریب میں شرکت کی۔

    ورلڈ کپ کی ٹرافی جمعرات کو ایک مقامی اسکول اور کالج میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی، جسکے بعد قائد اعظم کے مزار پر شائقین کرکٹ کو بھی ٹرافی قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ مزارِ قائد پر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ فوٹو سیشن بھی رکھا گیا ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،شاہد آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں،شاہد آفریدی

    کراچی: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان شاہد آفریدی نے قیادت ملنے پربورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ صرف پریشر کا کھیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خان آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں، انہیں درست انداز میں کھلا نے کی ضرورت ہے۔ وہ دوہزار سولہ تک بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔

    آفریدی اپنی پرفارمنس پر پوچھے گئے سوال پر سیخ پا ہوگئے، کہتے ہیں ان پر تنقید کرنے والے ماضی کو پہلے دیکھ لیں۔ بوم بوم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ پریشر کا کھیل ہے۔ جو دباؤ برداشت کرلے وہ کامیاب رہتا ہے۔

    مصباح کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اچھا پرفارم کررہے ہیں ایک سیریز سے کوئی نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہیے، آفریدی کا بطور کپتان پہلا امتحان پانچ اکتوبرکوآسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہوگا۔