Tag: National Team world T 20 squad nisar ali khan

  • قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نا بھیجنے کا فیصلہ آج ہوگا: نثار

    قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے یا نا بھیجنے کا فیصلہ آج ہوگا: نثار

    اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ جب تک پاکستان ٹیم کواطمینان بخش سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی پاکستانی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے چیئرمین پی سی بی کو ٹیلی فون کیا، جس میں چیئرمین پی سی بی سے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے بات ہوئی۔

    بات چیت میں اتفاق کیا گیا کہ جب تک پاکستانی ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دورہ بھارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    چوہدری نثار پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق آج وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائےگا کہ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹٰی ورلڈ کپ آٹھ مارچ سے بھارت میں شروع ہورہا ہے جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے سبب شدید خدشات درپیش ہیں۔