Tag: #NationalT20Cup

  • نیشنل ٹی 20، خیبرپختونخوا نے ناردرن کو آؤٹ کلاس کردیا

    نیشنل ٹی 20، خیبرپختونخوا نے ناردرن کو آؤٹ کلاس کردیا

    لاہور: نیشنل ٹی20کپ کے آخری لیگ میچ میں خیبرپختونخوا نےناردرن کو92رنز کے مارجن سے شکست دے دی، اسی کے ساتھ ہی گروپ میچز اپنے اختتام کو پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے آخری لیگ میچ میں 208رنز کے تعاقب میں ناردرن کی بیٹنگ فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم محض115رنز پر ڈھیر ہوگئی، روحیل نذیر34اورعمرامین 23رنز بناسکے، کے پی کی جانب سے عمران خان سینئر اور خالدعثمان نے2،2شکارکیے۔

    اس سے قبل خیبرپختونخوا نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر207رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا، کامران غلام نے شاندار سینچری اسکور کی اور میچ کے ہیرو قرار پائے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی 20، سندھ نے بلوچستان کو شکست دے دی

    اسی کے ساتھ ہی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا لیگ مرحلہ مکمل ہوا، کل دو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل خیبرپختونخوا اور ناردرن کےدرمیان سہ پہر تین بجے ہوگا، دوسرےسیمی فائنل میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں شام ساڑھےسات بجے مدمقابل ہونگی۔

  • نیشنل ٹی 20: کے پی  نے سندھ کو باآسانی قابو کرلیا

    نیشنل ٹی 20: کے پی نے سندھ کو باآسانی قابو کرلیا

    لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کے پی نے سندھ کو با آسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے 25ویں میچ میں خیبر پختونخواہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کے پی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے سندھ کے بلے باز بڑا اسکور نہ کرسکے، خرم منظور 5، سعود شکیل 0، احسن علی 5 رنز بناسکے۔

    جارح مزاج بلے باز شان مسعود نے کچھ مزاحمت کی اور 54 رنز کی اننگز کھیلی، شرجیل خان 26 اور انور علی کے برق رفتار 34 رنز کی بدولت سندھ نے کےپی کو جیت کے لئے 152 رنز کا ہدف دیا، کے پی کی جانب سے افتخار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:شرجیل خان کا لاٹھی چارج، سدرن پنجاب کو شکست

    جواب میں افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان کے عمدہ بلے بازی کے باعث کے پی نے سندھ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی، ٹاپ آرڈر کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے باالترتیب 49 اور 54 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

    شاندار کارکردگی پر کے پی کے آل راؤنڈر افتخار احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • سندھ کے خلاف سینٹرل پنجاب کی پہلی کامیابی

    سندھ کے خلاف سینٹرل پنجاب کی پہلی کامیابی

    راولپنڈی: نینشل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سولہویں میچ میں سینٹرل پنجاب نےسندھ کو (ڈک ورتھ لوئس میتھڈ) کے تحت بارہ رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہوم سٹی سینٹرل پنجاب نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت سندھ کو 12 رنز سے شکست دے دی، سینٹرل پنجاب کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سندھ کے خلاف پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل دونوں ٹیمیں تین مرتبہ مدمقابل آئیں تاہم تینوں مرتبہ فتح سندھ کے نام رہی۔

    سینٹرل پنجاب کی جانب سے 169 رنز کے تعاقب میں سندھ نے 14.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے کہ تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا،اس موقع پر ڈی ایل ایس پر اسکور 122 تھا، بارش نہ رکنے پر سینٹرل پنجاب کوفاتح قراردےدیا گیا۔

    شرجیل خان 36 رنز بنا کر سندھ کے ٹاپ اسکور رہے، جارح مزاج بلے باز نے ابتدائی دو وکٹوں کے لیے خرم منظور اور شان مسعود کے ہمراہ بالترتیب 48 اور 28 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ان کے بعد سندھ کا کوئی بھی کھلاڑی بڑی شراکت داری قائم نہ کرسکا۔

    خرم منظور 14، شان مسعود 12، سرفراز احمد 7، محمد طحہٰ 8 اور انور علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 14 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، سینٹرل پنجاب کے نوجوان اسپنر قاسم اکرم نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، ثمین گل نے 2 اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • آصف آفریدی کا تباہ کن اسپیل، کے پی 55 رنز سے کامیاب

    آصف آفریدی کا تباہ کن اسپیل، کے پی 55 رنز سے کامیاب

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 15ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کے پی بلوچستان 203 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 147 رنزبناسکی، کے پی کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کی عمدہ بولنگ کے زریعے قابو کیا۔

    آصف آفریدی نے چار اوورز میں صرف 8 رنز کے عوض 3 کھلاریوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

    یہ بھی پڑھیں: شرجیل نے چوکے چھکوں کی برسات کر دی، ویڈیو دیکھیں

    اس سے قبل بلوچستان نے ٹاس جیت کر کے پی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کے پی کی جانب سے صاحب زادہ فرحان 43، کپتان محمد رضوان نے 40 اور افتخار احمد کی 36 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

    بلوچستان کی جانب سے کاشف بھٹی نے 2، جبکہ عماد بٹ اور خرم شہزاد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    دو سو تین رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلوچستان مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بناسکی۔

     

  • حسن خان کا عمدہ کیچ، ویڈیو وائرل

    حسن خان کا عمدہ کیچ، ویڈیو وائرل

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا میلہ آب وتاب کے ساتھ جاری ہے، جہاں شائقین کرکٹ کو بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آٹھویں میچ میں سدرن پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، بلوچستان نے 101 رنز کا ہدف با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔

    میچ کی خاص بات بلوچستان کے لیفٹ آرم اسپنر حسان خان کا شاندار کیچ تھا، جو انہوں نے اپنی بولنگ کے دوران خود ہی لیا، حسن خان کے عمدہ کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کھلاڑی کو داد دینے میں مصروف ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن خان نے اپنی ہی گیند پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ کا مخالف سمت میں بھاگتے ہوئے شاندار کیچ تھاما، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس عمدہ کیچ کی ویڈیو کو شیئر کیا گیا ہے۔

     

  • نیشنل ٹی 20 کپ: سرفراز چھاگئے، مسلسل دوسری فتح سندھ کے نام

    نیشنل ٹی 20 کپ: سرفراز چھاگئے، مسلسل دوسری فتح سندھ کے نام

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ایک اور شاندار مقابلہ، سندھ نے دلچسپ مقابلے کے بعد نادرن کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلےجارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں سندھ نے نادرن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے دی، سندھ نے ناردرن کی جانب سے 137 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    سندھ کی جانب سے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان نے 43 اور کپتان سرفراز نے 42 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، میچ کے آخری لمحات میں سندھ کے آل راؤنڈر محمد انور علی نے 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنے ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچایا، نادرن کی جانب سے عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی 20: شاہنواز ڈاھانی ‘نادرن’ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

    اس سے قبل نادرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، سندھ کے بولرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے نادرن کو محض 136 رنز تک محدود کیا، سندھ کی جانب سے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسنین اور زاہد محمود نے بھی دو، 2 شکار کئے۔

    اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن خیبر پختونخواہ نے سدرن پنجاب کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی، کے پی دو میچ جیت کر پہلے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

  • نیشنل ٹی 20: شاہنواز ڈاھانی  ‘نادرن’  پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

    نیشنل ٹی 20: شاہنواز ڈاھانی ‘نادرن’ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے

    راولپنڈی: فاسٹ باؤلر شاہنواز ڈاھانی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی اہلیت ثابت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کے نمائندگی کرنے والے فاسٹ بالر شاہنواز ڈاھانی نے نادرن کے خلاف نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

    فاسٹ بولر نے چار اوور میں 26 رنز کے عوض تین اہم کھلاڑی زیشان ملک 11، عماد وسیم 18، اور سہیل تنویر کو 0 پر آؤٹ کیا اور سدرن کو بڑے اسکور کرنے سے روکا، سندھ کی عمدہ بولنگ کی بدولت سدرن محض 136 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شاہین شاہ آفریدی 6 وکٹیں لیکر اب تک کے کامیاب بولر ہیں، عمران خان بھی چھ وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ عثمان قادر 4 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہنواز ڈاھانی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے دیگر قومی کھلاڑیوں میں فخر زمان اور عثمان قادر بھی شامل ہیں۔

  • نیشنل ٹی20، عمید آصف اور حسن علی میں گرما گرمی

    نیشنل ٹی20، عمید آصف اور حسن علی میں گرما گرمی

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کے حسن علی بلوچستان کے کھلاڑی عمید آصف سے الجھ پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے جاری ہے، گذشتہ روز سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اننگز کے آخری اوور میں بلوچستان کے آل راؤنڈر عمید آصف نے سینٹرل پنجاب کے حسن علی کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور انہیں تین چھکے جڑ دئیے۔

    فاسٹ بولر حسن علی یہ ہزیمت برداشت نہ کرسکے اور عمید آصف سے الجھ پڑے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی جاری تھی کہ گراؤنڈ میں موجود امپائرز اور ساتھی کھلاڑیوں نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤکرایا۔

    بعد ازاں حسن علی نے بیٹنگ کے دوران عمید آصف کو بھی بلند و بالا چھکا جڑتے ہوئے اپنا غصہ نکالا۔

    دونوں کھلاڑیوں کی گرما گرمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئن کے پی کی مسلسل دوسری کامیابی

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، دفاعی چیمپئن کے پی کی مسلسل دوسری کامیابی

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی دفاعی چیمپئن خیبر پختونخواہ نے ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرتے ہوئے اپنے عزائم ظاہر کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پانچویں میچ میں کے پی نے سدرن پنجاب کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی ہے، 153 رنز کا ہدف کے پی نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

    کے پی کے کپتان محمد رضوان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انہوں نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، صاحب زادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    سدرن پنجاب کی جانب سے نسیم شاہ نے2، فیصل اکرم نےایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: دفاعی چیمپئن کے پی کا نیشنل ٹی ٹونٹی میں فاتحانہ آغاز

    اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، کے پی کی جانب سے عمران خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد وسیم نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے میچ میں سینٹرل پنجاب کو 36 رنز سے شکست دیتے ہوئے پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔

  • سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کے حلق سے فتح‌ چھین لی

    سدرن پنجاب نے سینٹرل پنجاب کے حلق سے فتح‌ چھین لی

    راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے چوبیسویں لیگ میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کو 3 رنز سے ہرادیا۔ 206 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بناسکی۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کا آغاز اچھا نہ تھا،کپتان بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے تو سنٹرل پنجاب کی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے عبداللہ شفیق کے ہمراہ 43 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی 32 کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔

    سنٹرل پنجاب کی اگلی 5 وکٹیں اسکور بورڈ پر 112 رنز کا اضافہ ہی کرسکیں، جس کے بعد آلراؤنڈر فہیم اشرف کی 19 گیندوں پر پانچ چھکوں کی مدد سے بنائی گئی برق رفتار نصف سنچری نے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہم وہ بھی54 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    سنٹرل پنجاب کو جیت کے لیے میچ کے آخری اوور میں 12 رنز درکار تھے تاہم عثمان قادر اور ظفر گوہر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ محمد عباس نے 3 جبکہ عامر یامین اور محمد عمران نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب نے ٹاپ آرڈر بیٹسمین حسین طلعت کی 36 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔انہوں نے کپتان شان مسعود اور مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ کے ہمراہ بالترتیب 50 اور 68 رنز کی شراکت قائم کی۔

    شان مسعود نے 38 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ کی 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 47 رنز کی اننگز نے ٹیم کا مجموعہ 200 کے پار لگانے میں مدد کی۔ظفر گوہر نے2 اور احمد بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    فاسٹ بولرمحمد عباس کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، یاد رہے کہ 23ویں میچ میں سندھ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا کو شکست دی تھی۔