Tag: nationwide-protest

  • پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد نے کہا کہ امیروں  نے امیروں کے لیے بجٹ بنایا جس میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں۔

    چوہدری منظور نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے، اس حوالے سے ہر حد تک جائیں گے، تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے ہر طبقے کا بجٹ بڑھایا، کیا ساری مالی مشکلات غریبوں کے لیے ہے؟ احتجاج کے لیے ملک بھر کی ٹریڈ یونینوں سے رابطے کررہے ہیں۔

    چوہدری منظور نے مزید کہا کہ اسپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے کو مالی فحاشی کہا جارہا ہے، کابینہ،ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام اشرافیہ کی تنخواہوں میں اضافہ مالی فحاشی ہے۔

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے، کراچی کو نظر انداز کریں گے تو مسائل تو ہوں گے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاق کو کراچی کے انفرا اسٹرکچر پر معاونت کرنی چاہیے، کراچی قومی خزانے کی معاونت کرتا ہے، کے فور کیلئے واپڈا 40 ارب روپے مانگ رہا ہے، کے فور کیلئے 10 فیصد سے بھی کم رقم الاٹ کی گئی، امید ہے وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کا نوٹس لیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/duty-taxes-on-locally-manufactured-solar-panel/

  • شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف تمام کارکنان کو ملک گیر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دے دی گئی ہے۔

    انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنے اپنے شہروں میں نکل کر حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کرے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے الزام عائد کیا کہ شیریں مزاری کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے جو مقدمہ ان پر بنایاگیا ہے اس میں کبھی ان کو نہ انکوائری اورنہ ہی تحقیقات کے لئے سمن بیجھا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چند روز قبل بھی ان کے گھر اہلکار گئے تھے، شیریں مزاری ایک جاندار آواز ہے جو اپنا موقف بلا خوف پیش کرتی ہے یہ حکومت خوفزدہ ہوگئی ہے ایسے ہتھکنڈوں سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

    ادھر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے اعلان جنگ قرار دیا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ یہ تحریک کی سب سے پہلی اور بڑی گرفتاری ہے، شیریں مزاری یہاں نہیں ہیں اور کہاں ہیں ابھی تک کچھ علم نہیں ہے، عمران خان کچھ دیرمیں اس پربات بھی کریں گے۔

    سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے پہلا وار خاتون لیڈر پر کیا ہے، شیریں مزاری کو جس طرح گرفتار کیا گیا پارٹی جلد لائحہ عمل دے گی

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ لگ رہا ہے کہ حکومت بوکھلا گئی ہے، باہر بیٹھ کر فیصلے ہوچکے ہیں کہ آزاد آوازوں کو کچلا جائے گا، شیریں مزاری کا قصور یہ ہے کہ وہ سچ کی آواز ہیں اور وہ کسی عالمی سازش کے سامنے جھکنے کیلیے تیار نہیں ہیں۔

  • پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کرے گی

    کراچی : پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف آج ملک گیراحتجاج کرے گی، نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے، لاڑکانہ میں احتجاج کےشرکا سے بلاول بھٹوزرداری کا خطاب متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آج مہنگائی کے خلاف ملک گیراحتجاج کرے گی، نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے ، کراچی کے 6 اضلاع میں مظاہرے ہوں گے جبکہ لاڑکانہ میں احتجاج کےشرکا سے بلاول بھٹوزرداری کا خطاب متوقع ہے۔

    کراچی کے ضلع جنوبی میں مظاہرہ ریگل چوک پر ہوگا ، قیادت شیری رحمان اور وقار مہدی کریں گے ، پریس کلب پرضلع ملیرکےمظاہرےکی قیادت قائم علی شاہ کریں گے۔

    ضلع شرقی میں مظاہرہ الآصف اسکوائر پر ہوگا ، جس کی قیادت سلیم مانڈوی والا جبکہ ضلع غربی میں مظاہرہ بنارس چوک پر ہوگا ، جس کی قیادت مرتضی وہاب کریں گے۔

    اسی طرح ضلع وسطی میں مظاہرہ لیاقت آباد 10 نمبر پر ہوگا ، جس کی قیادت شہلا رضا اور ضلع کورنگی میں سنگر چورنگی پر مظاہرے کی قیادت تاج حیدر کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کی کال پر آج خیرپورمیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیاجائےگا، شہرمیں الگ الگ احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف احتجاج پر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ کیا پی پی پی دودھ ، مرغی ، گوشت ، سبزی کی کمشنر ریٹ لسٹ کے برخلاف قیمتوں پر احتجاج کررہی ہے ، کیا پیپلز پارٹی گندم اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف احتجاج کرے گی ، کیا پیپلز پارٹی مہنگائی میں براہ راست ملوث ڈپٹی کمشنرز اور افسران سے مستعفی ہونے کی اپیل کرے گی۔