Tag: nationwide protests

  • غزہ میں وحشیانہ بربریت : جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    غزہ میں وحشیانہ بربریت : جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

    لاہور : جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری امریکا اور اسرائیل کی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    اس حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا کی سرپرستی میں فلسطین میں ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

    گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ صہیونیوں نے غزہ میں تاریخ انسانی کی بدترین فسطائیت کی ہے۔

    امیرجماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ غزہ میں 48 ہزار فلسطینیوں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے انہیں شہید کیا گیا، ہزاروں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، اب تک زخمیوں کی تعداد کئی لاکھ ہوچکی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ میں خوراک اور ادویات کا شدید بحران ہے، جمعہ کو احتجاج میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔

  • پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج  کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    کراچی : پیپلز پارٹی نے جمعے کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا تحریک انصاف 70 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مہنگائی کو انتخابی نشان بنالے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننا چاہتے ہیں، ان کا بس چلے تو سانس لینےپرآکسیجن ٹیکس لگا دیں۔

    حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 70سالہ ریکارڈتوڑنے پرمہنگائی کوانتخابی نشان بنا لے، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 46تا 133فیصد اضافہ اصل کارکردگی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر حکومت نے عوام کو 3 برس میں د گنی مہنگائی دی، پیٹرول اورڈیزل 150روپے فی لیٹر سے اوپر لیجانے کی تیاری ہے، ڈالر اور تیل مہنگا کر کے عوام پر مہنگائی کا سونامی چھوڑ دیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمعےکومہنگائی کےخلاف ملک گیر احتجاج کرےگی۔

  • ملک بھر میں مذہبی تنظیمیں آج ڈونلڈٹرمپ کےاعلان کیخلاف احتجاج کریں گی

    کراچی : مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کیخلاف ملک بھر کی مذہبی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا داراخلافہ بنانے کا اعلان کیخلاف ملک بھر میں مذہبی تنظیمیں آج احتجاج کریں گی۔

    احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرامریکی سفارتخانے کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ احتجاجی مظاہرین کی آمد کے پیش نظر امریکی سفارتخانے اور متصل تمام راستوں پر بڑی تعداد میں کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بارہ بجے کنٹینر رکھ کر امریکی سفارتخانے آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گا، راستہ سیل کرنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مسلم ممالک کی اتحادی افواج قبلہ اول کی آزادی کیلئے کرداراداکرے، پوری دنیا کے مسلمانوں کو اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ امریکی صدرکی دہشت گردی کےخلاف مسلم ممالک ایک ہوجائیں، آج بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

    گذشتہ روز  امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرمپ کے اعلان پرکل ملک گیراحتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمران متحد ہوکر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل دیں ، ٹرمپ کا فیصلہ جلتی پرتیل کے مترادف ہے۔


    مزید پڑھیں : امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    واضح رہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرلیا، ٹرمپ کے فیصلے پر مسلمان ملکوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کئی امریکی صدور نے اس اقدام کا سوچا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے اس لیے یہ معاملہ کافی برسوں سے التواء کا شکار تھا، جس پر میں آج سخت فیصلہ کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور اس مشکل کام کو انجام تک پہنچانے  پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔