Tag: NATO Summit

  • ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر

    ایران نے جوہری تنصیبات بحالی کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی شروع کی تو اس پر پھر حملہ کریں گے۔

    دی ہیگ میں نیٹو سربراہی کانفرنس کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی ہوئی تھی لیکن اب اسرائیل ایران سیز فائر پر اچھے سے عمل ہورہا ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے کہنے کے بعد اسرائیلی طیارے واپس آگئے، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

    ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران سیز فائر معاہدے کے نکات پر دونوں متفق تھے، ایران کو کسی صورت یورنیم  افزودگی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران میں اہم کامیابیاں حاصل کیں جو سب کیلئے ہیں، ایرانی شاندار لوگ ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فردو جوہری مرکز پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، ہم نے تقریباً 30 منزل نیچے بنائی گئی تنصیبات کو تباہ کیا، ہم نے فوردو جوہری تنصیب مکمل تباہی کردی ہے۔

    ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے 30 ٹوماہاک ٹیکنالوجی استعمال کی جو اسرائیل کیلئے ممکن نہ تھا، ہم نے سب سے زیادہ بمباری کی جس نے سب کچھ تباہ کردیا، ایرانی ایٹمی تنصیبات مکمل تباہ کردی لیکن کوئی بھی چیز دوبارہ بن سکتی ہے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، جنگ کا خاتمہ  فوردو جوہری تنصیب کی تباہی سے ممکن ہوا ہے، ایران کیلئے نیوکلیئر ہتھیار  بنانا بہت مشکل ہے اس کیلئے بہت زیادہ دولت چاہیے اور ایران نے جوہری تنصیبات کیلئے اربوں ڈالر خرچ کیے تھے۔

    ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

     انہوں نے کہا کہ فضائی حملہ کر کے ایرانی جوہری پروگرام کو دہائیوں پیچھے لے گئے ہیں، ایران نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ترجیح اب صرف اپنے مفادات کا تحفظ ہے، ایران اسرائیل جنگ سے سویلین کو نقصان پہنچا، ایران اور اسرائیل اسکول کے بچوں کی طرح لڑے، میرا نہیں خیال کہ ایران اور اسرائیل اب ایک دوسرے سے لڑیں گے۔

     ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ کے معاملے پر ڈیل کے قریب تھے، امید کرتا ہوں کہ اب غزہ کے معاملے پر بھی جلد پیش رفت ہوگی، امید ہے آج یوکرین کے صدر سے ملاقات ہوگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیٹو اب کمزور اتحاد بنتا جارہا ہے، نیٹو میں شمولیت فائدے کیلئے نہیں بلکہ ذمہ داری کیلئے ہونی چاہیے، نیٹو ممالک اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کریں۔

  • نیٹو اجلاس : کیا یوکرین کو نظر انداز کردیا جائے گا؟

    نیٹو اجلاس : کیا یوکرین کو نظر انداز کردیا جائے گا؟

    نیٹو اجلاس میں یوکرین کی رکنیت پربات نہیں ہوگی، یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونا خاموشی سے نظر انداز کیا جائے گا۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے رکن ممالک ایک مختصر اعلامیہ تیار کرنے پر غور کر رہے ہیں جس میں یوکرین کی ممکنہ نیٹو رکنیت کا ذکر نہیں کیا جائے گا تاکہ اتحاد کے اندر اختلافات پیدا نہ ہوں۔

    یہ رپورٹ گزشتہ روز ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی دباؤ اور اختلافات کے خدشے پر نیٹو یوکرین مسئلے سے گریز کریگا۔

    امریکی صدر نے اپنے ایک گزشتہ بیان میں مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین نیٹو کو بھول جائے، یوکرینی صدر نیٹو اجلاس میں شرکت کرینگے مگر رسمی گفتگو کا امکان نہیں ہے۔

    فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو اجلاس کا محور دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوگا یوکرین نہیں،
    نیٹو میں دراڑ سے بچنے کے لیے یوکرین پر بات ٹال دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام کے ساتھ کسی قسم کی باضابطہ بات چیت کی بھی توقع نہیں ہے، اگرچہ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ نیٹو ممالک کیف کو فوجی امداد دینے کے بارے میں بھی کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کریں گے کیونکہ امریکہ کی طرف سے نئی امداد معطل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس جون میں دی ہیگ (ہالینڈ) میں منعقد ہوگا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا مذاق بننے پر ناراض، کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا مذاق بننے پر ناراض، کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    لندن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اپنا مذاق بننے پر ناراض ہوگئے اور اطالوی وزیراعظم کے ساتھ کانفرنس منسوخ کردی، ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو بہروپیا قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس میں ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی ڈچ اور کینیڈین وزرائے اعظم ساتھ موجود تھے۔ قریب ہی شہزادی اینی بھی موجود تھیں۔

    اس موقع پر کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی عالمی رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کے مبینہ مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹرمپ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اطالوی وزیراعظم کے ساتھ کانفرنس منسوخ کردی اور نیٹو سمٹ جلدی چھوڑ کر واپس امریکہ چلے گئے۔

    سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وائرل ہونے والی کینیڈا کے سرکاری چینل کی ایک ویڈیو جس میں جسٹن ٹروڈو، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون، ہالینڈ کے وزیراعظم مارک رُٹے اور ملکہ الزبتھ کی بیٹی شہزادی این سے بات چیت کر رہے ہیں۔

    بورس جانسن نے ایمانوئیل میکرون سے پوچھا کہ "کیا اسی وجہ سے آپ کو دیر ہوئی؟ جس پر جسٹن ٹروڈو نے کہا انہیں اس لیے دیر ہوئی کیونکہ 40 منٹ کی پریس کانفرنس ان کی ترجیح تھی۔

    سرگوشیوں کی یہ وڈیو وائرل ہوکر ٹرمپ تک پہنچی جس پر وہ نیٹو اجلاس بھی ادھورا چھوڑ کر امریکا لوٹ گئے۔

    مذاق والی ویڈیو پر سوال ہوا تو ٹرمپ نے کینیڈین وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بہروپیا قرار دیا، کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹرمپ کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔

    جبکہ ویڈیو لیک ہونے پر فرانس کے صدر میکرون ناراض ہو گئے اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن انجان بن گئے۔